شاہین آفریدی کا بیٹے کی پہلی سالگرہ پر جذباتی اظہار، شاہد آفریدی کا بھی محبت بھرا پیغام
اشاعت کی تاریخ: 25th, August 2025 GMT
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اسٹار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی آج خوشی سے بھرپور ہیں، کیونکہ ان کے بیٹے عالیار نے اپنی زندگی کا پہلا سال مکمل کر لیا ہے۔ اس خاص موقع پر شاہین نے ایک جذباتی اور محبت سے بھرپور پیغام کے ذریعے اپنی خوشی کا اظہار کیا، جو مداحوں کے دلوں کو چھو گیا۔
شاہین نے انسٹاگرام پر اپنے بیٹے عالیار کی خوبصورت تصویریں شیئر کرتے ہوئے لکھا یپی برتھ ڈے عالیار! ایک سال ہو گیا! وہ لمحہ آج بھی یاد ہے جب پہلی بار تمہیں اپنی بانہوں میں اٹھایا تھا۔ تمہاری مسکراہٹ، ننھے قدم اور ہر گزرتا دن ہماری زندگی کے سب سے خوبصورت لمحے بن چکے ہیں۔ تم ہماری سب سے بڑی نعمت اور خوشی ہو۔ ماما اور بابا تم سے بے حد محبت کرتے ہیں۔
یہ جذباتی پیغام سوشل میڈیا پر مداحوں میں تیزی سے وائرل ہو رہا ہے، جس پر شاہین کو بھرپور محبت اور دعائیں مل رہی ہیں۔
نانا شاہد آفریدی بھی خوشی سے نہال
عالیار کی پہلی سالگرہ پر ان کے نانا، قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی بھی اپنے جذبات روک نہ سکے۔ انہوں نے انسٹاگرام پر اپنے نواسے کے لیے محبت سے بھرا پیغام شیئر کرتے ہوئے لکھا میرے عالیار کو پہلی سالگرہ بہت مبارک ہو! صرف ایک سال میں تم نے ہمارے دلوں میں اتنی خوشی اور روشنی بھر دی ہے کہ الفاظ کم پڑ جاتے ہیں۔ اللّٰہ تمہیں صحت، خوشیوں اور بامقصد زندگی سے نوازے۔ تم بہت پیارے ہو، اور سب کے دلوں کے بہت قریب ہو۔
اس خاندانی خوشی کے موقع پر فینز نے بھی آفریدی خاندان کو ڈھیروں مبارکبادیں اور نیک تمنائیں بھیجی ہیں۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی، مقبول احمد گوندل سے 22ویں آڈیٹر جنرل کے عہدے کا حلف لے رہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250916-08-32