سی ڈی اے کے مسیحی ملازمین کو مذہبی فریضے کی ادائیگی کے سلسلے میں ویٹیکن سٹی بھیجوانے کے حوالے سے ای بیلیٹنگ کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 4th, September 2025 GMT
سی ڈی اے کے مسیحی ملازمین کو مذہبی فریضے کی ادائیگی کے سلسلے میں ویٹیکن سٹی بھیجوانے کے حوالے سے ای بیلیٹنگ کا انعقاد WhatsAppFacebookTwitter 0 4 September, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر ادارے میں کام کرنے والے مسیحی ملازمین کو مذہبی فریضے کی ادائیگی کے سلسلے میں ویٹیکن سٹی بھیجوانے کے حوالے سے سی ڈی اے مزدور یونین (سی بی اے)اور سی ڈی اے انتظامیہ کے درمیان طے شدہ معاہدے کے تحت جمعرات کے روز سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں ای بیلیٹنگ کی تقریب منعقد ہوئی۔
تقریب میں سی ڈی اے کے ممبر فنانس طاہر نعیم اختر، ممبر انجینئرنگ سید نفاست رضا، سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یسین سمیت دیگر عہدیداران اور مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے ادارے کے ملازمین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔تقریب میں ای بلیٹنگ کے ذریعے پانچ خوش نصیب مسیحی ملازمین کا انتخاب کیا گیا جو رواں برس ویٹیکن سٹی جاکر مذہبی فریضہ کی ادائیگی کرسکیں گے۔ اس موقع پر سی ڈی اے کے ممبر فنانس طاہر نعیم اختر، ممبر انجینئرنگ سید نفاست رضا، سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یسین نے تمام مسیحی ملازمین کو مبارکباد دیتے ہوئے منتخب ہونے والے مسیحی ملازمین افراد کیلئے نیک تمناوں کا اظہار کیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سی ڈی اے کے ممبر فنانس طاہر نعیم اختر اور ممبر انجینئرنگ سید نفاست رضا نے سی ڈی اے کے مسیحی ملازمین کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ شہر کی خوبصورتی، صفائی اور ترقی میں انکا کردار ناقابلِ فراموش ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ادارے میں کام کرنے والے تمام مسیحی ملازمین کیلئے بابرکت دن ہے۔ انہوں نے کہا کہ ویٹی کن سٹی جانے والے خوش نصیب مسیحی ملازمین وہا ں جاکر جہاں اپنے اور اپنے اہل خانہ کیلئے دعائیں مانگیں گے وہیں اپنے ادارے سی ڈی اے کی ترقی کیلئے نہ صرف خصوصی دعا کریں بلکہ اسلام آباد کی تعمیر و ترقی اور اپنے پیارے وطن پاکستان کو بھی خصوصی دعاوں میں یاد رکھیں۔اس موقع پرسی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یسین نے ویٹی کن سٹی بھیجے جانے والے خوش نصیب ملازمین کی کامیاب ای قرعہ اندازی کروانے پر چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنراسلام آباد محمد علی رندھاوا سمیت تمام بورڈ ممبران کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ سی ڈی اے مزدور یونین ہمیشہ رنگ، نسل اور مذہب سے بالا تر ہو کر ملازمین کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے جہاں مسلم ملازمین کو حج کی سعادت حاصل کروانے کیلئے اقدامات کئے وہیں اپنے مسیحی ملازمین کو انکے مذہبی تہواروں پر بونس الانسز دلوائے اور اب ویٹی کن سٹی بھیجنے کی منظوری حاصل کی۔ انہوں نے کہا سی ڈی اے مزدور یونین نے مسیحی ملازمین کے الانسز میں اضافہ اور دیگر فلاحی اقدامات بھی یقینی بنائے ہیں جو بین المذاہب ہم آہنگی کی روشن مثال ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسربراہ پشتونخوا میپ محمود خان اچکزئی اور پی ٹی آئی میں دراڑ ،اندر کی خبر سب نیوز پر سربراہ پشتونخوا میپ محمود خان اچکزئی اور پی ٹی آئی میں دراڑ ،اندر کی خبر سب نیوز پر جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ قطر، امن و استحکام کیلئے مشترکہ عزم کا اعادہ،آئی ایس پی آر بھارت نے بلوچستان میں مداخلت کی اور ٹارگٹ کلنگ مہم چلائی، امریکا کی ترجیح اب پاکستان ہے، عالمی جریدہ تعلیمی اداروں میں شجر کاری میں حصہ لینے پر طلبا کیلئے خصوصی نمبرز مختص کئے جائیں ، چیئرمین سی ڈی اے اقوام متحدہ کا پاکستان میں سیلاب کے نتیجے میں جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس پیوٹن سے ملاقات کے بعد کم جانگ کی کرسی کی صفائی، ڈی این اے کے ثبوت مٹا دیے گئے، ویڈیو وائرلCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: مسیحی ملازمین کو سی ڈی اے کے کی ادائیگی
پڑھیں:
بلدیاتی ملازمین کیلئے گلشن اقبال مثالی ٹاؤن بن گیا‘ڈاکٹر فواد
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250916-02-14
کراچی (اسٹاف رپورٹر) گلشن اقبال ٹاؤن بلدیاتی تاریخ کا پہلا ٹاؤن بن گیا ہے جس نے مسلمان ملازمین کو حج پر بھیجنے کے ساتھ ساتھ ہندو اور مسیحی ملازمین کے لیے بھی زیارتوں کے سلسلے کو برقرار رکھا ہے۔جمعہ کے روز کونسل ہال میں قرعہ اندازی چیئرمین گلشن اقبال ٹاؤن ڈاکٹر فواد احمد اور وائس چیئرمین ابراہیم صدیقی کی سربراہی میں منعقد ہوئی، جس میں خوش نصیب ملازمین کے ناموں کا اعلان کیا گیا۔ دس ملازمین کا تعلق مسیحی برادری جبکہ دو کا تعلق ہندو برادری سے ہے، جو اپنے اپنے مقدس مقامات کی زیارت کریں گے۔اس موقع پر چیئرمین ڈاکٹر فواد احمد نے کہا کہ پاکستان کے قیام کا بنیادی مقصد یہی تھا کہ یہاں ہر شہری محفوظ ہو اور مذہبی آزادی کے ساتھ اپنی عبادات ادا کر سکے۔ گلشن اقبال ٹاؤن نے اس مقصد کی عملی مثال قائم کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ملازمین کے لیے جو اقدامات کر رہے ہیں، چاہتے ہیں کہ آپ بھی گلشن کو حقیقی معنوں میں گلشن بنانے میں ہمارا ساتھ دیں۔ آپ سب کے تعاون سے ہم گلشن اقبال ٹاؤن کو پاکستان کا مثالی ٹاؤن بنانے میں کامیاب ہوں گے۔اس موقع پر ڈائریکٹر ایڈمن عبدالرئیس احمد، ڈائریکٹر پارکس غلام رسول، ایکسی این بی اینڈ آر راشد فیاض، کونسل آفیسر محمد مجتبیٰ، انچارچ میونسپل سروسز راؤ شمشاد سمیت دیگر افسران و ملازمین بھی موجود تھے۔
چیئرمین گلشن اقبا ل ٹائون ہندوومسیحی ملازمین کے زیارت کے لیے قرعہ اندازی کررہے ہیں