ترک فضائیہ کے کمانڈر جنرل کا دورہ پاکستان، جوائنٹ چیف آف اسٹاف ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 4th, September 2025 GMT
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ترک فضائیہ کے کمانڈر جنرل ضیا جمال کادی اوغلو نے پاکستان کے سرکاری دورے کے دوران جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات کی۔
یہ بھی پڑھیں: پاک ترک ایئر فورس چیفس کی ملاقات، دفاعی تعاون پر بات چیت
ملاقات میں پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پر تفصیلی بات چیت ہوئی، خاص طور پر بدلتے ہوئے عالمی و علاقائی جیو اسٹریٹیجک ماحول، مشترکہ حکمتِ عملی کی ترجیحات اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ میں دوطرفہ تعاون کی اہمیت پر زور دیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان دیرینہ تزویراتی دوستی کو مزید مستحکم کیا جائے گا اور دفاعی و سیکیورٹی تعاون کو مزید وسعت دی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: بحرین ڈیفنس فورس کے چیف آف اسٹاف کا ایئر ہیڈکوارٹر اسلام آباد کا دورہ، دونوں ممالک کا دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق
ترک فضائیہ کے سربراہ نے پاک فوج کے اعلیٰ پیشہ ورانہ معیار، دہشت گردی کے خلاف قربانیوں اور خطے میں امن کے قیام کے لیے مسلسل کوششوں کو سراہا۔
قبل ازیں، جنرل ضیا جمال کادی اوغلو کی جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز آمد پر پاک فوج کے تینوں شعبوں کے دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news ترک فضائیہ جوائنٹ چیفس آف اسٹاف راولپنڈی ساحر شمشاد مرزا کمانڈر جنرل ضیا جمال کادی اوغلو.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ترک فضائیہ جوائنٹ چیفس ا ف اسٹاف راولپنڈی کمانڈر جنرل ضیا جمال کادی اوغلو ترک فضائیہ
پڑھیں:
پاکستانی فاسٹ بولر نے جیت ماں کے نام کر دی
پاکستان ٹیم کے فاسٹ بولر سلمان مرزا نے کہا کہ پاکستان کے پاس پانچ سے چھ اچھے بولر ہیں لیکن کھیلانے کا فیصلہ کوچ کا ہوتا ہے۔پاکستان ٹیم کے فاسٹ بولر سلمان مرزا نے پریس کانفرنس میں گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ہمارا کام ہے جب موقع ملے پرفارمنس کرنا، میں وہی کوشش کرتا ہوں کہ پرفارم کروں، کوشش ہوتی ہے کہ جو پلان کوچ کی طرف سے ملے اس کے مطابق کھیلیں۔سلمان مرزا نے کہا کہ اس سے زیادہ فرق نہیں پڑتا کہ پلئنگ الیون میں ہوں یا نہیں، مجھے جب موقع ملے تو کوشش ہوتی ہے کہ پرفارم کروں، آج کی پرفارمنس اپنی ماں کے نام کرتا ہوں، سب کچھ ان کی دعاؤں کی بدولت ہے، جب گراؤنڈ میں آتے ہیں تو پچ دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ کیسی بولنگ کرنی ہے۔قومی فاسٹ بولر کا مزید کہنا تھا کہ جب بھی کوئی پلیئر پلئنگ الیون میں آتا ہے تو کوشش ہر کسی کی ہوتی ہے کہ پرفارم کریں، ہوم کنڈیشن میں کھیلنے کا فائدہ ہوتا ہے اور کراؤڈ کی سپورٹ بہت اہمیت رکھتی ہے۔