حملوں کے دعوے، کابل میں پاکستان سفیر کو طلب کر کے احتجاج
اشاعت کی تاریخ: 29th, August 2025 GMT
اسلام آباد:
افغانستان نے جمعرات کو کابل میں پاکستان کے سفیر کو طلب کر کے ایک رسمی احتجاج درج کرایا۔ یہ احتجاج ننگرہار اور خوست صوبوں میں پاکستانی فوج کی جانب سے مبینہ حملوں کے دعوے پر کیا گیا جس سے دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی میں ایک نئی لہر کا پتہ چلتا ہے۔
افغان حکام کا دعویٰ ہے کہ ان مبینہ حملوں کے نتیجے میں 3شہری جاں بحق اور 7زخمی ہوئے ہیں۔
احتجاجی نوٹ میں افغان وزارت خارجہ نے پاکستان کی جانب سے افغان فضائی حدود کی خلاف ورزی اور ڈیورنڈ لائن کے قریب شہری علاقوں پر بمباری کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور ان حملوں کو افغانستان کی علاقائی سالمیت کی صریح خلاف ورزی اور ایک اشتعال انگیز کارروائی قرار دیا اور کہا کہ ایسی غیر ذمہ دارانہ کارروائیوں کے ناگزیر طور پر سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔ سفیر کو طلب کیے جانے یا گزشتہ رات سرحد پار مبینہ حملوں کے حوالے سے پاکستان کی جانب سے فوری طور پر کوئی ردعمل نہیں آیا۔
ننگرہار میں افغان حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ رات ننگرہار کے ضلع شینوار میں ایک شخص کے گھر پر دو ڈرون حملے ہوئے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: حملوں کے
پڑھیں:
جنوبی افریقہ کو شکست,تیسراT-20،پاکستان نے سیریز 2-1سے جیت لی
کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان نے جنوبی افریقہ کو تیسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں 4 وکٹوں سے شکست دیتے ہوئے سیریز 2-1 سے جیت لی ہے ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان نے جنوبی افریقہ کی جانب سے دیا گیا 140 رنز کا ہدف بابراعظم کی شاندار بیٹنگ کی بدولت 19اوورز میں6 وکٹوں کے نقصان پر عبور کر لیا ۔قومی ٹیم کی جانب سے بابراعظم نے 47 گیندوں پر 9 چوکوں کی مدد سے 68 رنز کی اننگ کھیلی جبکہ کپتان سلمان آغا نے 33 رنز بنائے ، صائم ایوب صفر پر آوٹ ہوئے جبکہ صاحبزادہ فرحان 19 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے ۔
اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور جنوبی افریقہ کو بیٹنگ کی دعوت دی جس پر مہمان ٹیم 20اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر 139رنز بنانے میں کامیاب ہوئی۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے ریزا ہنڈرکس 34 ، براویس 21 ، کپتان فریرا 29، کوربن بوش 30 بنانے میں کامیاب ہوئے ۔پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 3 ، فہیم اشرف اور عثمان طارق نے 2 ،2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جبکہ سلمان مرزا اور محمد نواز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔واضح رہے کہ پہلے ٹی ٹوینٹی میں پاکستان کو جنوبی افریقہ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم دوسرے میچ میں پاکستان نے کم بیک کیا اور 9 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی ۔