بیجنگ، عظیم جنگی کامیابی کی 80 ویں سالگرہ، شاندار فوجی پریڈ، چینی صدر کا دنیا کو امن کا پیغام
اشاعت کی تاریخ: 3rd, September 2025 GMT
بیجنگ:
چین میں دوسری جنگ عظیم کے دوران جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمتی جنگ اور عالمی انسداد فاشزم جنگ میں فتح کی 80ویں سالگرہ کے موقع پر بدھ کے روز بیجنگ میں ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی۔
صدر شی جن پنگ جو کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے جنرل سیکریٹری، صدرِ مملکت اور سنٹرل ملٹری کمیشن کے چیئرمین بھی ہیں، نے تقریب میں شرکت کی اور چانگ آن ایونیو پر موجود فوجی دستوں کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر 45 سے زائد فارمیشنز اور یونٹس نے صدرِ مملکت کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور مکمل تیاری کے ساتھ پریڈ میں حصہ لیا۔
پریڈ میں چین کے جدید ترین ٹینکوں اور بکتر بند گاڑیوں کا شاندار مارچ پاسٹ، ہائپر سونک میزائلوں سمیت جدید اسلحہ کی نمائش کی گئی، چین کا قومی ترانہ فوجی دھنوں پر بیجنگ کی فضاؤں میں بجتا رہا۔
صدر شی جن پنگ نے تیان آن من اسٹیج کے مرکزی مقام پر پہنچ کر قوم سے ایک اہم خطاب بھی کیا، جس میں انہوں نے جنگ کے ہیروز کو خراجِ تحسین پیش کیا اور عالمی امن و ترقی کے لیے چین کے عزم کا اعادہ کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ چینی قوم نے عظیم قربانیاں دے کر فتح حاصل کی، اور اب یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ تاریخ سے سبق سیکھتے ہوئے امن کے تحفظ کے لیے کام کریں۔
چینی صدر نے پریڈ میں عالمی رہنماؤں کی شرکت پر خوش آمدید کہا، ان کا کہنا تھا کہ چینی عوام امن کے لیے پرعزم ہیں، چین جتنا بھی مضبوط ہو جائے توسیع پسندانہ عزائم نہیں رکھے گا۔
تقریب کے دوران 80 توپوں کی سلامی دی گئی، جو اس تاریخی فتح کی 80ویں سالگرہ کی علامت تھی۔ اس قومی تقریب کو چین بھر میں براہِ راست نشر کیا گیا اور اسے ملکی تاریخ کے ایک اہم لمحے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ہانیہ عامر کی عاصم اظہر کی سالگرہ میں شرکت
معروف اداکارہ ہانیہ عامر اور گلوکار عاصم اظہر ایک بار پھر سوشل میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئے، عاصم اظہر کی 29ویں سالگرہ کی تقریب میں ہانیہ عامر کی شرکت نے مداحوں کو حیران کر دیا۔
ہانیہ عامر پاکستان کی صفِ اول کی اداکاراؤں میں شمار ہوتی ہیں، جنہیں ان کی بہترین اداکاری اور دلکش شخصیت کے باعث بے حد پسند کیا جاتا ہے، دوسری جانب عاصم اظہر اپنی سریلی آواز اور کامیاب گیتوں کی بدولت پاکستانی میوزک انڈسٹری میں نمایاں مقام رکھتے ہیں۔
دونوں کے درمیان 2018 سے 2020 تک گہری دوستی رہی اور وہ اکثر تقریبات اور سوشل میڈیا پر ایک ساتھ نظر آتے تھے، ان کی قربت نے اُن دنوں میں ان کے تعلقات کی افواہوں کو ہوا دی، جس کی کبھی باقاعدہ تردید یا تصدیق نہیں کی گئی، تاہم بعدازاں دونوں کے درمیان دوری پیدا ہوئی اور عاصم اظہر نے اداکارہ میرب علی سے منگنی کرلی۔
حال ہی میں ہانیہ عامر اور عاصم اظہر کو مختلف تقریبات میں دوبارہ ایک ساتھ دیکھا گیا، حتیٰ کہ انہوں نے ایک جیسے زیورات بھی پہنے، عاصم اظہر نے اپنی سالگرہ سے قبل ایک دھندلی تصویر پوسٹ کی جس میں مداحوں کا خیال ہے کہ ہانیہ عامر بھی موجود تھیں، اسے سوشل میڈیا صارفین نے اُن کے تعلق کی نئی شروعات کا اشارہ قرار دیا۔
View this post on InstagramA post shared by SaherScooop (@saher.scooop)
گزشتہ رات عاصم اظہر کی سالگرہ کی تقریب میں ہانیہ عامر بھی شریک ہوئیں، تقریب کی نجی ویڈیوز مشہور انسٹاگرام بلاگر Saher.Scoooop نے شیئر کیں، جس میں دونوں ایک ہی مقام پر موجود تھے، اگرچہ انہوں نے ایک ساتھ تصاویر نہیں بنوائیں۔
سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے ملا جلا ردعمل سامنے آیا ہے، کچھ نے میرب علی کے لیے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ میرب اس سے بہتر کی حقدار ہیں، جبکہ کچھ صارفین کا کہنا تھا کہ یہ دونوں سب کو بے وقوف بنا رہے ہیں، ایک صارف نے طنزیہ انداز میں تبصرہ کیا کہ یہ انٹرنیٹ کا سب سے بہترین ڈرامہ ہے۔