ڈیگاری: بانو بی بی قتل کیس میں مقتولہ کا دیور گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 26th, August 2025 GMT
کوئٹہ:
پولیس نے ڈیگاری میں بانو بی بی قتل کیس میں دیور کو گرفتار کرلیا، 22 جولائی کو وائرل ہونے والی ویڈیو کا وزیراعلی نے نوٹس لیا تھا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بانو بی بی قتل کیس میں پولیس نے مقدمہ درج کرکے قبائلی سردار شیربازئی سمیت 14 افراد کو گرفتار کیا تھا، مقتولہ کی والدہ کو بھی پولیس نے گرفتار کیا اور اب مقتولہ کیے دیور کو گرفتار کیا گیا ہے، مقتولہ کے دیور پیرجان کو ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے۔
اطلاعات کے مطابق سیریس کرائم انویسٹی گیشن ونگ (ایس سی آئی ڈبلیو) پولیس ملزم سے مزید تفتیش کررہی ہے، واقعہ میں ملوث اصل ملزم تاحال فرار ہے جس کی تلاش جاری ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
اسلام آباد؛ شراب کے نشے میں دھت نوجوان کی ہلڑ بازی و پولیس اہلکاروں پر تشدد، ملزم گرفتار
اسلام آباد کے علاقے آئی 8 میں بگڑے نواب زادے نے شراب کے نشے میں ہلڑ بازی کرتے ہوئے پولیس اہلکاروں پر تشدد کیا جس پر نوجوان کو گرفتار کر لیا گیا۔
عینی شاہدین کے مطابق بگڑے نواب زادے نے شراب کے نشے میں دھت ہو کر ہلڑ بازی کی، ملزم نے ٹریفک پولیس اہلکاروں کو گالیاں اور دھمکیاں دیں جبکہ ایک اہلکار کو تھپڑ بھی رسید کیا
ٹریفک پولیس اہلکاروں پر تشدد اور ہلڑ بازی کرنے والے نوجوان کو رات گئے پولیس نے گرفتار کرلیا۔
تھانہ آئی نائن پولیس نے عاقب نعیم کو گاڑی سمیت گرفتار کرکے تھانے منتقل کر دیا۔ ملزم عاقب نعیم نے اسے سے قبل پی ڈبلیو ڈی ہاؤسنگ سوسائٹی میں ایک صحافی کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔
ملزم کے خلاف تھانہ لوہی بھیر میں مقدمہ اندراج کے یئے صحافی نے درخواست دے رکھی ہے۔