علی ظفر بہت اچھا شخص ہے، ہر دوسرے ہفتے بات ہوتی ہے، سونو نگم
اشاعت کی تاریخ: 28th, August 2025 GMT
بھارتی گلوکار سونو نگم کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان کے معروف گلوکار علی ظفر سے مسلسل رابطے میں رہتے ہیں۔
سونو نگم کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ گلوکار علی ظفر کیساتھ اپنے تعلقات اور دوستی کے بارے میں بات کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ’میں ہر ہفتے یا دو ہفتوں میں ایک بار علی ظفر سے بات کرتا ہوں، وہ اچھے آدمی ہیں، بہت اچھے انسان ہیں۔
سونو نگم نے مزید کہا کہ وہ ان لوگوں سے جڑے ہوئے محسوس کرتے ہیں جو ایک جیسی سوچ اور اقدار رکھتے ہیں۔
بھارتی گلوکار نے یہ بھی کہا کہ وہ پاکستان کے لیجنڈری گلوکار عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی کو اپنا محسن مانتے ہیں۔ یاد رہے کہ سونو نگم نے اپنے کیریئر کا آغاز انہیں کے مشہور گانے ’اچھا صلہ دیا تو نے میرے پیار کا‘ سے کیا تھا۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: علی ظفر
پڑھیں:
برطانیہ کا رواں ہفتے فلسطینی ریاست کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنیکا امکان
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورۂ برطانیہ کے اختتام کے بعد اعلان متوقع ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی برطانیہ کے وزیراعظم کیئر اسٹارمر سے آج ونزر میں ملاقات ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ برطانیہ کا رواں ہفتے فلسطینی ریاست کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنے کا امکان ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورۂ برطانیہ کے اختتام کے بعد اعلان متوقع ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی برطانیہ کے وزیراعظم کیئر اسٹارمر سے آج ونزر میں ملاقات ہوگی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ملاقات میں مشرق وسطیٰ اور یوکرین سمیت اہم اشوز پر بات چیت کا امکان ہے۔ دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ سرکاری دورے پر برطانیہ میں موجود ہیں، امریکی صدر کی آمد کے خلاف وسطی لندن میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ فلسطینی پرچم اٹھائے مظاہرین نے ٹرمپ مخالف پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، مظاہرین ٹرمپ سے اسرائیل کو ہتھیار نہ دینے اور غزہ میں جنگ رُکوانے کا مطالبہ کر رہے تھے۔