پنجاب کے سیلاب زدہ علاقوں میں پاک فوج کا ریسکیو آپریشن ، ہزاروں شہری اور مویشی محفوظ مقامات پر منتقل
اشاعت کی تاریخ: 3rd, September 2025 GMT
پنجاب کے مختلف اضلاع میں سیلابی صورتحال شدید ہو چکی ہے، خاص طور پر دریائے ستلج میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ ایسے میں پاک فوج، سول انتظامیہ اور ریسکیو ادارے مل کر متاثرہ علاقوں میں بھرپور ریسکیو اور ریلیف آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔
ترجمان کے مطابق، دریائے ستلج پر گنڈا سنگھ والا کے مقام پر حفاظتی بند ٹوٹ گیا، جب کہ ہیڈ سلیمان کی اور ہیڈ سدھنائی پر اونچے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے، جس سے ساہیوال، تلمبہ، میاں چنوں، اقبال نگر اور قریبی دیہات بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔
متاثرین کے لیے ریلیف کیمپس اور ریسکیو آپریشن
دریائے ستلج کے کنارے بسنے والے دیہاتوں میں پاک فوج اور انتظامیہ نے 12 ریلیف کیمپس قائم کیے ہیں۔ ساہیوال کے متاثرہ 49 دیہات کے لیے 30 اضافی ریلیف کیمپس بھی قائم کر دیے گئے ۔
تحصیل مظفرگڑھ، کوٹ ادو اور رنگ پور جیسے ممکنہ متاثرہ علاقوں میں بھی ریلیف مراکز قائم کیے گئے ہیں، جہاں سے اب تک ہزاروں افراد، مویشی اور ذخیرہ شدہ گندم کو بحفاظت نکالا جا چکا ہے۔
کشتیوں کے ذریعے انخلاء، فری میڈیکل کیمپس اور راشن کی تقسیم
ریسکیو آپریشن میں کشتیوں کے ذریعے سینکڑوں متاثرہ افراد، خصوصاً بزرگوں، خواتین اور بچوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔
پاک فوج نے ان علاقوں میں ریلیف کیمپس کے ساتھ ساتھ فری میڈیکل کیمپس بھی قائم کیے ہیں، جہاں ماہر ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف متاثرین کو مفت طبی سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔
اس کے علاوہ متاثرہ خاندانوں کو راشن، کپڑے، اور ادویات بھی فراہم کی جا رہی ہیں تاکہ فوری ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔
حفاظتی اقدامات اور جائزہ
ممکنہ خطرات کے پیش نظر ہیڈ محمد والا اور دیگر حساس مقامات پر بریچنگ پوائنٹس اور دیگر حفاظتی اقدامات مکمل کر لیے گئے ۔ ادھر تحصیل مظفرگڑھ اور کوٹ ادو میں پاک فوج اور ضلعی انتظامیہ کے افسران نے حفاظتی انتظامات کا خود جائزہ لیا اور ریسکیو ٹیموں کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ریلیف کیمپس میں پاک فوج علاقوں میں ریسکیو ا
پڑھیں:
گدو اور سکھر بیراج کے مقام پر اونچے درجے جبکہ کوٹری پر نچلے درجے کا سیلاب ہے: شرجیل میمن
سندھ کے مختلف علاقوں میں24 گھنٹوں میں 3,522 افراد محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے ۔ سندھ کے ے سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ گدو اور سکھر بیراج کے مقام پر اونچے درجے جبکہ کوٹری پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ گدو کے مقام پر پانی کا بہاو چھ لاکھ 24 ہزار کیوسک جبکہ سکھر پر پانی کا بہاو پانچ لاکھ 60 ہزار کیوسک ہے۔ کوٹری پر پانی کی آمد 284,325 کیوسک اور اخراج 273,170 کیوسک ہے۔سینیئر وزیر کا کہنا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے بھر میں 3,522 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اب تک 173027 کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے جن میں سے 469 افراد اب بھی ریلیف کیمپس میں مقیم ہیں۔ان کا مزید کہنا ہے کہ صوبے بھر میں 183 فکسڈ اور موبائل ہیلتھ سائٹس کام کر رہی ہیں جہاں اب تک تقریبا 93 ہزار افراد کو امداد فراہم کی جا چکی ہیں۔