افغانستان میں ہولناک زلزلہ: کنڑ میں 250 ہلاکتیں، 500 زخمی
اشاعت کی تاریخ: 1st, September 2025 GMT
افغانستان کے مشرقی صوبے کنڑ میں اتوار کی شب آنے والے زلزلے نے تباہی مچا دی ہے۔ سرکاری خبر رساں ادارے بختَر نیوز ایجنسی کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں اب تک کم از کم 250 افراد جاں بحق اور 500 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔
صوبائی ڈیزاسٹر اتھارٹی نے ہلاکتوں اور زخمیوں کی تصدیق کی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ اضلاع کے کئی علاقے دور دراز اور دشوار گزار ہیں جہاں رابطے محدود ہیں، اس لیے ہلاکتوں اور نقصانات کی حتمی تعداد میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔ ریسکیو ٹیمیں مسلسل متاثرہ مقامات تک پہنچنے کی کوششوں میں مصروف ہیں اور امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ https://Twitter.
اس سے قبل افغان نیشنل ریڈیو اور ٹی وی نے صوبہ ننگرہار میں 9 ہلاکتوں اور 20 زخمیوں کی اطلاع دی تھی۔
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق 31 اگست کی شب 11 بج کر 47 منٹ پر 6.0 شدت کا زلزلہ آیا۔ زلزلے کا مرکز صوبہ ننگرہار کے دارالحکومت جلال آباد سے 27 کلومیٹر شمال مشرق میں اور زمین سے 8 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ زلزلے کے شدید جھٹکے دارالحکومت کابل سمیت کئی علاقوں میں محسوس کیے گئے، جبکہ افغانستان کے بعض حصوں میں انٹرنیٹ سروس بھی متاثر ہوئی۔
افغانستان گزشتہ چند دہائیوں سے مسلسل قدرتی آفات کی زد میں رہا ہے۔ خاص طور پر مشرقی اور جنوبی علاقے زلزلوں کے حوالے سے حساس ہیں، جہاں اکثر بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ریکارڈ کیا جاتا ہے۔ حالیہ سانحہ ایک مرتبہ پھر افغان عوام کے لیے گہرے صدمے اور انسانی بحران کا سبب بنا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
افغانستان زلزلہ کنڑ
ذریعہ
ذریعہ: WE News
پڑھیں:
کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
کراچی:شہر قائد میں فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر کے اسلحہ ، شہری سے اسلحہ کے زور پر چھینی گئی موٹرسائیکل اور دیگر سامان برآمد کر لیا ۔
تفصیلات کے مطابق فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے راشد منہاس روڈ سہراب گوٹھ پل کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا۔
زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔
ترجمان ایس یس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل عمران خان کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کی شناخت شعیب ولد احسان کے نام سے کی گئی جبکہ دوسرے گرفتار ملزم نے اپنا نام رضی الدین ولد سمیع الدین بتایا۔
گرفتار ملزمان سے ایک پستول بمعہ گولیاں ، موبائل فون ، کیش رقم اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی۔
ملزمان سے ملنے والی موٹرسائیکل 21 جولائی 2026 کو شاہراہ پاکستان سے شہری سے اسلحہ کے زور پر چھینی گئی تھی ۔