فیصل آباد میں ایک عورت اپنی ڈیڑھ سالہ بچی کو کینال میں چھوڑ کر چلی گئی جس پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔

چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے ایکشن لیا اور چیئرپرسن کی ہدایت پر چائلڈ پروٹیکشن بیورو فیصل آباد نے بچی کو تحویل میں لے لیا۔

سارہ احمد نے بتایا کہ فیصل آباد میں ایک عورت اپنی ڈیڑھ سالہ بچی کو لاوارث حالت میں کینال میں چھوڑ کر فرار ہوگئی۔ چائلڈ پروٹیکشن بیورو فیصل آباد کی ٹیم نے اپنی مدعیت میں عورت کے خلاف ایف آئی آر درج کروا دی ہے۔

چیئرپرسن سارہ احمد کا کہنا تھا کہ بچی کو علاج معالجہ کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، علاج معالجہ کے بعد بہترین پرورش اور دیکھ بھال کیلئے بچی کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو لاہور منتقل کیا جائے گا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: چائلڈ پروٹیکشن بیورو فیصل آباد بچی کو

پڑھیں:

کراچی میں رات گئے مختلف حادثات و واقعات میں 3 افراد جاں بحق

—فائل فوٹو

کراچی میں رات گئے مختلف حادثات اور واقعات میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔

پہلا حادثہ کلفٹن بلاک ٹو میں پیش آیا جہاں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جان کی بازی ہار گیا، ابتدائی طور پر جان سے جانے والے شخص کی شناخت نہیں ہو سکی۔ واقعے کے بعد واٹر ٹینکر کا ڈرائیور ٹینکر چھوڑ کر فرار ہوگیا۔ 

پولیس نے واٹر ٹینکر تحویل میں لینے کے بعد کلفٹن تھانے منتقل کردیا ہے، سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے فرار ڈرائیور کی تلاش کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

ادھر کیماڑی کے پی ٹی گیٹ نمبر 17 کے قریب گاڑی نے ایک بزرگ شہری کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا۔ بزرگ شہری کو اسپتال منتقل کیا جارہا تھا تاہم وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔

پولیس نے جائے وقوعہ کے اطراف سے سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کرلیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والی گاڑی اور ڈرائیور کو تلاش کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔

دوسری جانب ناگن چورنگی کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔ فائرنگ کرنے والے شخص کی شناخت معلوم نہ ہوسکی۔ 

متعلقہ مضامین

  • اسموگ کی صورتحال مزید خراب، فضائی آلودگی میں فیصل آباد کا پہلا نمبر
  • کراچی میں رات گئے مختلف حادثات و واقعات میں 3 افراد جاں بحق
  • افشاں قریشی نے اپنی خوبصورت محبت کی کہانی سنادی
  • ٹیوٹا کے فائر الارم اور فائر پروٹیکشن ٹیکنیشنز کے بیرون ملک تربیتی پروگرام کا آغاز
  • پنجاب پروٹیکشن آف اونر شپ ایم موایبل پراپرٹی آرڈیننس 2025ء کی منظوری
  • فیصل آباد: بس کی ٹکر سے 3خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق
  • حیدرآباد میں ڈینگی کے وار جاری، 70 سالہ خاتون کا انتقال
  • گلگت بلتستان میں ای پروکیورمنٹ کے نفاذ کے حوالے سے اسلام آباد میں اہم اجلاس
  • کیک کا آخری ٹکڑا نہ ملنے پر خاتون نے 25 سالہ شادی ختم کر دی
  •  بلاول بھٹو سے چیئرپرسن بی آئی ایس پی روبینہ خالد کی ملاقات