کنگ سلمان ریلیف نے خیبر پختونخوا میں حالیہ سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے لیے ہنگامی امدادی سامان کی تقسیم شروع کر دی ہے، امداد سب سے زیادہ متاثرہ اضلاع بونیر، سوات، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، دیر بالا، دیر پائیں، صوابی اور دیگر متاثرہ علاقوں میں فراہم کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

موجودہ صورتحال کے پیش نظر کنگ سلمان ریلیف نے 10,000 شیلٹر کٹس اور 10,000 فوڈ پیکجز مختص کیے ہیں، ہر شیلٹر کٹ میں ایک خیمہ، سولر پینل بمعہ ایل ای ڈی لائٹس، دو تھرمل کمبل، پلاسٹک میٹ، پائیدار کچن سیٹ، پانی کے کولر اور اینٹی بیکٹیریل صابن شامل ہیں۔

King Salman Humanitarian Aid and Relief Centre begins distributing emergency relief to families severely affected by #floods in Khyber Pakhtunkhwa@KSAembassyPK #FloodAlert #FloodsInPakistan #RadioPakistan #news https://t.

co/zN97Abau5e pic.twitter.com/x3DqhOYpje

— Radio Pakistan (@RadioPakistan) September 3, 2025

اسی طرح ہر 95 کلوگرام وزنی فوڈ پیکج میں آٹا، چینی، دالیں اور خوردنی تیل شامل ہیں تاکہ متاثرہ خاندانوں کی فوری غذائی ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔

امدادی سامان کی تقسیم نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی، پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ، محکمہ ریلیف، بحالی و آبادکاری خیبر پختونخوا اور کنگ سلمان ریلیف کے نفاذی شراکت دار حیات فاؤنڈیشن اور پیس اینڈ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے تعاون سے شفاف اور بروقت کی جا رہی ہے۔

یہ اقدام مملکت سعودی عرب کی جانب سے کنگ سلمان ریلیف کے ذریعے پاکستان کے عوام کے ساتھ ہر مشکل وقت میں انسانی ہمدردی اور عملی تعاون کے عزم کی تجدید ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آٹا انسانی ہمدردی بحالی و آبادکاری پاکستان پیس اینڈ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن چینی حیات فاؤنڈیشن خوردنی تیل خیبر پختونخوا دالیں سعودی عرب فوڈ پیکج کنگ سلمان ریلیف محکمہ ریلیف نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: آٹا بحالی و آبادکاری پاکستان پیس اینڈ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن چینی حیات فاؤنڈیشن خوردنی تیل خیبر پختونخوا دالیں فوڈ پیکج کنگ سلمان ریلیف محکمہ ریلیف نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کنگ سلمان ریلیف خیبر پختونخوا

پڑھیں:

خیبر پختونخوا کابینہ میں شامل 10 وزراء نے حلف اٹھا لیا

فوٹو: ایکس پاکستان تحریک انصاف 

خیبر پختونخوا کابینہ میں شامل 10 وزراء نے حلف اٹھا لیا، گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صوبائی وزراء سے حلف لیا۔

 صوبائی وزراء میں مینا خان، فضل شکور، آفتاب عالم، فیصل ترکئی، عاقب اللّٰہ، ارشد ایوب خان، امجد علی، خلیق الرحمان، ریاض خان اور فخر جہاں شامل ہیں۔

 13 رکنی کابینہ میں 10 وزرا، 2 مشیر اور ایک معاون خصوصی شامل ہے۔

گورنر نے خیبر پختونخوا کابینہ کے اراکین کی منظوری دے دی

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ کی بھیجی گئی سمری پر دستخط کر دیے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 10 وزیروں، 2 مشیروں اور ایک معاون پر مشتمل خیبر پختونخوا کی نئی کابینہ تشکیل دی گئی تھی۔

خیبر پختونخوا کی نئی کابینہ میں مینا خان، فضل شکور، فیصل ترکئی، عاقب اللّٰہ، شفیع جان، خلیق الرحمان، ڈاکٹر شامل ہیں۔

ریاض خان، فخر جہاں، تاج محمد ترند نئی کابینہ میں شامل ہیں جبکہ آفتاب عالم اور ارشد ایوب خان بھی کابینہ کا حصہ ہیں۔

سابق مشیر خزانہ مزمل اسلم کو بھی کابینہ میں شامل کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ہنگو:دوآبہ میں پولیس قافلے پر دھماکے سے متاثرہ گاڑی کے قریب سیکورٹی اہلکار و مقامی افراد جمع ہیں، چھوٹی تصویر میں دھماکے میں زخمی ہونیوالے ایس ایچ او دوآبہ عمران الدین کو اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے
  • گورنر پنجاب کی کسانوں سے ملاقات، سیلاب سے متاثرہ فصلوں اور مالی مشکلات پر تبادلہ خیال
  • لاہورمیں الیکٹرک ٹرام منصوبہ مؤخر، فنڈز سیلاب متاثرین کو منتقل
  • خیبر پختونخوا نے رواں سال صحت کارڈ کیلئے 41 ارب مختص کیے، مزمل اسلم
  • اسلام آباد میں ریسٹورنٹس اور فوڈ پوائنٹس کیلیے نئے ایس او پیز جاری
  • اسلام آباد، سرپرائز انسپکشن،ریسٹورنٹس و فوڈ پوائنٹس کیلئے نئے قوانین
  • اسلام آباد میں ریسٹورنٹس اور فوڈ پوائنٹس کیلیے نئے ایس او پیز جاری
  • بارش متاثرین کے فنڈ کرپشن کی نظرہوچکے ہیں ،مولانا محمد صالح انڈھڑ
  • خیبر پختونخوا کابینہ میں شامل 10 وزراء نے حلف اٹھا لیا
  • سیلاب سے متاثرہ 1 لاکھ 89 ہزار افراد کے بینک اکاؤنٹس کھل چکے ہیں: عرفان علی کاٹھیا