کراچی، فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں ایک نوجوان جاں بحق، ایک زخمی
اشاعت کی تاریخ: 25th, August 2025 GMT
کراچی:
شہر قائد کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے دو الگ الگ واقعات میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔
پہلا واقعہ سہراب گوٹھ مچھرکالونی میں پیش آیا جہاں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔
ایدھی حکام کے مطابق زخمی شخص کی شناخت 32 سالہ لال محمد کے نام سے کی گئی ہے، جسے فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
دوسرا واقعہ لیاری کے آگرہ تاج کالونی میں پیش آیا جہاں محلے کے افراد کے درمیان جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 17 سالہ نوجوان طحہٰ جاں بحق ہوگیا۔ ایدھی حکام کے مطابق مقتول کی لاش سول اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔
پولیس کے مطابق، لیاری میں ہونے والی فائرنگ کا ذمہ دار صدام نامی ملزم ہے جس نے جھگڑے کے دوران طحہٰ کے سر پر گولی مار کر اسے قتل کر دیا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی: مختلف نوعیت کی 184 ہیوی وہیکلز کے بھی ای چالان کیے گئے، پولیس
---فائل فوٹوکراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی روکنے کے لیے ای چالان کا سلسلہ جاری ہے۔
پولیس حکام کے مطابق ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر پولیس موبائلز اور دیگر سرکاری گاڑیوں کے بھی بڑے پیمانے پر ای چالان کیے جا رہے ہیں۔
حکام کے مطابق مختلف نوعیت کی 184 ہیوی وہیکلز کے بھی ای چالان کیے گئے ہیں۔ بھاری جرمانے پانے والی گاڑیوں میں 2 بسیں، 3 کرین اور 5 آئل ٹینکرز شامل ہیں۔
تیز رفتاری اور سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر 39 ٹرکوں، 25 ڈمپرز اور 107 واٹر ٹینکرز کے بھی ای چالان کیے گئے ہیں۔
تیز رفتاری پر کُل 156، سگنل توڑنے پر ایک، سیٹ بیلٹ نہ پہننے پر 27 ہیوی وہیکلز کے چالان کیے گئے ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ ٹریکرز کے ذریعے پکڑی گئی تیز رفتار گاڑیوں پر 20 ہزار جرمانہ کیا گیا ہے۔