Express News:
2025-09-18@17:29:38 GMT

اب گانا بنائے گا چاکلیٹ کو مزید ذائقہ دار

اشاعت کی تاریخ: 28th, August 2025 GMT

برطانیہ کی یونیورسٹی آف برسٹل کی ایک سائنس دان نے ایک ایسا گانا بنایا ہے جس کو سنتے وقت کھائی جانے والی چاکلیٹ مزید ذائقہ دار ہوجاتی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 60 برس کی تحقیق کے جائزے کے بعد ڈاکٹر نیٹلی ہیاسنتھ (کمپوزر اور ساؤنڈ ایکسپرٹ) نے ایک میوزیکل ٹریک بنایا ہے جس کو سنتے وقت چاکلیٹ کھانا اس کے ذائقے کو مزید بہتر بنا دیتا ہے۔

ڈاکٹر نیٹلی کو تحقیق میں معلوم ہوا کہ دماغ ایک پارٹی ٹرک کرتا ہے جس کو ’ملٹی سینسری انٹیگریشن‘ کہا جاتا ہے جس میں حواس آپس میں ملنا شروع ہوجاتے ہیں۔

تحقیق میں معلوم ہوا کہ میجر کی میں ہموار اور پُرکشش دھنیں چاکلیٹ کا ذائقہ زیادہ کریمی اور میٹھا بناتی ہیں جبکہ شارپ نوٹس تلخ ذائقے کو بڑھاتے ہیں جبکہ تیز بیٹس فاسٹ فوڈ کے لیے بہترین ہوتی ہیں۔

'سویٹسٹ میلوڈی' نامی یہ گانا 78 بی پی ایم پر چلتا ہے-ایک دھیمی تال جس کا انتخاب کریمی ذائقے پر زور دینے کے لئے کیا گیا ہے۔

پیانو ہائی پچ کے ساتھ ایسی دھن رکھتا ہے مٹھاس کے احساس کو بڑھاتی ہے جبکہ ہارپ اور اسٹرنگز چاکلیٹ کے ہموار، بہنے والے احساس کی عکاسی کرتے ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

شادی میں تاخیر پاکستانی خواتین کو موٹاپے سے بچانے میں مددگار ثابت

ایک نئی اور منفرد تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ شادی میں تاخیر سے شہری علاقوں میں رہنے والی پاکستانی خواتین میں موٹاپے کا خطرہ کافی حد تک کم ہوجاتا ہے۔

ماضی میں کی جانے والی متعدد تحقیقات میں یہ بتایا جا چکا ہے کہ شادی کے بعد مرد و خواتین کا وزن بڑھتا ہے اور بعض جوڑوں میں شادی موٹاپے کا سبب بھی بنتی ہے۔
طبی جریدے میں شائع تحقیق کے مطابق سال 2012-13 اور 2017-18 کے پاکستان ڈیموگرافک اینڈ ہیلتھ سروے کے اعداد و شمار کی جانے والی ایک تحقیق سے معلوم ہوا کہ پاکستان میں نصف سے زیادہ بالغ خواتین زیادہ وزن یا موٹاپے کا شکار ہیں لیکن شادی میں تاخیر کا اثر شہری خواتین کے وزن پر اثر انداز ہوتا ہے۔
ماہرین کے مطابق کم عمری میں شادی کرنے سے موٹاپے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے کیونکہ کم عمری میں خواتین کی زرخیزی کی وجہ سے ان پر بچے پیدا کرنے کا دباؤ ہوتا ہے جب کہ ان میں تعلیم، صحت سے متعلق معلومات اور گھریلو فیصلے کرنے کی صلاحیت بھی کم ہوتی ہے۔

مذکورہ تحقیق یونیورسٹی آف یارک کی سربراہی میں کی گئی، اس میں بتایا گیا ہے کہ صنفی سماجی روایات اور شہری زندگی مل کر پاکستان میں موٹاپے کی شرح بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
تحقیق میں بتایا گیا کہ شادی میں تاخیر سے خواتین کو زیادہ تعلیم، خواندگی اور صحت سے متعلق معلومات حاصل کرنے کا موقع ملتا ہے، اس سے وہ بہتر صحت مند عادات اپناتی ہیں اور غذائیت پر زیادہ توجہ دیتی ہیں۔
اسی طرح شادی میں تاخیر سے اکثر شوہر اور بیوی کے درمیان عمر کا فرق کم ہوتا ہے، جس سے خواتین کو خوراک سمیت گھر میں فیصلہ سازی کا زیادہ اختیار ملتا ہے۔

یہ تحقیق اس سے پہلے کے شواہد پر مبنی ہے کہ شادی میں تاخیر سے تعلیم، روزگار کے مواقع، فیصلہ سازی کی طاقت، خواتین کی صحت اور ان کے بچوں کی صحت بہتر ہوتی ہے۔
تحقیق میں شامل ماہرین نے بتایا کہ ڈیٹا سے معلوم ہوا کہ پاکستان میں تقریبا 40 فیصد خواتین 18 سال سے کم عمری میں شادی کر لیتی ہیں۔
ماہرین کے مطابق شہری علاقوں میں رہنے والی خواتین کے لیے شادی میں ہر اضافی سال کی تاخیر سے موٹاپے کا خطرہ تقریباً 0.7 فیصد کم ہوتا ہے اور 23 سال یا اس کے بعد شادی کرنے والی خواتین اس سے زیادہ فائدہ حاصل کر پاتی ہیں۔

Post Views: 2

متعلقہ مضامین

  • دنیا میں اب تک بنائے گئے تمام گانے اسٹور کرنیوالی کیسٹ تیار
  • روزانہ پانچ منٹ کی ورزش بلڈ پریشر کم کرسکتی ہے، تحقیق
  • بےقاعدہ نیند سے جُڑے خطرناک مسائل
  • پاک ،سعودی دفاعی معاہدے پر خصوصی گانا ’’عھدل یزول‘‘ جاری کر دیا گیا ، سوشل میڈیا پر دھوم
  • بالی وڈ نے پاکستان کا مشہور گانا ‘بول کفارہ’ دوسری بار چُرالیا
  • بالی ووڈ نے ایک مرتبہ پھر پاکستانی گانا کاپی کرلیا
  • جنوب مشرقی ایشیا میں مصر سے بھی زیادہ پرانی ممیاں دریافت
  • صائم ایوب ایک بار پھر ناکام، مسلسل تیسری بار صفر پر آؤٹ
  • شادی میں تاخیر پاکستانی خواتین کو موٹاپے سے بچانے میں مددگار ثابت
  • ویمنز ون ڈے: سدرہ امین کی سنچری رائیگاں، جنوبی افریقہ 8 وکٹ سے فتحیاب