بھارتی وزیرِ تجارت پیوش گوئل نے امریکا کی جانب سے بھارتی برآمدات پر 50 فیصد ٹیرف عائد کیے جانے کے بعد اپنے پہلے عوامی ردعمل میں کہا ہے کہ بھارت کسی دباؤ کے آگے نہیں جھکے گا اور اب نئی عالمی مارکیٹوں پر توجہ دے گا۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق امریکا نے یہ بھاری ٹیرف نئی دہلی کی روسی تیل کی بڑے پیمانے پر خریداری پر سزا کے طور پر نافذ کیے ہیں۔ یہ اقدام دراصل روس پر دباؤ ڈالنے کی امریکی کوششوں کا حصہ ہے تاکہ ماسکو یوکرین میں اپنی جنگ ختم کرے۔

پیوش گوئل نے نئی دہلی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا: "اگر کوئی ملک ہمارے ساتھ آزاد تجارتی معاہدہ (Free Trade Agreement) کرنا چاہتا ہے تو بھارت ہمیشہ تیار ہے، لیکن بھارت جھکے گا نہیں اور نہ کبھی کمزور دکھائی دے گا۔ ہم سب مل کر آگے بڑھیں گے اور نئی منڈیاں حاصل کریں گے۔"

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دوبارہ وائٹ ہاؤس آنے کے بعد محصولات کو اپنی معاشی پالیسی کا بڑا ہتھیار بنا لیا ہے، جس نے عالمی تجارت میں ہلچل مچا دی ہے۔ بھارت اور امریکا کے درمیان تعلقات میں بھی کشیدگی بڑھ گئی ہے۔ نئی دہلی ان محصولات کو "غیر منصفانہ، غیر ضروری اور بلا جواز" قرار دے چکا ہے۔

فی الحال دونوں ممالک کے درمیان تجارتی مذاکرات زرعی اور ڈیری مصنوعات کی مارکیٹ تک رسائی کے معاملے پر رکے ہوئے ہیں۔ ٹرمپ چاہتے ہیں کہ امریکی اشیا بھارت میں زیادہ رسائی حاصل کریں، لیکن بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی اپنے کسانوں کو تحفظ دینے کے لیے پُرعزم ہیں، جو ایک بڑی ووٹر آبادی ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق 2024 میں امریکا بھارت کی سب سے بڑی برآمدی منزل تھا، جہاں بھارتی برآمدات کی مالیت 87 ارب 30 کروڑ ڈالر رہی۔ ماہرین کے مطابق اب 50 فیصد ٹیرف چھوٹی کمپنیوں کو شدید نقصان پہنچائے گا، جو امریکی مارکیٹ پر انحصار کرتی ہیں۔

بھارتی برآمد کنندگان خصوصاً ٹیکسٹائل، سمندری غذا اور زیورات کے شعبوں سے تعلق رکھنے والی کمپنیاں پہلے ہی شکایت کر رہی ہیں کہ امریکی خریدار آرڈرز منسوخ کر رہے ہیں اور اس کے نتیجے میں بنگلہ دیش اور ویتنام جیسے حریف ممالک فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ اس صورت حال نے بھارت میں بڑے پیمانے پر روزگار کے خاتمے کے خدشات کو بڑھا دیا ہے۔

 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

نئی دہلی کا نام تبدیل کرنے کے لیے وزیر داخلہ کو خط لکھ دیا گیا

دہلی کے بی جے پی رکن پارلیمنٹ پروین کھنڈیلولوال نے نئی دیلی کا نام تبدیل کرنے کے لئے وزیر داخلہ کو خط لکھ دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی کے بی جے پی رکن پارلیمنٹ پروین کھنڈیلوال نے وزیر داخلہ امت شاہ سے قومی دارالحکومت کا نام ’انڈرپراستھا‘ رکھنے کی درخواست کی ہے۔

کھنڈیلوال نے اپنے خط میں پرانے دہلی ریلوے اسٹیشن کا نام ’انڈرپراستھا جنکشن‘ اور بین الاقوامی ہوائی اڈے کو ’انڈرپراستھا ایئرپورٹ‘ رکھنے کی تجویز بھی دی۔

رکن پارلیمنٹ نے خط میں کہا کہ یہ اقدام تاریخی، ثقافتی اور تہذیبی جڑوں کی عکاسی کرے گا۔ انہوں نے کہا، دہلی کی تاریخ ہزاروں سال پرانی ہے اور یہ بھارتی تہذیب کی روح اور ’انڈرپراستھا‘ شہر کی روشن روایت کی نمائندگی کرتی ہے، جسے پانڈووں نے قائم کیا تھا۔

کھنڈیلوال نے مزید تجویز دی کہ پانڈووں کے مجسمے دارالحکومت میں نصب کیے جائیں تاکہ نئی نسل کو بھارت کی تاریخ، ثقافت اور ایمان سے جوڑا جا سکے۔ انہوں نے کہا، یہ اقدام تاریخی انصاف کے ساتھ ساتھ ثقافتی نشاۃ ثانیہ کا بھی اہم قدم ہوگا۔

بی جے پی ایم پی نے کہا کہ دیگر تاریخی شہروں جیسے ورانسی، پریاگ راج ، ایودھیہ اور اُجن اپنے قدیم ناموں سے دوبارہ جڑ رہے ہیں، لہٰذا دہلی کو بھی اس کی اصلی پہچان اور عزت دی جانی چاہیے۔ انہوں نے یہ اقدام وزیر اعظم نریندر مودی کے ثقافتی نشاۃ ثانیہ کے وژن کے مطابق قرار دیا۔

کھنڈیلوال نے لکھا کہ دہلی کا نام ’انڈرپراستھا‘ رکھنے سے آنے والی نسلوں کو یہ پیغام جائے گا کہ بھارت کا دارالحکومت صرف طاقت کا مرکز نہیں بلکہ مذہب، اخلاقیات اور قوم پرستی کی علامت بھی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ وشو ہندو پریشد نے بھی دہلی کے نام کے حوالے سے اسی طرح کی تجویز دی تھی، جس میں انڈرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور نیو دہلی ریلوے اسٹیشن کا نام بھی بدلنے کی بات کی گئی تھی۔

اس سے قبل سابق وزیر وجے گوئل نے دہلی کے نئے لوگو اور سرکاری دستاویزات میں ’دہلی‘ کی انگریزی ہجے کے بجائے ’دلی‘ استعمال کرنے کی تجویز دی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • حماس کیجانب سے 3 اسرائیلی قیدیوں کی لاشیں واپس کرنے پر خوشی ہوئی، ڈونلڈ ٹرمپ
  • بھارتی تاریخ کا سب سے وزنی ترین مواصلاتی سیٹلائٹ خلا کیلئے روانہ
  • امریکا: تارکین وطن کے ویزوں کی حد مقرر: ’سفید فاموں کو ترجیح‘
  • ’عیسائیوں کا قتلِ عام‘: ٹرمپ کی نائجیریا کے خلاف فوجی کارروائی کی دھمکی
  • شادی میں دلہن کے والد کا نیا انداز، جیب پر کیو آر کوڈ چسپاں کرکے ‘آن لائن سلامی’ وصول کی
  • ٹیرف مخالف اشتہار پر امریکی صدر سے معافی مانگی ہے: کینیڈین وزیر اعظم
  • امریکا بھارت دفاعی معاہد ہ حقیقت یا فسانہ
  • نئی دہلی کا نام تبدیل کرنے کے لیے وزیر داخلہ کو خط لکھ دیا گیا
  • حیران کن پیش رفت،امریکا نے بھارت سے10سالہ دفاعی معاہدہ کرلیا
  • امریکا نے بھارت کے ساتھ 10 سالہ دفاعی معاہدے پر دستخط کردیے