پنجاب میں سیلاب: مریم نواز کی ٹائم لائن پوسٹس اور حکومتی اقدامات
اشاعت کی تاریخ: 29th, August 2025 GMT
پنجاب کے مختلف اضلاع میں سیلابی صورتحال کے باعث وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر ریسکیو اور ریلیف سرگرمیاں بھرپور انداز میں جاری ہیں۔
A beautiful family from Faisalabad rescued by Faisalabad administration. Shabash ???????? pic.twitter.com/c5vjqvuWVU
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) August 28, 2025
مریم نواز نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر مرحلہ وار اپ ڈیٹس دیتے ہوئے متاثرہ عوام تک امداد پہنچانے کے لیے کیے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔
ٹائم لائن کے مطابق اقدامات
14 گھنٹے قبل:وزیراعلیٰ مریم نواز نے بتایا کہ پنجاب کے بیشتر علاقے اب سی سی ٹی وی نگرانی میں ہیں، جہاں تھرمل امیجنگ ڈرون ٹیکنالوجی کے ذریعے سیالکوٹ، سرگودھا، گجرات اور جھنگ سمیت کئی اضلاع میں پھنسے ہوئے شہریوں اور مویشیوں کو تلاش کر کے ریسکیو کیا گیا۔
Commissioner Multan in the field, visiting relief camps in Vehari.
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) August 28, 2025
ان کے مطابق 800 کیسز کامیابی سے نمٹائے گئے، جس پر انہوں نے سیف سٹی اتھارٹی کو سراہا۔
اسی دوران اپنی ایک اور پوسٹ میں مریم نواز نے کہا کہ سیف سٹیز اتھارٹی نے 24/7 ڈرونز تعینات کیے ہیں تاکہ پھنسے ہوئے شہریوں اور مویشیوں کی بروقت انخلا کو یقینی بنایا جا سکے۔
District Kasur:
Forced evacuation being carried out by DC and DPO Kasur in the most vulnerable and flood affected villages to save human lives with the help of Rescue 1122. pic.twitter.com/9P4Yap80zM
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) August 28, 2025
انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ ’ان شاءاللہ پنجاب میں کوئی شہری پیچھے نہیں چھوڑا جائے گا، عوام کی حفاظت میری پہلی ترجیح ہے‘۔
11 گھنٹے قبل:حکومتِ پنجاب نے اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر بتایا کہ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
اس دوران ریسکیو ٹیمیں خوراک، طبی سہولیات اور عارضی رہائش فراہم کر رہی ہیں۔
Clinics on Wheels treating people for waterborne infections in the flood hit areas. Adequate supply of antibiotics, vaccines, antidotes and essential medicines is being provided. pic.twitter.com/wR2Vt0jEDY
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) August 28, 2025
اسی وقت جاری ایک اور اپ ڈیٹ میں کہا گیا کہ لاہور سمیت مختلف اضلاع کے دریاؤں میں طغیانی کے بعد پولیس بھی ریسکیو آپریشن میں شریک ہے۔
پنجاب پولیس کے 15 ہزار سے زائد افسران و اہلکار متاثرہ علاقوں میں عوام کے انخلا اور ریلیف سرگرمیوں میں حصہ لے رہے ہیں۔
Assistant Commissioner Burewala having food with the flood affected residents at the relief camps. Shabash ???????? pic.twitter.com/NtBfmwB4gO
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) August 28, 2025
وزیراعلیٰ مریم نواز کی جانب سے براہ راست نگرانی اور بروقت ہدایات کے تحت پنجاب میں جدید ٹیکنالوجی، ریسکیو ٹیموں اور پولیس کی مدد سے بڑے پیمانے پر ریلیف آپریشن جاری ہے۔
صوبائی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عوام کو ہر ممکن سہارا دیا جائے گا اور کسی شہری کو مشکل میں اکیلا نہیں چھوڑا جائے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ٹائم لائن سوشل اکاؤنٹ سوشل میڈیا سیلاب مریم نواز وزیراعلٰی پنجابذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ٹائم لائن سوشل اکاؤنٹ سوشل میڈیا سیلاب مریم نواز مریم نواز
پڑھیں:
پنجاب میں اب کسی غریب اور کمزور کی زمین پرقبضہ نہیں ہوگا، وزیر اطلاعات پنجاب
پنجاب میں اب کسی غریب اور کمزور کی زمین پرقبضہ نہیں ہوگا، وزیر اطلاعات پنجاب WhatsAppFacebookTwitter 0 1 November, 2025 سب نیوز
لاہور (آئی پی ایس) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کہتی ہیں پنجاب میں اب کسی غریب اورکمزورکی زمین پرقبضہ نہیں ہوگا،نئےپراپرٹی آرڈیننس کی منظوری سےوزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نےقبضہ مافیاکا مستقل راستہ روک دیا ہے۔
وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نےاپنےبیان میں کہا 40، 40 سال زمینوں پرقبضے کےکیسزعدالتوں میں چلتے تھےلیکن فیصلے نہیں آتےتھے،اب قبضےکےہرکیس کافیصلہ 90 روزمیں ہوگا،مریم نواز پنجاب کےسسٹم کوحقیقت میں ریاست ہوگی،ماں،جیسا ماڈل بنارہی ہیں،پنجاب میں کسی کوغیر قانونی سرگرمیوں،اسلحے کی نمائش اورخوف ہراس پھیلانےکی اجازت نہیں ہوگی۔
عظمیٰ بخاری نےکہاکہ پنجاب کےعوام کےحقوق کاتحفظ اورکاروبارکےلئےسازگار ماحول فراہم کرنامریم نواز کی پہلی ترجیح ہے،پنجاب میں ترقی اورگورننس کاجوٹرینڈ مریم نوازنےمتعارف کروایاوہ باقی صوبوں کیلئےرول ماڈل بن چکاہے،مریم نوازپنجاب کےعوام کامعیارزندگی بہترسےبہتر بنانے کےلئےروزانہ نئے پروجیکٹ شروع کررہی ہیں،وسائل اورفنڈزکادرست استعمال،میرٹ اورشفافیت پنجاب کے منصوبوں کی پہچان بن چکے ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپنجاب بدستور سموگ کی لپیٹ میں، گوجرانوالہ آلودہ شہروں میں پہلے نمبر پر آگیا پنجاب بدستور سموگ کی لپیٹ میں، گوجرانوالہ آلودہ شہروں میں پہلے نمبر پر آگیا مقبوضہ جموں و کشمیر بھارت کا حصہ نہیں ہے، کبھی تھا نہ کبھی ہوگا، پاکستان محسن نقوی کا اسلام آباد کے دو میگا پراجیکٹس دسمبر کے اوائل میں کھولنے کا اعلان گلگت بلتستان میں آج ڈوگرا راج سے آزادی کا دن منایا جا رہا ہے چائنا میڈیا گروپ اور کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کے اشتراک سے فکری و ثقافتی ہم آہنگی پر مبنی تقریب “انڈر اسٹینڈنگ شی زانگ ”... اسپیکر پنجاب اسمبلی کا بلدیاتی ایکٹ کو آئینی تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ، 27ویں ترمیم کی حمایت کردیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم