چینی صدر کی جانب سے 2025 ایس سی او سمٹ میں شریک بین الاقوامی مہمانوں کے لئے استقبالیہ ضیافت کا اہتمام
اشاعت کی تاریخ: 1st, September 2025 GMT
چینی صدر کی جانب سے 2025 ایس سی او سمٹ میں شریک بین الاقوامی مہمانوں کے لئے استقبالیہ ضیافت کا اہتمام WhatsAppFacebookTwitter 0 31 August, 2025 سب نیوز
بیجنگ () چینی صدر شی جن پھنگ اور ان کی اہلیہ پھنگ لی یوان نے چین کے شہر تھیان جن کے میجیانگ کنونشن اینڈ ایگزیبیشن سینٹر میں 2025 شنگھائی تعاون تنظیم سربراہ اجلاس میں شرکت کے لئے چین میں موجود بین الاقوامی مہمانوں کے لئے ایک استقبالیہ ضیافت کا اہتمام کیا۔ استقبالیہ ضیافت سے قبل شی جن پھنگ اور پھنگ لی یوان نے غیر ملکی رہنماؤں اور ان کی بیگمات کا گرمجوشی سے استقبال کیا اور گروپ فوٹو بھی بنوائے۔
شی جن پھنگ نے چینی حکومت اور چینی عوام کی جانب سے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے چین آنے والے بین الاقوامی مہمانوں کا پرتپاک خیر مقدم کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اس وقت عالمی صورتحال میں تبدیلیوں میں تیزی آ رہی ہے اور عدم استحکام، غیر یقینی اور غیر متوقع عوامل میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ تمام فریقوں کی مشترکہ کوششوں سے موجودہ سربراہ اجلاس مکمل طور پر کامیاب ہوگا اور شنگھائی تعاون تنظیم یقینی طور پر زیادہ کامیابیوں کے ساتھ مزید ترقی کرے گی۔ تھیان جن میں اس سربراہی اجلاس کے انعقاد سے یقیناً شنگھائی تعاون تنظیم کی پائیدار ترقی کو نئی قوت محرکہ ملےگی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرانسداد دہشتگردی عدالت نے بھارتی دہشتگرد افغان شہری کو قید کی سزا سنا دی اسرائیلی فوج کی مشرقی غزہ میں بدترین بمباری، مزید 59 فلسطینی شہید امریکی عدالت نے ٹرمپ کے عائد کردہ بیشتر ٹیرف غیر قانونی قرار دے دیے کشیدگی کے بعد تعلقات بحال، بھارت اور کینیڈا کا نئے ہائی کمشنرز کی تقرری کا اعلان تھائی لینڈ کی آئینی عدالت نے لیک فون کال پر وزیراعظم کو عہدے سے برطرف کردیا ترکیہ کا اسرائیل کے ساتھ تمام تجارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان، فضائی حدود بھی اسرائیلی طیاروں کیلئے بند ہونگی اسرائیلی بمباری میں مزید 50 فلسطینی شہید، بھوک سے مرنے والوں کی تعداد 317 تک پہنچ گئیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: بین الاقوامی مہمانوں کے لئے
پڑھیں:
ترک تنظیم ٹکاکے نمائندوں کا الخدمت آفس اور ڈائیگنوسٹک لیبارٹری کا دورہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر)ترک فلاحی تنظیم ٹکا (TIKA) کے وفد نے الخدمت کراچی اور الخدمت کی ناظم آباد میں قائم اسٹیٹ آف دی آرٹ ڈائیگنوسٹک لیبارٹری کا دورہ کیا،وفد میں ٹکا (TIKA) کراچی کے کوآرڈی نیٹر مسٹر معشوق پوسا اور مس فاطمہ شامل تھیں۔ الخدمت کے دفتر آمد پر ان کا بھرپور استقبال کیا گیا۔اس موقع پر مہمانوں کو الخدمت کے فلاحی منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی، بعدازاں انہیں الخدمت کی اسٹیٹ آف دی آرٹ ڈائیگنوسٹک لیبارٹری کا دورہ کروایا گیا۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر الخدمت کراچی راشد قریشی، ڈائریکٹر ڈائیگنوسٹکس ڈاکٹر عظیم الدین،سینئر منیجر انوار عالم، سینئر منیجر سرفراز شیخ اورمنیجر آر ایم ڈی سید عمران احمد بھی موجود تھے۔وفد نے لیبارٹری کا معائنہ کیا،اس میں موجود جد ید طبی آلات کو دیکھا اور ان میں اپنی بھرپور دلچسپی سے اظہارکیا، ڈاکٹر عظیم الدین نے انہیں لیبارٹری میں دستیاب سروسز سے متعلق آگہی فراہم کی۔اس موقع پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر راشد قریشی نے کہا کہ الخدمت انسانیت کی خدمت اور ضرورت مندوں کی مدد کے لیے کوشاں ہے،‘‘ہم (TIKA)کے وفد کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے الخدمت کے دفترکا دورہ کیا اور اس کے کاموں میں دلچسپی لی اور منصوبوں کو سراہا۔ ترکی اور پاکستان کے درمیان برادرانہ تعلقات ہیں اور یہ تعلق فلاحی میدان میں بھی مضبوط تر ہو رہا ہے۔’’راشد قریشی نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ الخدمت اور ٹکا (TIKA) مستقبل میں مشترکہ منصوبوں کے ذریعے خدمتِ انسانیت کے دائرہ کار کو مزید وسعت دیں گے۔ٹکا (TIKA) کے نمائندوں نے الخدمت کی کارکردگی کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ الخدمت پاکستان میں فلاحی خدمات کے فروغ میں ایک نمایاں کردار ادا کر رہی ہے اور ایسے ادارے ہی معاشرے میں حقیقی تبدیلی کا ذریعہ بنتے ہیں۔ٹکا (TIKA)کے نمائندوں نے الخدمت کی انسانی خدمت کے منصوبوں اور خدمات کو سراہتے ہوئے مستقبل میں باہمی تعاون بڑھانے میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔