بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد دریائے راوی میں آئندہ 48 گھنٹوں میں اونچے درجے کے سیلاب کا خطرہ ہے جس کے تحت وارننگ جاری کردی گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد دریائے راوی میں پانی کا ریلہ 2 لاکھ 10 ہزار کیوسک تک پہنچ گیا ہے اور اس کی سطح مسلسل بلند جبکہ بھاؤ تیزی سے بڑھ رہا ہے۔

فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن نے جسر، شاہدرہ اور بلوکی کیلئے سیلابی وارننگ جاری کر دی جبکہ ضلعی انتظامیہ نے ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے۔

الرٹ میں بتایا گیا ہے کہ دریائے راوی کے بالائی علاقوں میں شدید بارشوں کے بعد پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، ضلعی انتظامیہ کی نشیبی علاقوں کی آبادی کو فوری محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کردی ہے۔

انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ دریائے راوی کے قریب جانے سے مکمل گریز کریں جبکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ریسکیو 1122 کی ٹیمیں ہائی الرٹ ہیں۔

الرٹ میں بتایا گیا ہے کہ ممکنہ متاثرہ علاقوں میں ریلیف کیمپوں اور میڈیکل کیمپوں کے قیام کا عمل شروع کر دیا گیا جبکہ ڈپٹی کمشنر لاہور آفس میں قائم کنٹرول روم میں مسلسل مانیٹرنگ جاری ہے۔

انتظامیہ نے سیلابی پانی کے بہاؤ کو یقینی بنانے کیلئے تمام رکاوٹیں ہٹانے کا کام تیز کردیا جبکہ مکینوں کو مال مویشیوں کو فوری طور پر اونچے اور محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

اس کے علاوہ تمام متعلقہ محکموں کو مشینری اور عملے کی 24 گھنٹے موجودگی یقینی بنانے کا حکم دیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر لاہور نے اپنے بیان میں کہا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے، تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، عوام افواہوں پر کان نہ دھریں اور صرف سرکاری ہدایات پر عمل کریں۔

انہوں نے کہا کہ ڈی سی آفس میں قائم کنٹروم مکمل فعل ہے، شہری مصدقہ معلومات کیلئے 03070002345 پر رابطہ کریں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ضلعی انتظامیہ کے کنٹرول روم یا ریسکیو 1122 پر فوری اطلاع دیں۔

دوسری جانب نارروال میں نالہ ڈیک میں طغیانی کے باعث دریا کا دو فٹ پانی ریلوے ٹریک سے گزرنے لگا جس کے باعث ٹرین کی آمد و رفت کو معطل کردیا گیا ہے۔

ریلوے ٹریفک انسپکٹر طارق خان نے بتایا کہ 125 لاثانی ایکسپریس، علامہ اقبال ایکسپریس کو نارووال اسٹیشن روک لیا گیا ہے، سیالکوٹ سے نارووال آنے والی سیالکوٹ ایکسپریس کو پسرور روک دیا گیا ہے۔
 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: دریائے راوی دیا گیا گیا ہے

پڑھیں:

دریائے راوی میں مختلف مقامات پر پانی کا بہاؤ نارمل

علی رامے:پنجاب میں دریائے راوی کے مختلف مقامات پر پانی کا بہاؤ نارمل ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ آبپاشی کے مطابق جسڑ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 8 ہزار کیوسک، شاہدرہ کے مقام پر 10 ہزار کیوسک، جبکہ بلوکی کے مقام پر 29 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ اسی طرح سدھنائی کے مقام پر پانی کا بہاؤ 23 ہزار کیوسک رہا۔

محکمہ آبپاشی کا کہنا ہے کہ تمام مقامات پر پانی کی صورتحال قابو میں ہے اور فی الحال کسی مقام پر سیلاب کا خطرہ موجود نہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نےڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ کو معطل کر دیا

متعلقہ مضامین

  • گڈو اور سکھر بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب‘ متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 81 ہزار سے متجاوز
  • دریائے سندھ میں گڈو اور سکھر بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، کچے کے علاقے زیر آب
  • سیلاب سے نقصانات کا تخمینہ 10 روز میں ہو گا، احسن اقبال: امریکی ناظم الامور کا دورہ قصور
  • پنجاب کے دریاؤں میں پانی کی سطح میں کمی، دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب
  • گدو اور سکھر بیراج کے مقام پر اونچے درجے جبکہ کوٹری پر نچلے درجے کا سیلاب ہے: شرجیل میمن
  • دریائے راوی میں مختلف مقامات پر پانی کا بہاؤ نارمل
  • محکمہ موسمیات  کا ڈینگی سے متعلق الرٹ جاری ،عوام سے محتاط رہنے کی اپیل  
  • وفاقی وزیر برائے آبی وسائل کی سیلابی صورتحال پر بریفنگ
  • پنجاب، دریا¶ں میں پانی کا بہا¶ معمول پر آگیا
  • محکمہ موسمیات نے ڈینگی سے متعلق الرٹ جاری کردیا