ملتان: شجاع آباد کینال سے پانی اوور فلو ہونے لگا
اشاعت کی تاریخ: 5th, September 2025 GMT
ملتان میں قاسم بیلا کے قریب شجاع آباد کینال سے پانی اوور فلو ہونے لگا، سورج میانی کے علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہوگیا۔
شجاع آباد کینال میں پانی کی مقدار گنجائش سے 3 گنا زیادہ ہوگئی ہے۔
ملتان ہی میں شیر شاہ کے قریب زمیندارہ بند ٹوٹنے سے بستی کھوکراں متاثر، سکندری نالے میں پانی داخل ہونے سے شہری آبادی کو خطرہ لاحق ہوگیا۔
اکبر فلڈ بند پر پانی کا دباؤ برقرار ہے، پانی بڑھنے سے اکبر پور، بستی کوتوال سمیت ملحقہ علاقے ڈوب گئے۔
دریائے راوی میں ہیڈ بلوکی کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ پانی کی آمد ایک لاکھ 38 ہزار760 کیوسک ریکارڈ کی گئی۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
اسلام آباد کے 2 میگا پراجیکٹس پر کام کی رفتار تیز
اسلام آباد میں 2 میگا پراجیکٹس ٹی چوک فلائی اوور اور شاہین چوک انڈر پاس منصوبے پر کام کی رفتار تیز کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق منصوبوں کا مجموعی طور پر 60 فیصد کام مکمل کرلیا گیا ہے۔ فلائی اوور دسمبر کے اوائل میں ٹریفک کے لئے کھول دیا جائے گا جبکہ شاہین چوک انڈر پاس بھی ایک ماہ میں مکمل کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ٹی چوک فلائی اوور اور شاہین چوک انڈر پاس منصوبوں کا دورہ کیا اور دونوں منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ اور تعمیراتی سرگرمیوں کا معائنہ کیا۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے تعمیراتی کاموں کے معیار کا مشاہدہ کیا اور پراجیکٹس کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ تعمیراتی کاموں میں اعلیٰ معیارکو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ معیار اور رفتار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ فلائی اوور کی تکمیل سے جی ٹی روڈ سے مسافر سگنل فری اسلام آباد آسکیں گے۔