پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہاکہ عمران خان نے ہدایت دی ہے کہ پارٹی پارلیمنٹ کی تمام کمیٹیوں سے مستعفی ہو جائے۔ اگر پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی اور سینیٹ کی تمام کمیٹیوں سے مستعفی ہو جائیں تو تحریک انصاف سینیٹ کی 8 اور قومی اسمبلی کی 5 کمیٹیوں کی سربراہی سے محروم ہو جائے گی۔

پارلیمنٹ میں مجموعی طور پر 84 کمیٹیاں کام کرتی ہیں ان میں سے قومی اسمبلی کی اسپیشل اور دیگر قائمہ کمیٹیوں سمیت 43 کمیٹیاں ہیں جبکہ سینیٹ کی مجموعی طور پر 41 کمیٹیاں ہیں۔ ان کمیٹیوں کی سربراہی حکومت اور اپوزیشن ارکان کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی پارٹی کو قومی اسمبلی کی تمام کمیٹیوں سے مستعفی ہونے کی ہدایت

پاکستان تحریک انصاف کے ارکان سینیٹ کی 8 مختلف کمیٹیوں کے چیئرمین ہیں جبکہ سنی اتحاد کونسل کے پاس پانچ مختلف کمیٹیوں کی سربراہی ہے۔

قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین جنید اکبر ہیں جو پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صدر بھی ہیں۔ قائمہ کمیٹی برائے اکنامک افیئرز ڈویژن کے چیئرمین پی ٹی آئی رکن محمد عاطف ہیں۔

اسی طرح قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کی سربراہی ثنااللہ خان مستی خیل کے پاس ہے۔ قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کے چیئرمین ملک محمد عامر ڈوگر ہیں جبکہ قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار کے چیئرمین جاوید اقبال وڑائچ ہیں۔

اگر پی ٹی آئی ارکان کمیٹیوں سے استعفے دے دیں تو پی ٹی آئی قومی اسمبلی کی 5 کمیٹیوں کی سربراہی سے محروم ہو جائے گی۔

سینیٹ کی کل 41 کمیٹیوں میں سے 8 کمیٹیوں کی سربراہی پی ٹی آئی کے پاس ہے، سینیٹ کمیٹی برائے اختیارات کی منتقلی کی چیئرپرسن سینیٹر زرقا سہروردی تیمور ہیں۔ اکنامک افیئرز کے چیئرمین سینیٹر سیف اللہ آبرو، صنعت و پیداوار کے چیئرمین سینیٹر عون عباس، اطلاعات و نشریات کے چیئرمین سینیٹر علی ظفر، داخلہ و انسداد منشیات کمیٹی کے چیئرمین فیصل سلیم رحمان ہیں۔

اسی طرح اوورسیز پاکستانیز اور ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذیشان خانزادہ ہیں، توانائی کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر محسن عزیز اور پارلیمانی امور کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر ہمایوں مہمند ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا عمران خان کی رہائی کے لیے آئندہ ماہ جلسہ کرنے کا اعلان

اگر پی ٹی آئی ارکان سینیٹ کمیٹیوں سے بھی استعفے دے دیں تو پی ٹی آئی سینیٹ کی 8 کمیٹیوں کی سربراہی سے محروم ہو جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews پارلیمنٹ تحریک انصاف سینیٹ علیمہ خان عمران خان قومی اسمبلی کمیٹیوں سے استعفے وی نیوز.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پارلیمنٹ تحریک انصاف سینیٹ علیمہ خان قومی اسمبلی وی نیوز کمیٹیوں کی سربراہی قائمہ کمیٹی برائے کے چیئرمین سینیٹر کمیٹی کے چیئرمین سے محروم ہو جائے قومی اسمبلی کی تحریک انصاف کمیٹیوں سے پی ٹی ا ئی پی ٹی آئی سینیٹ کی

پڑھیں:

بجٹ میں اراکین پارلیمنٹ کے لاجز کی تعمیر کیلئے ڈیڑھ ارب روپے مختص کرنے کی تجویز

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ میں اراکین پارلیمنٹ کے اہل خانہ کی اضافی رہائش گاہوں کی تعمیرکے منصوبے کے لیے ڈیڑھ ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سرکاری دستاویزکے مطابق اراکین پارلیمنٹ کےلیے اضافی فیملی سوٹس بشمول 500 سرونٹ کوارٹرزکی تعمیر کے منصوبے کے لیے آئندہ مالی سال ڈیڑھ ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔ 

منصوبے کی مجموعی لاگت 7 ارب 40کروڑروپے ہے اور 30 جون 2026 تک اس پر 2 ارب 29 کروڑ روپےکے اخراجات کا تخمینہ ہے۔

15جون تک مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو ملک گیر ہڑتال ہو گی، پٹرول پمپ مالکان

دستاویزات کے مطابق اسلام آباد کے سیکٹر جی فائیو ٹو میں اس کی تعمیر کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔

یاد رہے کہ موجودہ پارلیمنٹ لاجز سے متصل ممبران پارلیمنٹ کے لیے 104 فیملی سوٹس تعمیر کیے جا ر ہے ہیں جن کی فنشنگ کا کا م جاری ہے۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • عمران خان نے قومی حکومت کی حامی بھرلی ،فواد چوہدری کادعویٰ
  • بجٹ میں اراکین پارلیمنٹ کے لاجز کی تعمیر کیلئے ڈیڑھ ارب روپے مختص کرنے کی تجویز
  • ویمنز ٹی20 رینکنگ؛ پاکستانی اسپنر سعدیہ اقبال بڑے اعزاز سے محروم
  • کوہستان آپریشن سکینڈل: نیب نے 6 ارب سے زائد اثاثے خیبر پی کے حکومت کے حوالے کر دیئے
  • سہیل آفریدی کا 10 جون کو قومی اسمبلی کے سامنے دھرنا دینے اور بجٹ کی منظوری روکنے کا اعلان
  • پی ایس ڈی پی میں ارکان پارلیمنٹ اور ترقیاتی منصوبوں کیلئے اربوں روپے مختص کرنے کی تجویز
  • پاکستان میں اس سال قربانی کے جانوروں کی کتنی کھالیں جمع ہوئیں؟ اعدادو شمار آگئے
  • دعا گو ہیں جنگ کے خاتمے کیلئے فیلڈ مارشل کی کوششیں کامیاب ہوں، بلاول بھٹو
  • پنجاب میں انسداد ڈینگی کارروائیوں کیلئے افسران کو فوری متحرک ہونے کی ہدایت
  • میاں بیوی کو تین سالہ بچی سمیت اٹھانے کی سی سی ٹی وی فوٹیج محفوظ کرنے کی درخواست ، لاہور ہائیکورٹ کی متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت