انتظار ختم، پاکستان میں 5جی اسپیکٹرم کی نیلامی کی ٹائم لائن کا اعلان ہوگیا
اشاعت کی تاریخ: 3rd, September 2025 GMT
وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان میں طویل عرصے سے زیر التواء 5G اسپیکٹرم کی نیلامی کے عمل کو دسمبر 2025 تک مکمل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ یہ فیصلہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا۔ اجلاس کی صدارت سینیٹر پلوشہ محمد زئی خان نے کی۔
وزارتِ خزانہ کے تحت قائم نیلامی ایڈوائزری کمیٹی، جس کی سربراہی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کر رہے ہیں، پیر کو عالمی کنسلٹنٹ کی سفارشات کا جائزہ لے گی۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (PTA) اور فریکوئنسی ایلوکیشن بورڈ (FAB) کے مطابق 606 میگاہرٹز اسپیکٹرم دستیاب ہے، جن میں سے 154 میگاہرٹز مختلف مقدمات کے باعث زیر التواء ہے۔
یہ بھی پڑھیے سینیٹ کمیٹی کا اسپیکٹرم کی نیلامی میں تاخیر اظہار تشویش، سائبر فراڈز پر فوری اصلاحات کا مطالبہ
پی ٹی اے کے ڈائریکٹر جنرل لائسنسنگ عامر شہزاد کے مطابق 2600 میگاہرٹز اور 3500 میگاہرٹز بینڈ 5G کے لیے بنیادی حیثیت رکھتے ہیں، جبکہ پاکستان اب بھی خطے کے دیگر ممالک کے مقابلے میں کم اسپیکٹرم رکھتا ہے۔
شفافیت اور قانونی مسائلسابق وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمان نے شفافیت یقینی بنانے کے لیے نیلامی کمیٹی میں قومی احتساب بیورو (NAB) کو شامل کرنے کی تجویز دی۔ کمیٹی کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ مختلف عدالتوں میں مقدمات کی سماعت جاری ہے، جن کی اگلی تاریخ 17 ستمبر مقرر کی گئی ہے۔ ارکان پارلیمنٹ نے خبردار کیا کہ مزید تاخیر پاکستان کی ڈیجیٹل اور معاشی ترقی میں رکاوٹ ڈال سکتی ہے۔
سائبر کرائم اور ڈیجیٹل اعتمادنیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) نے کمیٹی کو بتایا کہ آن لائن دھوکہ دہی کے باعث عوام کو اب تک 3 ارب روپے سے زائد کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ 63 غیرقانونی کال سینٹرز بند کیے گئے، 40 ملین روپے برآمد ہوئے اور تقریباً 450 افراد گرفتار کیے گئے۔
ایجنسی نے استحصالی لون ایپس اور جوا کھیلنے والے پلیٹ فارمز کو بھی خطرناک قرار دیا۔
آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے کمیٹی کو آگاہ کیا کہ جاز نے صارفین سے 6.
مزید برآں، چین موبائل کے خلاف 1800 میگاہرٹز بینڈ کے 6.6 میگاہرٹز غیر قانونی استعمال کا مقدمہ اب بھی عدالتوں میں زیر سماعت ہے۔
پی ٹی سی ایل اور یوفون بورڈ پر سوالاتکمیٹی نے پی ٹی سی ایل اور یوفون کے بورڈ کو’سفید ہاتھی ‘ قرار دیتے ہوئے ارکان کے نام، عہدے اور مراعات کی تفصیلات طلب کیں۔ انوشہ رحمان نے شدید تنقید کی کہ پی ٹی سی ایل نے سپریم کورٹ کی ہدایت کے باوجود باضابطہ آڈٹ کرانے سے انکار کر دیا ہے۔
کمیٹی نے ٹیلی نار پاکستان کے ممکنہ اخراج پر تشویش کا اظہار کیا، جس سے 5G کے نفاذ میں مشکلات پیدا ہو سکتی ہیں۔ پی ٹی اے حکام نے اعتراف کیا کہ ٹیلی نار کو’3 سے 4 بڑے مسائل ‘ درپیش ہیں لیکن یقین دہانی کرائی کہ کمپنی کو 5G پیکج پر اعتماد میں لیا جائے گا۔
کمیٹی نے ٹیلی نار، یوفون مجوزہ انضمام پر بھی تفصیلی بریفنگ طلب کی اور کہا کہ ٹیلی کام سیکٹر میں استحکام اور سرمایہ کاری کے لیے فوری فیصلے ضروری ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن نے اسپیکٹرم کی نیلامی میں تاخیر پر اظہار تشویش کرتے ہوئے ٹیرف میں اضافے اور سائبر فراڈز پر فوری اصلاحات کا مطالبہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 5G اسپیکٹرم نیلامی کی پالیسی کا از سر نو جائزہ لینے کا فیصلہ
قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں چیئرپرسن سینیٹر پلوشہ محمد زئی خان کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں پاکستان کے ڈیجیٹل اور ٹیلی کام سیکٹرز کو درپیش سنگین چیلنجز پر تفصیلی غور کیا گیا۔
’اسپیکٹرم نیلامی میں تاخیر ڈیجیٹل ترقی کے لیے خطرہ ہے‘فریکوئنسی الاٹمنٹ بورڈ نے کمیٹی کو بتایا کہ سنہ 2021 سے پاکستان نے عالمی فائیو جی تقاضوں کے مطابق متعدد اسپیکٹرم بینڈز دستیاب کر دیے ہیں جن میں 30 میگا ہرٹز کا بینڈ بھی شامل ہے۔ تاہم قانونی پیچیدگیوں اور عدالتوں سے جاری اسٹے آرڈرز کے باعث نیلامی میں تاخیر ہو رہی ہے، جس سے نہ صرف اربوں روپے کا معاشی نقصان ہو رہا ہے بلکہ ملک کی ڈیجیٹل ترقی بھی متاثر ہو رہی ہے۔
وزارت آئی ٹی کے اسپیشل سیکریٹری نے کمیٹی کو یقین دلایا کہ وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق اسپیکٹرم نیلامی دسمبر 2025 تک مکمل کر لی جائے گی۔
ٹیلی کام کمپنیوں پر الزامات اور مالی بے ضابطگیاںکمیٹی کو بتایا گیا کہ ایک آڈٹ رپورٹ کے مطابق معروف موبائل نیٹ ورک کمپنی جیز نے صارفین سے 6.58 ارب روپے زائد وصول کیے اور ہر سہ ماہی میں 15 فیصد تک قیمتیں بڑھائیں، جو پی ٹی اے کی واضح منظوری کے بغیر کیا گیا۔ کمیٹی نے اس پر سخت تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے پی ٹی اے اور آڈیٹر جنرل کے دفتر کو تمام متعلقہ دستاویزات اگلے اجلاس میں پیش کرنے کی ہدایت کی۔
مزید پڑھیے: 20 کروڑ موبائل سمز سبسکرپشن کی خوشی میں کون سی سروسز فری میں دی جا رہی ہیں؟
علاوہ ازیں ایک اور کیس میں زونگ کی جانب سے 6.6 میگا ہرٹز اسپیکٹرم کے مبینہ غیر قانونی استعمال پر بھی بات ہوئی۔ عدالت عظمیٰ کے فیصلے کے باوجود معاملہ ماتحت عدالتوں میں زیر التوا ہے جس پر کمیٹی نے تاخیری حربوں پر تشویش کا اظہار کیا اور وزارت قانون کے نمائندوں کو آئندہ اجلاس میں طلب کر لیا۔
سائبر کرائمز اور آن لائن فراڈ: بڑھتا ہوا خطرہنیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے کمیٹی کو آگاہ کیا کہ پاکستان میں آن لائن فراڈز سالانہ 30 ارب روپے سے تجاوز کر چکے ہیں۔ ان فراڈز میں غیر قانونی کال سینٹرز، جعلی قرض ایپس، آن لائن جوا، اور سوشل میڈیا پر جھوٹی خبروں کی مہمات شامل ہیں۔
ایجنسی نے بتایا کہ حالیہ مہینوں میں 63 غیر قانونی کال سینٹرز بند کیے گئے 450 سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا اور تقریباً 40 ملین روپے کی ریکوری عمل میں آئی۔
کمیٹی نے سائبر سیکیورٹی کے لیے اداروں کے درمیان مؤثر تعاون، مصنوعی ذہانت کے ذریعے خطرات کی بروقت نشاندہی اور بینکنگ سیکٹر کے ساتھ مربوط حکمت عملی پر زور دیا۔
اداروں سے تعاون نہ کرنے پر برہمیکمیٹی نے یوفون کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تنخواہوں، عہدوں اور ادائیگیوں کی تفصیلات فراہم نہ کرنے پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا اور خبردار کیا کہ اگر آئندہ اجلاس تک معلومات فراہم نہ کی گئیں تو استحقاق کی تحریک پیش کی جا سکتی ہے۔
کمیٹی کی سفارشات اور آئندہ لائحہ عملکمیٹی نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ وہ شفافیت، تیز تر عدالتی فیصلوں اور عوامی مفادات کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔ اسپیکٹرم کی نیلامی، صارفین کے حقوق اور سائبر سیکیورٹی جیسے اہم معاملات پر عمل درآمد کو اگلے اجلاس میں مزید جانچا جائے گا۔
مزید پڑھیں: پاکستان 5 جی لانچ کرنے میں ناکام کیوں؟ اصل وجہ سامنے آگئی
اجلاس میں سینیٹر انوشہ رحمان، پرویز رشید، ڈاکٹر افنان اللہ خان، ڈاکٹر محمد ہمایوں مہمند، سیف اللہ سرور نیازی، ندیم احمد بھٹو، اسپیشل سیکریٹری وزارت آئی ٹی اور دیگر متعلقہ اداروں کے اعلیٰ حکام بھی شریک تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
5G نیلامی پاکستان ٹیکنالوجی شہباز شریفذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: 5G نیلامی پاکستان ٹیکنالوجی شہباز شریف انفارمیشن ٹیکنالوجی اسپیکٹرم کی نیلامی نیلامی میں تاخیر ٹیلی کمیونیکیشن نے کمیٹی کو اجلاس میں ارب روپے کے مطابق کمیٹی نے ٹیلی کام کا اظہار ٹیلی نار پی ٹی اے آن لائن کے لیے کیا کہ
پڑھیں:
ایشیا کپ، پاکستان آج یو اے ای کے خلاف میچ کھیلے گا یا نہیں؟ معاملہ سنگین ہوگیا
ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے آج پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان ہونے والے ایشیا کپ میچ سے متعلق اپنی سوشل میڈیا پوسٹ ڈیلیٹ کر دی ہے، جس کے باعث پاکستان کی شرکت سے متعلق غیر یقینی صورتحال میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔
اے سی سی نے اپنی ڈیلیٹ کی گئی پوسٹ میں کہا تھا کہ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان آج ’ڈو اور ڈائی‘ مقابلہ ہوگا، جس میں فتح حاصل کرنے والی ٹیم اگلے مرحلے میں جگہ بنائے گی، جبکہ شکست کھانے والی ٹیم ایونٹ سے باہر ہو جائے گی۔
The Asian Cricket Council has deleted its tweet about today’s Pakistan vs UAE Asia Cup match. This only adds to the uncertainty surrounding Pakistan’s participation in the game. pic.twitter.com/BjXvhObujk
— Faizan Lakhani (@faizanlakhani) September 17, 2025
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ یعنی پی سی بی نے ایشیا کپ 2025 کے دوران میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو ہٹانے کے مطالبے پر سخت مؤقف اپناتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ قومی ٹیم ان کی نگرانی میں کوئی میچ نہیں کھیلے گی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پی سی بی نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل یعنی آئی سی سی کو دوسرا خط بھیج دیا ہے جس میں بورڈ نے اپنے ابتدائی مطالبے کو نہ ماننے پر سخت ردعمل ظاہر کیا۔
خط میں کہا گیا ہے کہ آئی سی سی کی جانب سے پائی کرافٹ کے خلاف تحقیقات محض رسمی کارروائی ہیں جنہیں تسلیم نہیں کیا جا سکتا۔
یہ بھی پڑھیں: میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کے خلاف کارروائی کی جائے، پی سی بی نے آئی سی سی کو ایک اور خط لکھ دیا
پی سی بی نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ اگر متنازعہ ریفری کو ہٹایا نہ گیا تو پاکستان ایسے تمام میچز کا بائیکاٹ کرے گا جن میں وہ نگرانی کریں گے۔
خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ آئی سی سی کی انکوائری میں نہ تو تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا اور نہ ہی متعلقہ فریقین سے مشاورت کی گئی۔
ایک بورڈ عہدیدار کے مطابق، پاکستان نے مطالبہ کیا ہے کہ تمام خدشات کو مکمل طور پر دور کیا جائے اور اس مطالبے کی باضابطہ منظوری کے بعد ہی پاکستان کھیلنے پر آمادہ ہوگا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایشیا کپ ایشین کرکٹ کونسل یو اے ای پاکستان میچ