ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر کی ہدایت پر جاری ٹریفک انفورسمنٹ مہم کے دوران گزشتہ ہفتے سخت کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔

رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں 1585 گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے خلاف کارروائی کی گئی، جن میں سے 1112 موٹر سائیکل اور 552 گاڑیاں تھانے منتقل کی گئیں۔

ذمہ دار شہری بنیں!

سفر سے پہلے سیٹ بیلٹ لازمی باندھیں، یہ عمل حادثے کے وقت آپ کو محفوظ رکھ سکتا ہے۔#WeRIslamabadPolice #ITP #Islamabad pic.

twitter.com/G5GXhTAkAO

— Islamabad Police (@ICT_Police) August 24, 2025

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر مختلف چالان بھی کیے گئے جن میں لین کی خلاف ورزی پر 821، بغیر لائسنس کے 114، غیر قانونی پارکنگ پر 2552، مخالف سمت میں ڈرائیونگ پر 808، فنسی نمبر پلیٹ اور سگنل کی خلاف ورزی پر 1169 جبکہ بغیر ہیلمٹ ڈرائیونگ پر 998 کارروائیاں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ فٹنس سرٹیفکیٹ نہ ہونے پر 94 کارروائیاں کی گئیں۔

اپنے بچوں کو ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر گاڑی یا موٹر سائیکل چلانے مت دیں۔ ٹریفک قوانین کی مکمل پابندی کریں۔#WeRIslamabadPolice #Islamabad #ITP pic.twitter.com/npwtfI1xyV

— Islamabad Police (@ICT_Police) August 25, 2025

مزید پڑھیں: اسلام آباد پولیس کی کارروائی: 380 ملزمان گرفتار، بڑی مقدار میں منشیات اور غیر قانونی اسلحہ برآمد

اوورلوڈ ہیوی ٹریفک کے خلاف بھی بڑے پیمانے پر ایکشن لیا گیا اور 4741 چالان کیے گئے۔ وفاقی دارالحکومت میں رکشہ کے داخلے پر پابندی کے باوجود 207 رکشہ جات کے خلاف کارروائی کی گئی۔

ترجمان کے مطابق ڈرون ٹیکنالوجی کے استعمال سے 60 ڈرائیوروں کو چالان جبکہ 45 کو آگاہی فراہم کی گئی۔

موٹر سائیکل چلاتے ہوئے ہیلمٹ کا استعمال ضرور کریں یہ آپ کی اپنی حفاظت کے لئے ہے۔#WeRIslamabadPolice #Islamabad #ITP pic.twitter.com/gkPWggwxEa

— Islamabad Police (@ICT_Police) August 25, 2025

چیف ٹریفک آفیسر کیپٹن (ر) حمزہ ہمایوں نے کہا کہ مہم کے دوران بلا تفریق کارروائیاں جاری رہیں گی۔ کم عمر ڈرائیورز، بغیر لائسنس ڈرائیونگ اور ون ویلنگ کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ ٹریفک اہلکاروں کے ساتھ تعاون کریں اور مہذب شہری ہونے کا ثبوت دیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسلام آباد ٹریفک پولیس چالان۔

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسلام آباد ٹریفک پولیس چالان موٹر سائیکل اسلام آباد کے خلاف کی خلاف

پڑھیں:

اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات

وزیر اعلیٰ نے انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی اور انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ملاقات میں جی بی میں حکومت سازی، خطے کے مسائل اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد کچہری میں سموسے کیساتھ چٹنی نہ ملنے پر ہنگامہ
  • وزارتِ خارجہ کی اپوسٹل سروسز کے ٹھیکوں پر سوالات، آڈٹ میں قواعد کی مبینہ خلاف ورزیوں کی نشاندہی
  • اسلام آباد میں گلاسگو 2026 دولتِ مشترکہ کھیلوں کی افتتاحی تقریب
  • اسلام آباد ہائیکورٹ نے اینٹی نارکوٹکس فورس کو نئی بھرتیوں سے روک دیا
  • اقوام متحدہ میں پاکستان کا امن اور مذاکرات پر زور، بھارت پر عالمی قوانین کی خلاف ورزی کا الزام
  • آج کہاں کہاں بادل برسیں گے ،محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی
  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار