غازیانِ وطن کو سلام، سپاہی مقبول حسین کی 7ویں برسی آج منائی جا رہی
اشاعت کی تاریخ: 28th, August 2025 GMT
آج وطن کے عظیم سپوت، سپاہی مقبول حسین کی ساتویں برسی عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے۔
سپاہی مقبول حسین کی داستانِ وفا اور قربانی تاریخ میں سنہری حروف سے لکھی گئی ہے، جو نسلوں کے لیے مثال ہے۔
آزاد کشمیر کے علاقے تراڑ کھل سے تعلق رکھنے والے مقبول حسین 4 آزاد کشمیر رجمنٹ کا حصہ تھے اور 1965 کی جنگ میں انہوں نے غیر معمولی جرات اور دلیری کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا۔
بیس اگست 1965 کو جنگ کے دوران شدید زخمی حالت میں وہ بھارتی فوج کے ہاتھوں گرفتار ہوگئے۔ قید کے دوران دشمن نے ان پر بدترین جسمانی اور ذہنی تشدد کیا، مگر سپاہی مقبول حسین نے اپنی وفاداری اور حب الوطنی میں ایک لمحے کے لیے بھی لغزش نہ دکھائی۔
سپاہی مقبول حسین کی زبان پر ہمیشہ ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کا نعرہ رہا، جس کی پاداش میں دشمن نے ان کی زبان تک کاٹ دی۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
وزیراعظم آزاد کشمیر کیخلاف تحریک عدم اعتماد تاخیر کا شکار، انوارالحق استعفیٰ نہ دینے پر بضد
وزیراعظم آزاد کشمیر کے خلاف تحریک عدم اعتماد تاخیر کا شکار ہوگئی، انوار الحق استعفیٰ نہ دینے پر ابھی تک ڈٹے ہوئے ہیں۔پی پی قیادت نے آزاد کشمیر میں حکومت سازی کے معاملے پر سر جوڑ لیے، پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج طلب کر لیا، اجلاس کی صدارت چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کریں گے، آزاد کشمیر میں نئے قائد ایوان کے حوالے سے اہم فیصلہ متوقع ہے۔لطیف اکبر، فیصل ممتاز راٹھور، چودھری یاسین اور سردار یعقوب کے ناموں پر غور کیا گیا، پارٹی کی جانب سے باقاعدہ اعلان جلد متوقع ہے، پیپلزپارٹی کے صدر آزاد کشمیر کے ساتھ معاملات طے پاگئے۔واضح رہے کہ بیرسٹر سلطان محمود کو نہ ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا، بیرسٹر گروپ نے باضابطہ پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔