طالبان نے ایک نیا قانون منظور کیا ہے جس کے تحت شاعروں کو اپنے رہنما ہیبت اللہ اخوندزادہ پر تنقید کرنے یا رومانوی شاعری کرنے سے روک دیا گیا ہے۔ اس قانون کو افغانستان میں آزادی اظہار پر ایک اور قدغن قرار دیا جا رہا ہے۔

طالبان کی وزارتِ انصاف نے ہفتے کے روز اعلان کیا کہ ’شاعری مقابلوں کے ضابطہ قانون‘ کی منظوری طالبان کے امیر نے دی ہے، اس میں 13 دفعات شامل ہیں جن میں یہ وضاحت کی گئی ہے کہ شاعری کی محفلیں کس طرح منعقد ہوں گی اور کون سا مواد پیش کرنے کی اجازت ہے۔

یہ قانون تمام سرکاری شاعری تقاریب پر لاگو ہوگا اور اس کے تحت شعرا، منتظمین اور ثقافتی ادارے طالبان کی نگرانی میں رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

قانون کے مطابق شعرا کو لڑکوں اور لڑکیوں کے درمیان دوستی کو فروغ دینے کی اجازت نہیں ہوگی اور وہ طالبان کے امیر کے احکامات، فیصلوں یا ہدایات پر تنقید نہیں کر سکیں گے۔

شاعری میں لازمی طور پر ’اسلامی اخلاقیات، شریعت پر مبنی اصول، خود احتسابی، اہل سنت کے عقائد پر عمل اور اسلامی اقدار کے فروغ‘ کو نمایاں کیا جانا چاہیے، شاعری میں ’ناجائز خواہشات، دنیوی محبت یا نامناسب جذبات‘ شامل نہیں ہوں گے۔

قانون میں ان نظریات کے ذکر پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے جنہیں طالبان ’غیر اسلامی‘ قرار دیتے ہیں، جن میں فیمینزم، کمیونزم، جمہوریت، قوم پرستی اور لادینیت شامل ہیں، وزارت نے خبردار کیا ہے کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والے شعرا، مقررین اور منتظمین کو ’شریعت کے مطابق‘ سزا دی جائے گی۔

مزید پڑھیں:

قانون کے نفاذ کی ذمہ داری وزارت اطلاعات و ثقافت پر ہوگی، صوبائی دفاتر کو تمام شاعری مقابلوں کی ریکارڈنگ کرنا ہوگی اور ایک نگران کمیٹی، جس میں وزارت کے نمائندے، امر بالمعروف و نہی عن المنکر کے اہلکاراورعلما کونسل شامل ہوگی، فیصلہ کرے گی کہ کون سی شاعری سرکاری طور پر شائع کی جا سکتی ہے۔

یاد رہے کہ طالبان کے دوبارہ برسرِ اقتدار آنے کے بعد سے، 2021 کے بعد متعدد قوانین متعارف کرائے گئے ہیں جنہوں نے افغان شہریوں کے حقوق اور آزادیوں کو محدود کر دیا ہے، ناقد لکھاری، شاعر، صحافی اور کارکن یا تو گرفتار ہو چکے ہیں یا ملک چھوڑنے پر مجبور ہو گئے ہیں، جب کہ باقی ماندہ افراد سخت سنسرشپ اور شدید پابندیوں کا سامنا کر رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسلامی اخلاقیات امیر جمہوریت شاعری شریعت طالبان علما کونسل فیمنزم قوم پرستی کمیونزم لادینیت وزارت اطلاعات و ثقافت.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسلامی اخلاقیات جمہوریت طالبان علما کونسل فیمنزم قوم پرستی کمیونزم لادینیت وزارت اطلاعات و ثقافت

پڑھیں:

ٹرمپ کے دوست چارلی کرک کے قاتل کے ٹرانسجنڈر کیساتھ رومانوی تعلقات تھے؛ انکشاف

امریکا میں قدامت پسند تجزیہ کار اور صدر ٹرمپ کے نہایت قریبی دوست چارلی کرک کو قتل کرنے والے نوجوان سے متعلق حیران کن انکشاف سامنے آیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق اس بات کا انکشاف ریاست یوٹا کے گورنر اسپینسر نے سی این این سے گفتگو میں کیا کہ ملزم کے ایک ٹرانس جینڈر کے ساتھ رومانوی تعلقات تھے۔

انھوں نے مزید بتایا کہ ملزم ٹائلر رابنسن اپنے ٹرانس جینڈر کا ہم کمرہ بھی تھا۔ جو اب پولیس کی تحویل میں ہے اور غیر معمولی حد تک تفتیش میں تعاون کر رہی ہے۔

امریکی ریاست یوٹا کے گورنر نے اتوار کو بتایا کہ قدامت پسند انفلوئنسر چارلی کرک کے مشتبہ قاتل کے اپنے ٹرانسجنڈر روم میٹ کے ساتھ رومانی تعلقات تھے۔

گورنر کے بقول ٹرانس جینڈر نے تفتیش میں بتایا کہ اس نے تبدیلی جنس کا آپریشن کروا رکھا ہے اور وہ بائیں بازو کے خیالات رکھتی ہے اور اس کا فروغ چاہتی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں گورنر اسپینسر نے بتایا کہ ملزم کی ٹرانس جینڈر دوست کو چارلی کرک پر حملے کا پیشگی علم نہیں تھا۔

گورنر اسپینسر کوکس نے توقع ظاہر کی کہ 22 سالہ رابنسن کے خلاف فرد جرم منگل کو عائد کی جائے گی۔

چارلی کرک کے ملزم کے بائیں بازو کی متحرک ٹرانس جینڈر کارکن کے ساتھ تعلقات سامنے آنے کے بعد قتل کے محرکات کو اس سے جوڑا جا رہا ہے۔

جس پر ٹرمپ کی ایک اور قریبی قدامت پسند انفلوئنسر لاورا لومر نے مطالبہ کیا کہ ٹرانسجنیڈر تحریک کو دہشت گرد قرار دیا جائے۔

اسی طرح ایلون مسک نے بھی لندن میں ایک ریلی سے خطاب میں کہا تھا کہ "بائیں بازو کی یہ جماعتیں قاتل جماعت ہیں۔

اپنی سوشل میڈیا پوسٹ پر انھوں نے جنس کی تبدیلی کے علاج پر پابندی اور بائیں بازو کے نظریات کی مخالفت پر زور دیا۔

واضح رہے کہ دو روز قبل قدامت پسند سیاسی تنظیم ’یو ایس ٹرننگ پوائنٹ‘ کے بانی چارلی کرک کو یونیورسٹی میں ایک سیمینار سے خطاب کے دوران گولی مار کر قتل کردیا گیا تھا۔

 

متعلقہ مضامین

  • طالبان نے غیر اخلاقی سرگرمیوں کی روک تھام کیلیے انٹرنیٹ پر پابندی عائد کردی
  • پارلیمنٹ میں قرآن و سنت کے منافی قانون سازی عذاب الٰہی کو دعوت دینے کے مترادف ہے، حافظ نصراللہ چنا
  • جسٹن ٹروڈو اور کیٹی پیری نے رومانوی تعلقات کو خفیہ رکھا ہے؟
  • قازقستان میں جبری شادیوں اور دلہنوں کے اغوا پر پابندی عائد، 10 سال قید کی سزا
  • قازقستان؛ زبردستی اور جبری شادیوں پر پابندی عائد؛ خلاف ورزی پر سنگین سزا
  • طالبان نے بےحیائی روکنے کیلیے وائی فائی پر پابندی لگا کر انٹرنیٹ کیبل کاٹ دی
  • قازقستان میں جبری شادیوں اور دلہنوں کے اغوا پر سخت پابندی عائد، 10 سال قید کی سزا کا قانون نافذ
  • قازقستان میں جبری شادیوں اور دلہنوں کے اغوا پر سخت پابندی عائد
  • پی ٹی آئی کے سینئر رہنما قاضی انور کی پارٹی قیادت پر تنقید
  • ٹرمپ کے دوست چارلی کرک کے قاتل کے ٹرانسجنڈر کیساتھ رومانوی تعلقات تھے؛ انکشاف