حماس کا غزہ میں ٹیکنوکریٹ حکومت پر اتفاق، اسرائیلی جواب کا انتظار
اشاعت کی تاریخ: 5th, September 2025 GMT
فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے اعلان کیا ہے کہ وہ غزہ میں آزاد قومی ٹیکنوکریٹ انتظامیہ کے قیام پر تیار ہے۔ یہ فیصلہ 18 اگست کو ثالثوں کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز کے جواب میں کیا گیا، اور اب تنظیم اسرائیل کے باضابطہ ردعمل کی منتظر ہے۔
ترک نشریاتی ادارے ٹی آر ٹی ورلڈ کے مطابق حماس نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ ایک جامع معاہدے کے لیے پُرعزم ہے۔ اس معاہدے میں اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینیوں کی رہائی کے بدلے تمام اسرائیلی قیدیوں کو رہا کرنے کی شق بھی شامل ہے۔
اس منصوبے کا دائرہ صرف قیدیوں کی رہائی تک محدود نہیں بلکہ اس میں غزہ پر جاری اسرائیلی جارحیت کا خاتمہ، قابض افواج کا مکمل انخلا، امدادی سامان کی فراہمی کے لیے سرحدی راستوں کا کھلنا اور علاقے کی تعمیرِ نو بھی شامل ہے۔ حماس کے مطابق ٹیکنوکریٹ انتظامیہ اس سوال کا جواب ہے جو اسرائیل مسلسل اٹھاتا رہا ہے کہ غزہ پر حکومت کون کرے گا۔
یہ پیش رفت ایسے وقت سامنے آئی ہے جب اسرائیلی میڈیا کے مطابق وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو، جن کے خلاف بین الاقوامی فوجداری عدالت گرفتاری کا وارنٹ جاری کر چکی ہے، جزوی معاہدوں کے بجائے ایک جامع ڈیل پر زور دے رہے ہیں۔ اسی دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی 3 ستمبر کو بیان دیا تھا کہ غزہ میں موجود تمام اسرائیلی فوجیوں کو رہا کیا جانا چاہیے۔
یاد رہے کہ گزشتہ دسمبر قاہرہ میں ہونے والے مذاکرات میں حماس اور فتح پارٹی غزہ کے انتظام کے لیے ایک مشترکہ کمیٹی پر متفق ہوئے تھے، لیکن فلسطینی اتھارٹی نے اس تجویز کو مسترد کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ غزہ کی حکمرانی کا حق صرف اسی کے پاس ہے۔
دریں اثنا، غزہ پر جاری تقریباً دو سالہ اسرائیلی حملوں نے علاقے کو کھنڈرات میں بدل دیا ہے۔ اب تک 63 ہزار سے زیادہ فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، لاکھوں افراد بے گھر ہو گئے ہیں اور خطہ قحط کے دہانے پر پہنچ چکا ہے۔
حماس کا کہنا ہے کہ وہ اب بھی ٹیکنوکریٹ حکومت کے قیام کے لیے پرعزم ہے تاکہ فوری طور پر تمام حکومتی شعبوں کی ذمہ داریاں سنبھالی جا سکیں اور تباہ حال علاقے کو سنبھالا دیا جا سکے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
قطر نے اسرائیل کو تنہا کر دیا، ایران نے تباہ کرنے کی کوشش کی: نیتن یاہو
تل ابیب (نیوز ڈیسک) اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اسرائیل کو یونان کی قدیم ریاست سپارٹا سے تشبیہ دے دی۔
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیل کی صورتحال سپر سپارٹا جیسی ہے، انہوں نے کہا کہ قطر اور دیگرممالک نے اسرائیل کوتنہا کر دیا، اسرائیل کو نئی اقتصادی حقیقت کیلئے تیار ہونا چاہیے، اسلحہ سازی کی صنعت کو آزادانہ اور خود مختار طور پر مضبوط کرنا ہوگا۔
نیتن یاہو نے کہا کہ ایران نے ناکہ بندی کر کے اسرائیل کو تباہ کرنے کی کوشش کی، بڑا چیلنج انتہا پسند مسلم اقلیتوں کا یورپ کی اسرائیل پالیسی پراثرو رسوخ ہے، مغربی یورپ سے اسرائیل کو چیلنج درپیش ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امریکا اور بہت سے ممالک ہمارے ساتھ کھڑے ہیں، روایتی و سوشل میڈیا پر اثرو رسوخ پیدا کرنے کے آپریشنز پرسرمایہ کاری کرنا ہوگی۔
اسرائیلی وزیر اعظم نے دوحہ میں حماس قیادت پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا حماس قیادت کہیں بھی ہو اسے نشانہ بنانے کا امکان مسترد نہیں کرسکتے۔
نیتن یاہو نے کہا کہ دونوں ممالک کے تحفظ کے لیے امریکا کے ساتھ مل کر بھرپور قوت سے کارروائیاں جاری رکھیں گے۔
Post Views: 4