عہدیداران کو ہٹانے کے ماحول میں بات چیت ممکن نہیں، بیرسٹر گوہر
اشاعت کی تاریخ: 5th, September 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ جب پارٹی کے منتخب عہدیداران کو مسلسل عہدوں سے ہٹایا جا رہا ہو اور ارکان اسمبلی کو نااہل قرار دیا جا رہا ہو، ایسے ماحول میں کسی بھی مفاہمتی عمل کا آغاز ممکن نہیں۔یہ بات انہوں نے آج پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ بیرسٹر گوہر نے کہاکہ ہم بات چیت کے مخالف نہیں، مگر ہمارے اپوزیشن لیڈرز کو ہٹایا جا رہا ہے، ہمارے ارکان کو نااہل قرار دیا جا رہا ہے، ایسے میں مذاکرات کی کوئی بنیاد باقی نہیں رہتی۔انہوں نے افواجِ پاکستان کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے دفاع اور حالیہ صورتحال میں فوج نے اہم کردار ادا کیا، جسے پوری قوم قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔
قانون سازی کے حوالے سے سوال پر بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہر عہدے کی مدت کا تعین آئین کے مطابق ہونا چاہیے۔ ہم نے حالیہ قانون سازی کو نہ چیلنج کیا ہے اور نہ ہی ایسا کوئی ارادہ رکھتے ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے حالیہ سیلابی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو سیاست سے بالاتر ہوکر متاثرین کی مدد کرنی چاہیے۔
خیبرپختونخوا حکومت اپنی بھرپور کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔ میں پیر کے روز سے سیلاب متاثرہ علاقوں کے دورے کا آغاز کر رہا ہوں اور بونیر میں متاثرہ عوام کے ساتھ موجود ہوں گا، انہوں نے بتایا۔ انہوں نے پنجاب حکومت سے بھی اپیل کی کہ وہ تمام تر سیاسی اختلافات سے بالاتر ہو کر سیلاب متاثرین کے لیے بھرپور تعاون کرے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: بیرسٹر گوہر انہوں نے جا رہا
پڑھیں:
وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور شہدا کے لیے 5 منٹ نہیں نکال سکے، بیرسٹر عقیل ملک
وزیر مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا شہدا کی خاطر 5 منٹ نہ نکال سکے، ان کے جنازوں میں شریک ہوئے نہ ہی تعزیت کے لیے ان کے گھروں میں گئے۔
وزیر مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ بنوں میں شہدا کے جنازوں میں وزیراعظم محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سمیت بہت سوں نے شرکت کی لیکن وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سمیت تحریک انصاف کی قیادت اور صوبائی حکومت کے عہدیداران میں سے کوئی بھی ان جنازوں میں شریک نہیں ہوا۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ اور صوبے کے ایڈمنسٹریٹر ہونے کے ناتے ان جنازوں میں شریک ہونا علی امین گنڈاپور کی ذمہ داری تھی۔ اگر وہ جنازوں میں شریک نہیں ہوسکے تھے تو کم از کم شہدا کے گھروں میں جا کر ان کے لواحقین کے ساتھ تعزیت کرلیتے۔ لیکن افسوس ہے کہ آپ شہدا کے لیے 5 منٹ نہ نکال سکے۔
وزیر مملکت برائے قانون و انصاف نے کہا کہ شہدا کے گھروں میں نہ وزیراعلیٰ گئے، نہ ان کی ایڈمنسٹریشن میں سے کوئی گیا اور نہ ہی ان کی جماعت میں سے۔
بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سردار علی امین گنڈا پور نے پہلی بار پی ٹی آئی کے اندرونی حالات کے بارے میں کھل کر بات کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی میں غلط فیصلے کیے جارہے ہیں۔ انہوں نے پارٹی میں گروپ بندی کا بھی تذکرہ کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں