اہلیہ سے علیحدگی کی خبروں پر گووندا نےخاموشی توڑ دی
اشاعت کی تاریخ: 29th, August 2025 GMT
ممبئی: بالی ووڈ اداکار گووندا نے اہلیہ سنیتا آہوجا سے علیحدگی کی خبروں کو مسترد کردیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ایک تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے گووندا نے کہا کہ جو کچھ بھی انہیں ملا ہے وہ ان کی اوقات سے بڑھ کر ہے، اور ان کی بیوی ان کے گھر کی دیوی ہیں۔
گووندا نے واضح کیا کہ مرد کتنا بھی پیسہ یا شہرت حاصل کرے، اس کی اصل قسمت اس کی بیوی کے ساتھ جڑی ہوتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ کبھی کسی عورت کی بےعزتی یا مخالفت نہیں کرتے۔
تقریب کے دوران سنیتا آہوجا بھی ان کے ساتھ موجود تھیں۔ انہوں نے کہا کہ ’’میرا شوہر صرف میرا ہے۔‘‘
واضح رہے کہ گزشتہ کئی دنوں سے دونوں کی طلاق کی خبریں میڈیا میں گردش کر رہی تھیں، جنہیں گووندا اور سنیتا کے اس بیان نے ختم کر دیا۔
Post Views: 6.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: گووندا نے
پڑھیں:
سلمان علی آغا کا بھارتی ٹیم کے نامناسب رویے کے بعد میچ کی اختتامی تقریب کا بائیکاٹ
قومی ٹی 20 ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے بھارتی کھلاڑیوں کے نامناسب رویے پر میچ کی اختتامی تقریب کا بائیکاٹ کر دیا۔
ذرائع کے مطابق سلمان علی آغا نے میچ کی اختتامی تقریب کا بائیکاٹ کیا اور بھارتی پریزنٹر سے بات کرنے سے بھی انکار کر دیا۔
ذرائع نے انکشاف کیا کہ اگر اختتامی تقریب میں پاکستانی پریزنٹر ہوتا تو پاکستانی کپتان تقریب میں شریک ہوجاتے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے اپنی پریس کانفرنس میں اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ میچ کے بعد ہم تو ہاتھ ملانا چاہ رہے تھے مگر افسوس کی بات ہے کہ بھارتی ٹیم ڈریسنگ روم سے باہر نہیں آئی اسی لیے پھر سلمان علی آغا نے بھی میچ کے بعد اختتامی تقریب کا بائیکاٹ کیا۔
اُنہوں نے بھارتی ٹیم کے نامناسب رویے کو کھیلوں کے ضابطے کی خلاف ورزی قرار دیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاک بھارت میچ کے اختتام پر بھارتی بیٹرز پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملائے بغیر ہی ڈریسنگ روم چلے گئے۔
پاکستان کے خلاف بڑی فتح کے باوجود ڈریسنگ روم میں موجود بھارتی کھلاڑی بھی میچ کے اختتام پر گراؤنڈ میں نہیں آئے۔
پاکستانی ٹیم مینجمنٹ نے میچ ریفری اور بھارتی ٹیم کے رویے پر باقاعدہ احتجاج بھی ریکارڈ کروا دیا ہے۔
Post Views: 6