بھارت مستقل پانی بند کرنے کی پوزیشن میں نہیں، معین وٹو
اشاعت کی تاریخ: 27th, August 2025 GMT
لاہور:
وفاقی وزیر برائے آبی وسائل میاں معین خان وٹو نے کہاکہ بھارت کسی صورت میں پانی مستقل طور پر بند کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہے، بھارت نے سندھ طاس معاہدے پر یکطرفہ فیصلہ کیا ہے جس کا وہ مجاز نہیں تھا۔
’’ ایکسپریس‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے معین وٹو نے مزید کہا بھارت نے وزارت خارجہ کے ذریعے پانی دریاوں میں چھوڑنے کی اطلاع دی ہے بھارت یہ غلط ثابت کرنا چاہتاہے کہ وہ معاہدے سے ہٹ چکاہے اور اس لیے یہ اشارے دے رہا ہے۔
معاہدے کے مطابق کوئی بھی ملک یکطرفہ فیصلہ نہیں کرسکتا۔ بھارت نے یکطرفہ طورپر اپنا فیصلہ کیا کہ تاحکم ثانی پانی دریاوں میں بند کیا ہوا ہے۔
نیدر لینڈز میں بین الاقوامی عدالت نے پاکستانی موقف کی تائید کی ہے۔ عالمی مصالحتی عدالت میں جو ٹرائل چل رہا اس میں بھی کورٹ اس بارے میں اپنا فیصلہ دے گی کہ بھارت خلاف ورزی کررہا ہے۔
پاکستان کے پاس انٹرنیشنل آربیٹٰشن کورٹ کے علاوہ ورلڈ بینک، اقوام متحدہ اور دیگر فورمز بھی ہیں۔ بھارت پانی عارضی بند کرسکتا لیکن اس کی مکمل طورپر پانی بند کرنے کی صلاحیت نہیں ہے۔
پاکستان پانی ذخیرہ کرنے کے لیے بھاشا، داسو اور مہمند ڈیمز کی تعمیر مکمل کرلے گا تو پانی اسٹور کرنے کی صلاحیت حاصل کرلی جائے گی اور بھارت کو ہر صورت میں پاکستان کے موقف کی تائید کرنا پڑے گی ۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کرنے کی
پڑھیں:
ہم کشمیر میں حکومت بنانے اور سنبھالنے کی پوزیشن میں آگئے ہیں، بلاول بھٹو
فوٹو: اسکرین گریب۔جیو نیوزپاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ہم کشمیر میں حکومت بنانے اور سنبھالنے کی پوزیشن میں آگئے ہیں۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ ایک سیاسی سازش کی وجہ سے کشمیر میں ایک خلا پیدا کیا گیا، پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو ملکی اور عالمی سطح پر کشمیر کی نمائندگی کر سکتی ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ اپنے پارلیمانی ساتھیوں اور نئے شامل ہونے والے ساتھیوں کا شکر گزار ہوں، کوشش ہوگی کشمیری عوام کی امنگوں پر پورا اتریں۔
پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ کشمیریوں سے وعدہ کرتا ہوں ان کو مایوس نہیں کروں گا، کشمیریوں کے جو مسائل ہیں ان کا سیاسی حل ہے۔