سی ڈی اے کا “ملٹی گارڈنز” ہاؤسنگ اسکیم کے خلاف بڑا اقدام، تفصیلات و دستاویز سب نیوز پر
اشاعت کی تاریخ: 3rd, September 2025 GMT
سی ڈی اے کا “ملٹی گارڈنز” ہاؤسنگ اسکیم کے خلاف بڑا اقدام، تفصیلات و دستاویز سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 3 September, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز )
کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے “ملٹی گارڈنز” ہاؤسنگ اسکیم، سیکٹر A-17/B-17، زون ٹو، اسلام آباد کے حوالے سے غیر قانونی تبدیلیوں پر سخت نوٹس جاری کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق سی ڈی اے کے پلاننگ ونگ، ڈائریکٹوریٹ آف ہاؤسنگ سوسائٹیز کی جانب سے جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ایم/ایس ملٹی پروفیشنلز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی (MPCHS) نے عوامی فلاحی مقاصد کے لیے مخصوص زمین، جیسے کہ پارکس، قبرستان اور سرکاری عمارتوں کے پلاٹس، بغیر سی ڈی اے کی پیشگی منظوری کے دیگر مقاصد کے لیے غیر قانونی طور پر استعمال کیے۔
نوٹس میں بتایا گیا ہے کہ اسکیم کا لی آؤٹ پلان 27 ستمبر 2006 کو منظور ہوا تھا جس کے مطابق 7,673 کنال پر ترقیاتی کام 5 سال میں مکمل ہونا ضروری تھا، مگر 17 سال گزرنے کے باوجود ترقیاتی کام مکمل نہیں کیا گیا اور نہ ہی تکمیل کا سرٹیفکیٹ حاصل کیا گیا۔
سی ڈی اے کے مطابق 30 جنوری 2008 کو جاری کردہ این او سی کے تحت سوسائٹی پر لازم تھا کہ مقررہ وقت میں تمام شرائط پوری کرے، مگر ایم پی سی ایچ ایس نے ترقیاتی کام مکمل کرنے اور نظرثانی شدہ این او سی حاصل کرنے میں ناکامی کا مظاہرہ کیا۔
نوٹس میں واضح کیا گیا ہے کہ عوامی سہولت کے لیے مخصوص زمین کو دیگر استعمالات میں غیر قانونی طور پر تبدیل کرنا قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی ہے، جس پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربیجنگ پریڈ میں چینی صدر، پیوٹن اور شہباز شریف ایک ساتھ، بھارت کو دعوت نہ ملی بیجنگ پریڈ میں چینی صدر، پیوٹن اور شہباز شریف ایک ساتھ، بھارت کو دعوت نہ ملی سی ڈی اے نے سی بی آر ہاؤسنگ اسکیم کا ری وائیزڈ لے آؤٹ پلان منسوخ کر دیا،دستاویز سب نیوز پر کالا باغ ڈیم کی تعمیر پی ٹی آئی کی پالیسی نہیں، علی امین کا ذاتی بیان ہے، سلمان اکرم راجا پی ٹی آئی رہنماؤں و کارکنوں کیخلاف احتجاج کا کیس؛ ملزمان کیخلاف اشتہاری کی کارروائی شروع بھارت پر ٹیرف کم کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا: ٹرمپ کا مودی سرکار کو سخت پیغام چین اور پاکستان مصیبت میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہنے والےبھائی ہیں، چینی صدرCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: محکمہ موسمیات نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہاؤسنگ اسکیم سی ڈی اے سب نیوز
پڑھیں:
ایشیا کپ: یو اے ای کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کرلیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews ایشیا کپ تنازع اینڈی پائی کرافٹ پاک بھارت میچ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی وی نیوز