گرو رندھاوا نئی ویڈیو پر تنقید کی زد میں
اشاعت کی تاریخ: 29th, August 2025 GMT
نئی دہلی: بھارتی گلوکار و اداکار گرو رندھاوا اپنے نئے گانے “ازول نمبر” کی وجہ سے سخت تنقید کی لپیٹ میں آگئے۔
میوزک ویڈیو میں اداکارہ انشیکا پانڈے کو اسکول یونیفارم میں بولڈ ڈانس کرتے دکھایا گیا ہے، جسے صارفین نے استاد اور شاگرد کے رشتے کو نامناسب انداز میں پیش کرنے کے مترادف قرار دیا۔ ویڈیو میں رندھاوا ایک فوٹوگرافی ٹیچر کا کردار ادا کر رہے ہیں جو کلاس کی تصویر لینے والے ہیں، اسی دوران انشیکا رقص کرتی ہیں اور بعد میں عام لباس میں مزید بولڈ انداز میں دکھائی دیتی ہیں۔
سوشل میڈیا پر ویڈیو کے خلاف شدید ردعمل سامنے آیا۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ گانے میں اخلاقی حدود پامال کی گئی ہیں اور ایک حساس رشتے کو رومانوی رنگ دیا گیا ہے۔
انسٹاگرام پر اعتراضات بڑھنے پر گرو رندھاوا نے اپنے کمنٹس سیکشن بند کر دیا۔
Post Views: 6.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
کراچی: اورنگی ٹاؤن میں خاتون سے نازیبا حرکت کرنیوالے لڑکے کا صاف اور قابلِ شناخت چہرا سامنے آ گیا
— تصویر بشکریہ جیو نیوزکراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن چشتی نگر میں خاتون سے نازیبا حرکت کرنے کے واقعے کی ویڈیو اور ملزم کا صاف اور قابلِ شناخت چہرا سامنے آ گیا۔
موٹر سائیکل سوار ملزم نے گلی میں خاتون کے قریب پہنچ کر اس کے ساتھ نازیبا حرکت کی اور موقع سے فوری طور پر فرار ہو گیا۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم کا چہرا واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔
کراچی پاکستان بازار پولیس نے سر راہ خاتون سے...
پولیس نے ویڈیو کی بنیاد پر شناخت اور ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ اس واقعے کی ویڈیو متعدد سوشل میڈیا صارفین بھی شیئر کر رہے ہیں تاکہ ملزم کی گرفتاری کا عمل آسان ہو سکے۔