شردھا کپور کو اداکاری سے قبل امریکا میں کیا کام کرنا پڑا؟ اداکارہ کا جذباتی بیان
اشاعت کی تاریخ: 3rd, September 2025 GMT
MUMBAI:
بالی وڈ چکاچوند اور گلیمرس نظر آتی ہے لیکن اس کے کئی اسٹارز کو جہاں انڈسٹری میں اپنا نام بنانے کے لیے سخت محنت کرنا پڑتی ہے وہیں مالی حیثیت بھی ان کی راہ میں رکاوٹ بنتی ہے لیکن جو اپنی صلاحیت کو پہچان جاتے ہیں اور محنت کرتے ہیں وہ اپنا لوہا منواتے ہیں۔
بالی وڈ میں جن اسٹارز نے ماضی میں مشکلات کا سامنا کرنے کے بعد فلمی دنیا میں نام کمایا ان میں سے ایک نام مشہور ادا کار شکتی کپور کی بیٹی شردھا کپور بھی ہیں۔
بھارت کی فلمی دنیا میں اسٹار بننے سے قبل شردھا کپور امریکا میں تعلیم کے لیے گئی تھیں لیکن مالی مشکلات کے باعث انہیں مشکل کام کرنے پڑے جبکہ تعلیم ادھوری چھوڑ کر واپس بھارت آئیں اور بالی وڈ میں قدم رکھا۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق شردھا کپور نے امریکا میں کافی شاپ میں کام کیا اور یہاں تک آئن اسٹائن بروز بیگلز میں سینڈوچز بھی فروخت کرتی تھیں۔
بعد ازاں شردھا کپور بالی وڈ کی امیر اسٹارز میں شمار ہونے لگیں اور جیولری کا اپنا برانڈ میں متعارف کروایا اور مشترکہ طور پر جیولری کا کاروبار شروع کیا۔
شردھا کپور امریکا کی بوسٹن یونیورسٹی میں سائیکالوجی پڑھنے گئی تھیں تاہم پہلے سال ہی انہوں نے تعلیم چھوڑنے کا فیصلہ کیا اور بھارت واپس آکر اپنے اداکاری کا خواب پورا کیا جہاں ان کی پہلی فلم تین پتی تھی جس کی کامیابی ان کے کامیاب مستقبل کی ضامن ثابت ہوئی۔
بالی وڈ کی کامیاب اسٹار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی محنت کے حوالے سے بتایا کہ وہ امریکا میں اپنی اخراجات کے لیے پارٹ ٹائم کام کرتی تھیں اور مزید بتایا کہ کسٹمرز کے لیے کافی بنا کر سرو کرنے سے لے کر سینڈوچز فروخت کرنے تک تمام تجربات نے انہیں سنیما کی دنیا میں قدم رکھنے سے قبل آزادی کا مطلب سمجھایا۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: شردھا کپور امریکا میں بالی وڈ کے لیے
پڑھیں:
بالی ووڈ شہنشاہ امیتابھ بچن پر حملے کا خدشہ، بھارت میں سیکیورٹی الرٹ
بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن آج 31 اکتوبر کو پنجابی گلوکار اور اداکار دلجیت دوسانجھ کے ساتھ کون بنے گا کروڑپتی (KBC) 17 میں نظر آئیں گے۔ تاہم اس ملاقات کے بعد، سینٹرل ایجنسیز کو بچن پر کسی حملے کا خدشہ ہے۔ جس پر مرکزی ایجنسیز نے 83 سالہ اداکار کی سیکیورٹی پر خطرے کا جائزہ لینا شروع کر دیا ہے۔
’کون بنے گا کروڑ پتی‘ کے پرومو میں دلجیت دوسانجھ کو امیتابھ بچن کے پاؤں چھوتے دیکھا گیا۔ تاہم، خالصتان تنظیم ’سکس فار جسٹس‘ (SFJ) نے اس عمل پر شدید ردعمل ظاہر کیا اور کہا ہے کہ اس سے 1984 کے ہندو۔سکھ دنگوں کے متاثرین کی توہین ہوئی ہے۔ SFJ نے الزام لگایا کہ بچن نے اس وقت کے دوران ’خون کا بدلہ خون‘ کا نعرہ بلند کیا جس کے نتیجے میں بھارت بھر میں 30,000 سے زائد سکھ مرد، خواتین اور بچوں کی ہلاکت ہوئی۔
View this post on Instagram
A post shared by @sonytvofficial
SFJ کے سربراہ گروپت ونت سنگھ پنن نے دوسانجھ کو دھمکی دی ہے کہ وہ 1 نومبر کو آسٹریلیا میں شیڈول ان کے کنسرٹ کو متاثر کرنے کی کوشش کریں گے۔ تنظیم نے سوشل میڈیا پر #BoycottDiljit اور #PanthicJustice جیسے ہیش ٹیگز بھی چلائے ہیں۔
مرکزی ایجنسیز نے دونوں شخصیات کی سیکیورٹی کے حوالے سے جائزہ شروع کر دیا ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے کو بروقت ناکام بنایا جا سکے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
امیتابھ بچن بالی ووڈ دلجیت دوسانجھ دلجیت دوسانجھ کنسرٹ کون بنے گا کروڑ پتی