ہالی ووڈ کے اسٹار اور سابق ریسلر ڈوین جانسن المعروف دی راک اپنی نئی فلم دی اسمیشنگ مشین کے عالمی پریمیئر پر آبدیدہ ہوگئے۔

 وینس فلم فیسٹیول میں ورلڈ پریمیئر کیلئے پیش کی گئی ڈوین جانسن کی نئی فلم دی اسمیشنگ مشین کو حاضرین کی جانب سے اسٹینڈنگ اوویشن ملا جس پر راک اپنے جذبات پر قابو نہ رکھتے ہوئے خوشی سے روپڑے۔

سوشل میڈیا پر راک کی یہ ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس پر ان کے مداحوں کی جانب سے بھرپور تبصرے کیے جارہے ہیں اور انہیں خوب سراہا جارہا ہے۔ 

دی راک کی اس نئی فلم کی کہانی مکسڈ مارشل آرٹس (ایم ایم اے) فائٹر مارک کیر کی زندگی پر مبنی ہے۔ فلم میں ڈوین جانسن نے مرکزی کردار نبھایا ہے۔ 

I am genuinely really happy for him lol #TheRock gets emotional over this standing ovation for ‘The Smashing Machine’ at #VeniceFilmFestival pic.

twitter.com/baT8ADwdSP

— The Weekly Cut (@weeklycut) September 2, 2025

یاد رہے کہ یہ کہانی 2002 کی ایک دستاویزی فلم پر مبنی ہے۔ اس میں دکھایا گیا ہے کہ مارک کیر نے کیریئر میں کئی اعزازات اپنے نام کیے لیکن منشیات کے استعمال کی وجہ سئ مشکلات کا شکار بھی رہے۔

یہ فلم میں مارک کیر کی ذاتی زندگی اور اُس وقت کی گرل فرینڈ کے ساتھ تعلقات بھی فلمائے گئے ہیں۔ وینس فلم فیسٹیول اس فلم کی نمائش پر حاضرین نے بہترین اداکاری پر دی راک کو 15 منٹ تک کھڑے ہو کر تالیاں بجا کر خراج تحسین پیش کیا جس پر 53 سالہ ڈوین اپنے آنسو نہ روک سکے۔ 

واضح رہے کہ راک کی فلم دی اسمیشنگ مشین 3 اکتوبر 2025 کو دنیا بھر میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائے گی۔ 

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: نئی فلم دی راک

پڑھیں:

صحافیوں کے خلاف جرائم کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر  وزیراعظم کا پیغام

صحافیوں کے خلاف جرائم کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر  وزیراعظم پاکستان  شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ  آج کا دن ہمیں اس حقیقت کی یاد دہانی کراتا ہے کہ آزاد، باخبر اور ذمہ دار صحافت کسی بھی جمہوری معاشرے کی بنیاد ہے۔

اپنے ایک جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ۔ صحافی حقائق تک عوام کی رسائی کو ممکن بناتے ہیں اور سچائی کے علمبردار ہوتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اپنے پیشہ ورانہ فرائض کی انجام دہی کے دوران  ان کے خلاف تشدد، دھمکی یا انتقام پر مبنی جرائم دراصل آزادی اظہار پر حملہ ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ میں اس موقع پر اُن تمام صحافیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے حق و سچ کی خاطر مشکلات برداشت کیں، اور اُن اہلِ قلم و میڈیا ورکرز کے اہلِ خانہ سے اظہارِ یکجہتی کرتا ہوں جنہوں نے اپنے پیاروں کو فرضِ منصبی کے دوران کھو دیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ حکومتِ پاکستان آزادیِ صحافت کے تحفظ اور صحافیوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔ ہم ایسے تمام اقدامات کریں گے جن سے صحافیوں کے خلاف جرائم کی موثر تفتیش، انصاف کی فراہمی، اور ان جرائم کے مرتکبین کے خلاف قانونی کارروائی یقینی بنائی جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ میں بین الاقوامی برادری، میڈیا اداروں اور سول سوسائٹی سے بھی اپیل کرتا ہوں کہ وہ صحافیوں کے تحفظ اور اظہارِ رائے کی آزادی کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کریں، آزاد صحافت ایک مضبوط، شفاف اور جمہوری پاکستان کی ضمانت ہے۔

متعلقہ مضامین

  • صحافیوں کے خلاف جرائم کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر وزیراعظم کا پیغام
  • صحافیوں کے خلاف جرائم کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر  وزیراعظم کا پیغام
  • میٹا کے سربراہ زکربرگ کا ہالووین لُک وائرل، رومن بادشاہ بن کر انٹری
  • اسرائیلی وزیر کی ہاتھ بندھے، اوندھے منہ لیٹے فلسطینی قیدیوں کو قتل کی دھمکی؛ ویڈیو وائرل
  • سوشل میڈیا پر وائرل سعودی اسکائی اسٹیڈیم کا راز کھل گیا
  • سعودی عرب کے’اسکائی اسٹیڈیم‘ کی وائرل ویڈیو جعلی نکلی
  • دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت والی نیوز اینکر متعارف، ویڈیو وائرل
  • سگنل خراب ہے لیکن کیمرے سے ڈر لگ رہا ہے، سڑک پر پھنسے کراچی کے نوجوانوں کی ویڈیو وائرل
  • متھیرا نے راکھی کو ’منحوس عورت‘ کیوں کہا؟ ویڈیو وائرل
  • اسلام قبول کرنے والی امریکی گلوکارہ جینیفر گراؤٹ کی قرآن کی خوبصورت تلاوت، ویڈیو وائرل