جنگ عظیم دوئم میں جاپان پر فتح کی یادگاری تقریب، چین نے دنیا کو اصل طاقت دکھا دی
اشاعت کی تاریخ: 3rd, September 2025 GMT
بیجنگ(انٹرنیشنل ڈیسک)بیجنگ کے تیانمن اسکوائر میں جنگ عظیم دوئم میں جاپان پر چین کی فتح کی 80 ویں سالگرہ کی شاندار تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر تاریخ کی سب سے بڑی فوجی پریڈ ہوئی جس میں چین کی فضائیہ، بحریہ اور بری فوج کے دستے شریک ہوئے اور صدر شی جن پنگ کو ولولہ انگیز سلامی پیش کی۔
پریڈ میں ہائپر سونک میزائل، ڈرونز، ٹینک اور جدید ترین فوجی سازوسامان کی نمائش بھی کی گئی۔ تقریب کا آغاز شہدا کے لیے ایک منٹ کی خاموشی اور قومی ترانے کی دھنوں سے ہوا جبکہ توپوں کی سلامی نے ماحول کو مزید سنجیدہ اور پرشکوہ بنا دیا۔
عالمی رہنماؤں کی شرکت
تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف، روسی صدر ولادیمیر پیوٹن، شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن اور ایران کے صدر مسعود پزشکیان سمیت 26 ممالک کے سربراہان شریک ہوئے۔ جاپان کے خلاف جنگ لڑنے والے چین کے ریٹائرڈ فوجی بھی تقریب میں موجود تھے۔ چینی صدر نے تمام مہمان رہنماؤں کا پرتپاک استقبال کیا۔
شی جن پنگ کا خطاب
چینی صدر نے اپنے خطاب میں کہا کہ دنیا اس وقت ایک نازک موڑ پر کھڑی ہے جہاں انسانیت کو امن یا جنگ میں سے ایک کو چننا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چینی عوام ہمیشہ امن کے لیے پرعزم رہے ہیں اور تاریخ نے ثابت کیا ہے کہ چین کبھی کسی دباؤ یا دھونس سے مرعوب نہیں ہوا۔
شی جن پنگ نے مزید کہا کہ چین کی ترقی اور خوشحالی کو روکا نہیں جا سکتا، چینی فوج ایک مضبوط اور قابل بھروسہ قوت ہے۔ ہم ایسا عالمی نظام چاہتے ہیں جو انصاف اور مساوات پر مبنی ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ چین اپنے ماضی کی مشکلات دوسروں پر مسلط کرنے کا حامی نہیں اور نہ ہی کسی کو ڈرایا دھمکایا جا سکتا ہے۔
آخر میں صدر شی نے اقوام عالم پر زور دیا کہ تاریخی سانحات کو دوبارہ رونما ہونے سے روکنے کے لیے اجتماعی جدوجہد کرنا ہوگی۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کہ چین
پڑھیں:
حکومت پختونخوا میں دہشتگردوں کیخلاف طاقت کا بھرپور استعمال کرے، مولانا فضل الرحمان
سربراہ جے یو آئی کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں حالات بہت خراب ہیں، لوگ گھروں سےنہیں نکل سکتے، انہوں نے مشورہ دیا کہ پاک افغان کشیدگی کوبات چیت کے ذریعے حل کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں کے خلاف طاقت کا بھرپور استعمال کرے، ہم پاکستان کےساتھ ہیں۔ چینیوٹ میں گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ افغانستان سے ٹی ٹی پی کے لوگ پاکستان میں آکر دہشت گرد کارروائیاں کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں حالات بہت خراب ہیں، لوگ گھروں سےنہیں نکل سکتے، انہوں نے مشورہ دیا کہ پاک افغان کشیدگی کوبات چیت کے ذریعے حل کیا جائے۔