گوگل نے اپنی ڈاکس ایپلی کیشن میں نیا فیچر شامل کردیا ہے جس کے ذریعے صارفین اپنی تحریروں کو جیمینی کی مدد سے سن سکتے ہیں۔ یہ سہولت خاص طور پر ان افراد کے لیے مفید ہے جو اپنی تحریر کو سن کر غلطیاں تلاش کرنا چاہتے ہیں یا مطالعہ کے دوران معلومات کو بہتر طور پر جذب کرنا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: گوگل ڈاکس نے دستاویزات کو آڈیو میں سننے کا نیا فیچر متعارف کرا دیا

گوگل ڈاکس کے ورژن 1.

25.341 میں نیا کوڈ شامل کیا گیا ہے، جس کے تحت اینڈرائیڈ پر بھی ویب کی طرح دستاویز کو سننے کا فیچر موجود ہوگا۔ اب ایڈٹ آئیکن کے اوپر ایک پلے بٹن نظر آئے گا، جو متن کو جیمینی کے ذریعے آواز میں بدل دے گا۔

ویب پر جیمینی مختلف آوازوں کے اسٹائل فراہم کرتا ہے جیسے ’ایجوکیٹر‘ اور ’نیریٹر‘، تاہم یہ فی الحال اینڈرائیڈ پر دستیاب نہیں۔ اس وقت صارفین رفتار، آواز بدلنے یا آڈیو چِپس شامل کرنے کے آپشنز استعمال نہیں کرسکتے، لیکن کمپنی مستقبل کی اپ ڈیٹس میں ان سہولیات کو متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گوگل نے جی میل اور دیگر سروسز کے لیے اے آئی ماڈل متعارف کروا دیا

یہ نئی سہولت فی الحال صرف گوگل ورک اسپیس صارفین اور جیمینی اے آئی پرو یا الٹرا پلان کے سبسکرائبرز کے لیے دستیاب ہے اور اسے صرف ویب ورژن پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news آڈیو اینڈرائیڈز جیمینی دستاویزات گوگل ڈاکس ویب صارفین

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ا ڈیو اینڈرائیڈز دستاویزات ویب صارفین کے لیے

پڑھیں:

ایپل نے آئی فون سمیت دیگر ڈیوائسز کیلئے نیا آپریٹنگ سسٹم متعارف کرادیا

ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے آئی فون سمیت اپنی دیگر ڈیوائسز کے لیے نیا سافٹ ویئر جاری کر دیا۔

کمپنی کی تازہ ترین اپ ڈیٹس ڈاؤن لوڈنگ کے لیے دستیاب ہیں جن میں آئی فون کے لیے آئی او ایس 26 اور میک، آئی پیڈ، ٹی وی اور اسمارٹ واچ کے لیے نئے آپریٹنگ سسٹم شامل ہیں۔

ایپل کی تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ ان سب کے ایک جیسے ورژن نمبر ہیں۔ ایپل نے چند ماہ قبل اعلان کیا تھا کہ کمپنی اپنے آپریٹنگ سسٹمز کا نام ریلیز کے بعد آنے والے برس پر رکھے گی۔

نئی اپ ڈیٹ میں ایپل کی جانب سے متعدد نئی تبدیلیاں متعارف کرائی گئی ہیں لیکن ان میں سب سے اہم نئے ’لیکوئڈ گلاس‘ کی اپ ڈیٹ ہے جو پورے سسٹم پر منعکس ہو رہی ہے۔

یہ ایک نیا لُک ہے جس نے ہوم اسکرین ایپ آئکون سے لے کر نوٹیفیکیشن کے ظاہر ہونے تک ہر چیز بدل دی ہے۔ سسٹم میں موجود کچھ ایپس میں بھی بڑی تبدیلیاں کی گئیں ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • گوگل نے ڈسکور کو مزید دلچسپ بنا دیا، سوشل میڈیا مواد بھی شامل
  • جعلی دستاویزات پر بیلجیئم جانیوالے 2 افراد لاہور ایئر پورٹ سے گرفتار
  • میٹا نے ڈسپلے سے لیس اپنے اولین اے آئی اسمارٹ گلاسز متعارف کرا دیے
  • گوگل سرچ نے 6 سالہ بچے کی جان بچا لی
  • واٹس ایپ صارفین کےلیے تھریڈز ریپلائی فیچر کی آزمائش
  • واٹس ایپ کی جانب سے میسیج چیٹنگ میں دلچسپ فیچر کی آزمائش
  • ایپل نے آئی فون سمیت دیگر ڈیوائسز کیلئے نیا آپریٹنگ سسٹم متعارف کرادیا
  • جسٹس سرفراز ڈوگر کیخلاف شکایت، ایمان مزاری نے اضافی دستاویزات جمع کرادیں
  • ‘نینو بنانا’ ایڈیٹنگ ٹول کی وجہ سے گوگل جیمنی ایپ اسٹور پر پہلے نمبر پر آنے میں کامیاب
  • چیٹ جی پی ٹی مقبولیت کھو بیٹھا، امریکا اور برطانیہ میں گوگل جیمینائی ٹاپ پر