سندھ ہائیکورٹ کا سرجانی ٹاؤن میں مسمار چار دیواری 15 دن میں دوبارہ بنانے کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 27th, August 2025 GMT
کراچی:
سندھ ہائیکورٹ نے سرجانی ٹاؤن میں نجی پراپرٹی کے چار دیواری مسمار کرنے سے متعلق کے ڈی اے اور ایس بی سی اے افسران کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر 15 دن میں دیوار بنانے کی ہدایت کردی۔
جسٹس محمد اقبال کلہوڑو کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو بینچ کے روبرو سرجانی ٹاؤن میں نجی پراپرٹی کے چار دیواری مسمار کرنے سے متعلق کے ڈی اے اور ایس بی سی اے افسران کیخلاف توہین عدالت کی درخواست کی سماعت ہوئی۔
توہین عدالت کے مرتکب افسران عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے کے ڈی اے اور ایس بی سی اے افسران پر اظہار برہمی کیا۔ جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے ریمارکس دیئے کہ افسران کو خوف خدا نہیں ہے، یہ سمجھتے ہیں کسی کو جوابدہ نہیں ہیں۔ بغیر کسی خلاف ورزی کے کسی کی دیوار کیسے توڑ سکتے ہیں؟۔
ڈائیریکٹر ایس بی سی اے عامر کمال جعفری نے کہا کہ مجھ سے پہلے والے افسر نے درخواست گزار کو نوٹس دیا تھا۔ عدالت نے استفسار کیا کہ اگر کوئی افسر کسی کو غلط نوٹس دے گا تو دوسرا افسر خلاف قانون دیوار توڑ دے گا؟ شہری کی مسمار کی گئی دیوار دوبارہ تعمیر کرکے دیں ورنہ جیل جانے کے لیے تیار ہوں۔
عدالت نے ڈائریکٹر ایس بی سی اے عامر کمال جعفری کو گرفتار کرنے کے لیے پولیس بلا لی۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ توہین عدالت کے مرتکب ایس بی سی اے افسر کو گرفتار کرکے جیل بھیجا جائے۔ ڈائریکٹر ایس بی سی اے عدالت سے معافی مانگ لی۔
ڈائیریکٹر ایس بی سی اے نے عدالت کو یقین دہانی کرائی ہم شہری کی مسمار شدہ دیوار کو بنا کردیں گے۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ سمجھتے کیا ہو اپنے آپ کو ہم نہیں جانتے ہیں کیا چل رہا ہے۔
عدالت نے حکم دیا کہ 15 دن میں شہری کو دیوار بنا کردو ورنہ جیل جانے کے لیے تیار ہو جاؤ۔ نذیر موسیٰ نامی شہری نے کے ڈی اے، ایس بی سی اے اور پولیس افسران کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی تھی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ایس بی سی اے افسر توہین عدالت عدالت نے کے ڈی اے اے اور
پڑھیں:
سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری
بابر شہزاد ترک :اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے دفتری نظم و ضبط سے متعلق نیا سرکلر جاری کرتے ہوئے تمام افسران اور اہلکاروں کو مقررہ دفتری اوقات کی سختی سے پابندی کرنے کی ہدایت کر دی ۔
سرکلر کے مطابق صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک کے اوقاتِ کار پر عمل درآمد لازم ہوگا۔
سرکلرکے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نےبائیومیٹرک حاضری یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ہے جبکہ افسران و اہلکاروں کو لاؤنج سوٹ یا شلوار قمیض کے ساتھ ویسٹ کوٹ پہننے کی ہدایت کی گئی ہے۔
سرکلرکے مطابق دفتری راہداریوں میں شور اور بلند آواز میں گفتگو سے گریز کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے احکامات پر عملدرآمد کیلئے باضابطہ سرکلر جاری کر دیاہے۔