اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ہزارہ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے حالیہ انتخابات میں کامیاب ہونے والے صدر لقمان شاہ، جنرل سیکریٹری نوید الرحمان، فنانس سیکریٹری محمد پرویز سمیت تمام نومنتخب عہدیداران و گورننگ باڈی کے اراکین احسن خالد اعوان اور عمیر خان سمیت دیگر ممبران کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

اپنے تہنیتی پیغام میں اسپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ آزاد اور ذمہ دار صحافت جمہوری معاشروں کی بنیاد ہے۔ صحافی برادری عوامی مسائل اجاگر کرنے اور ریاستی اداروں تک عوام کی آواز پہنچانے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ ہزارہ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداران اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے نہ صرف صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے خدمات انجام دیں گے بلکہ صحافتی اقدار کے فروغ اور آزادی اظہار کے استحکام میں بھی اہم کردار ادا کریں گے۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے صحافی برادری کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پارلیمنٹ صحافت کی آزادی، صحافیوں کے حقوق کے تحفظ اور ان کے مسائل کے حل کے لیے ہمیشہ مثبت کردار ادا کرتی رہے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق مبارکباد نومنتخب عہدیداران ہزار جرنلسٹس ایسوی ایشن وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق ہزار جرنلسٹس ایسوی ایشن وی نیوز ایاز صادق

پڑھیں:

فلسطین کے حق میں کیے گئے معاہدے دراصل سازش ثابت ہو رہے ہیں، ایاز موتی والا

چیئرمین کراچی تاجر الائنس نے کہا کہ غزہ میں جنگ بندی کو لیکر امت مسلمہ میں جشن منایا گیا مگر فرعونیت کے حامل ذہن کے اسلام دشمن ممالک کی سوچ کچھ اور ہی تھی جن کا مقصد غزہ پر قبضہ اور وہاں پر نسل کشی سے زیادہ اور کچھ نہیں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی تاجر الائنس کے چیئرمین و بانی عام آدمی پاکستان ایاز میمن موتی والا نے کہا ہے کہ جنگ بندی کے باوجود فلسطین میں قتل و غارت کا سلسلہ جاری ہے، جو انتہائی قابلِ مذمت اور انسانیت کے ضمیر کو جھنجھوڑ دینے والا عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضمانتی ممالک کہاں ہیں؟ مظلوم فلسطینیوں کے لیے اب کوئی کیوں نہیں بول رہا؟ لگتا ہے کہ حالیہ دنوں میں جو فلسطین کے حق میں معاہدے کیے گئے، دراصل وہ فلسطین کے خلاف ایک بڑی سازش کا حصہ تھے۔ ایاز میمن موتی والا نے عالمی برادری، خصوصا مسلم ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ امتِ مسلمہ کی اجتماعی طاقت بن کر ان مظالم کے خلاف آواز بلند کریں۔

انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کو اب مزید خاموش نہیں رہنا چاہیئے بلکہ ظلم و بربریت کے اس طوفان کو روکنے کے لیے متحد ہو کر عملی قدم اٹھانا چاہیئے۔ ایازمیمن نے اقوامِ متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینی عوام کی حفاظت کے لیے فوری اقدامات کریں تاکہ بے گناہ جانوں کے ضیاع کا سلسلہ ختم ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ غزہ میں جنگ بندی کو لیکر امت مسلمہ اور عالمی دن میں جشن منایا گیا مگر فرعونیت کے حامل ذہن کے اسلام دشمن ممالک کی سوچ کچھ اور ہی تھی جن کا مقصد غزہ پر قبضہ اور وہاں پر نسل کشی سے زیادہ اور کچھ نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین