سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن تیز کیا جائے، وزیراعظم کی ہدایت
اشاعت کی تاریخ: 26th, August 2025 GMT
وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت دی ہے کہ دریائے ستلج کے سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں ریسکیو آپریشنز مزید تیز کیے جائیں اور پھنسے ہوئے افراد کے انخلا میں کسی بھی قسم کی تاخیر نہ کی جائے۔ انہوں نے متاثرین کے لیے خوراک، ادویات اور خیموں کی فوری اور یقینی فراہمی پر بھی زور دیا۔
یہ ہدایات انہوں نے ملک کے مختلف علاقوں میں سیلابی صورتحال اور امدادی کارروائیوں پر جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیں۔
یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا: بارش اور سیلاب سے 406 ہلاکتیں اور 245 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
وزیراعظم نے چیئرمین این ڈی ایم اے کو ہدایت کی کہ وہ پنجاب کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ ادارے سے مکمل رابطے میں رہیں تاکہ متاثرین کو بروقت ریلیف فراہم کیا جا سکے۔
اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ دریائے ستلج میں سیلاب کی پیشگی اطلاع کی وجہ سے متاثرہ علاقوں سے اب تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ سیلاب زدہ اضلاع میں متعلقہ اداروں کے ریسکیو آپریشنز جاری ہیں اور اب تک ایک لاکھ 74 ہزار 74 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔
حکام نے بتایا کہ ضلع نارووال میں لہری بند کے متاثرہ علاقے سے بھی مقامی آبادی کے انخلاء کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔
مزید بریفنگ میں کہا گیا کہ خیبرپختونخوا میں متاثرہ علاقوں میں بجلی کی بحالی کا کام جاری ہے، جبکہ گلگت بلتستان میں قومی شاہراہ کا دو کلومیٹر حصہ سیلاب کے باعث زیر آب ہے جس کی بحالی پر کام کیا جا رہا ہے۔
اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا اور سلیمانکی، دریائے راوی میں جسٹر اور دریائے چناب میں مرالہ کے مقامات پر اونچے درجے کا سیلاب ہے، جبکہ نالہ ڈیک میں بھی شدید صورتحال ہے۔
بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ آئندہ 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران لاہور، گوجرانوالہ، گجرات، راولپنڈی ڈویژنز کے علاوہ آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں شدید بارشوں کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دریائے راوی میں درمیانے درجے کے سیلاب کا خدشہ، این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا
اجلاس میں وفاقی وزرا احسن اقبال، ڈاکٹر مصدق ملک، عبدالعلیم خان، سردار اویس لغاری، عطااللہ تارڑ، سردار یوسف اور اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews ریسکیو آپریشن سیلاب متاثرہ علاقے شہباز شریف ہدایت جاری وزیراعظم پاکستان وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ریسکیو ا پریشن سیلاب متاثرہ علاقے شہباز شریف ہدایت جاری وزیراعظم پاکستان وی نیوز علاقوں میں کیا جا گیا کہ
پڑھیں:
پی ایچ ایف صدر کی منظوری کے بعد کانگریس اور ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس طلب
پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے صدر میر طارق حسین بگٹی کی منظوری کے بعد سیکرٹری جنرل اولمپیئن رانا مجاہد علی نے کانگریس اور ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس طلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ایگزیکٹو بورڈ اور کانگریس کا 58واں اجلاس7 نومبر 2025 بروز جمعہ کو لاہور میں ہوگا۔
ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس کانگریس سیشن سے قبل ہوگا، جبکہ کانگریس کا اجلاس سہ پہر 3 بجے آواری ایکسپریس ہوٹل، مین بولیوارڈ گلبرگ لاہور میں منعقد کیا جائے گا۔
اعلامیے کے مطابق ایگزیکٹو بورڈ اور کانگریس اجلاس کی صدارت پی ایچ ایف صدر میر طارق حسین بگٹی کریں گے۔
اجلاس میں 57ویں پی ایچ ایف کانگریس کے منٹس کی توثیق اور سیکرٹری جنرل اولمپیئن رانا مجاہد علی کی 25 اگست 2024 تا 6 نومبر 2025 کی رپورٹ پیش کی جائے گی۔
علاوہ ازیں اجلاس میں کلبز کی اسکروٹنی اور آئندہ چار سالہ مدت (2026-2030) کے لیے پی ایچ ایف انتخابات کی تاریخوں کا تعین کیا جائے گا۔
اس موقع پر الیکشن کمیشن کی تقرری بھی عمل میں لائی جائے گی۔