ایس سی او میں پاکستان کی رکنیت نے خطے میں تجارت کے لیے نئی راہیں کھول دی ہیں، عاطف اکرام شیخ
اشاعت کی تاریخ: 1st, September 2025 GMT
ایس سی او میں پاکستان کی رکنیت نے خطے میں تجارت کے لیے نئی راہیں کھول دی ہیں، عاطف اکرام شیخ WhatsAppFacebookTwitter 0 1 September, 2025 سب نیوز
اسلام آباد: صدر ایف پی سی سی آئی، نائب صدر ایس سی او چیمبر آف کامرس عاطف اکرام شیخ نے ایس سی او کے 25 ویں سربراہی اجلاس کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ تیانجن میں جاری شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس علاقائی ترقی کیلئے تعاون کے فروغ کا سنہری موقع ہے،
عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ سربراہی اجلاس رکن ممالک کیلئے علاقائی رابطوں اور باہمی تجارت کے فروغ ، بیرون ملک کاروبار کو آسان بنانے کا موقع فراہم کرتا ہے،
نائب صدر ایس سی او چیمبر آف کامرس نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم نے علاقائی بلاکس میں اپنی اہمیت کو ثابت کیا ہے ،
عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ ایس سی او میں پاکستان کی رکنیت نے خطے میں تجارت کے لیے نئی راہیں کھول دی ہیں،
شنگھائی تعاون تنظیم علاقائی امن کی ضامن، عالمی سطح پر بڑھتی ذمہ داریاں خوش آئند ہیں،
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے سربراہی اجلاس میں متحرک کردار کو پوری قوم قدر کی نگاہ سے دیکھ رہی ہے،
ایس سی او چیمبر آف کامرس کے پلیٹ فارم سے ہم نے رکن ممالک کے درمیان B2B تعلقات کو فروغ دینے کیلئے انتھک محنت کی ہے،
ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے امید ہے کہ یہ اجلاس باہمی اعتماد کی بحالی میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہو گی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرحضرت محمد ﷺ: تمام انسانیت کے لیے چراغِ ہدایت پاکستان نے 2600 ارب روپے کا قرضہ قبل از وقت ادا کردیا پاکستان کو امریکا میں مچھلی کی برآمدکی اجازت مل گئی سیلاب کے ملکی معیشت پر منفی اثرات، ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں اضافہ ایف بی آر نے آن لائن کاروبار کے نئے قواعد و ضوابط جاری کردیے پاکستان ایک نازک موڑ پر کھڑا ہے، معیشت کو سنگین چیلنجز درپیش ہیں، صدر آئی سی سی آئی ناصر منصور قریشی کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے نظریاتی اور سیاسی کام اور قومی اتحاد سے متعلق قوانین و ضوابط پر سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے...
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: عاطف اکرام شیخ سربراہی اجلاس ایس سی او نے کہا کہ تجارت کے کے لیے
پڑھیں:
کفایت شعاری اقدامات، حکومت نے مارکیٹوں اور ریسٹورنٹس کے اوقات کار میں توسیع کردی گئی
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت کفایت شعاری اقدامات پر اہم اجلاس ہوا جس میں مارکیٹوں اور ریسٹورنٹس کے اوقات کار میں توسیع کردی گئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت وزارتِ خارجہ میں کفایت شعاری اقدامات کی نگرانی اور عملدرآمد سے متعلق کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں ملک بھر میں توانائی کے مؤثر استعمال اور کاروباری سرگرمیوں کے اوقات کارجبکہ جاری کفایت شعاری اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
موسمِ گرما میں دن کے دورانیے میں اضافے اور بلند درجہ حرارت کے پیش نظر کمیٹی نے دکانوں، بازاروں، شاپنگ مالز اور جنرل ریٹیل کاروبار کے اوقات کار رات 9 بجے تک بڑھانے کی منظوری دے دی۔
مزید پڑھیںلاہور میں بھی اسمارٹ لاک ڈاؤن پھر سے نافذ، پرانے اوقات کار بحال
اجلاس کے فیصلوں کے مطابق ریسٹورنٹس، کیفے اور دیگر کھانے پینے کے مراکز رات 11 بجے تک کھلے رہ سکیں گے، تاہم ٹیک اوے اور ہوم ڈلیوری سروسز ان اوقات کی پابندی سے مستثنیٰ ہوں گی۔
شادی ہالز اور تقریبات کے مقامات کے اوقات کار رات 10 بجے تک برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ فارمیسیز، ہسپتال، پٹرول پمپس، آئی ٹی اور ٹیلی کام سے متعلق خدمات سمیت ضروری سروسز کو ان پابندیوں سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔
کمیٹی نے صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی کہ وہ وفاقی حکام کے ساتھ مکمل تعاون کرتے ہوئے ان فیصلوں پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنائیں۔
اجلاس میں وفاقی وزراء برائے پیٹرولیم، موسمیاتی تبدیلی، اطلاعات اور آئی ٹی و ٹیلی کام، وزیر اعظم کے معاونینِ خصوصی برائے خزانہ اور نائب وزیراعظم، وفاقی سیکریٹریز تجارت، کابینہ، پیٹرولیم اور آئی ٹی و ٹیلی کمیونی کیشنز کے علاوہ صوبائی حکومتوں کے سینئر حکام نے بھی شرکت کی۔کمیٹی نے ایجنڈے میں شامل دیگر امور اور کیسز کی بھی منظوری دی۔