انٹرنیشنل ویمن بیڈمنٹن کھلاڑی پلوشہ بشیر رشتہ ازواج میں منسلک
اشاعت کی تاریخ: 28th, August 2025 GMT
انٹرنیشنل ویمن بیڈمنٹن کھلاڑی پلوشہ بشیر رشتہ ازواج میں منسلک ہو گئیں۔
بین الاقوامی مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والی سابق قومی ویمن چیمپئن پلوشہ بشیر نے سوشل میڈیا پر زندگی کا نیا سفر شروع کرنے کی اطلاع دیتے ہوئے اپنے شریک حیات کے ساتھ تصویر شئیر کی۔
ڈھاکہ میں منعقدہ ساؤتھ ایشین گیمز 2010 میں کانسی کا تمغہ جیتنے والی پلوشہ بشیر کا تعلق پشاور سے ہے۔
وہ ایشن گیمز اور کامن ویلتھ گیمز سمیت دیگر عالمی مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کر چکی ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پلوشہ بشیر
پڑھیں:
نیشنل گیمز کے حوالے سے اہم اجلاس آج کراچی میں ہوگا
کراچی:نیشنل گیمز کے حوالے سے اہم اجلاس آج کراچی میں منعقد ہوگا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اجلاس کی صدارت کریں گے، گیمز آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین صوبائی وزیر کھیل سمیت انتظامی معاملات دیکھنے والے تمام محمکوں کے سربراہان اجلاس میں شریک ہوں گے۔
اجلاس میں پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی نمائندگی عارف سعید اور خٓالد محمود جبکہ فاطمہ لاکھانی پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی نمائندگی کریں گی۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے 6 سے 13 دسمبر کو نیشنل گیمز کرانے کا اعلان کررکھا ہے، اجلاس میں نیشنل گیمز کی تیاریوں اور شیڈول پر مشاورت ہوگی اور اس حوالے سے اہم فیصلے متوقع ہیں۔