– جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے سیلاب کی سنگین صورتحال کے پیش نظر مردان اور دیر میں ہونے والے عوامی جلسے منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جے یو آئی ف مشکل وقت میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور اپنی سیاسی سرگرمیاں زمینی حقائق کے مطابق ترتیب دے رہی ہے۔
ڈی آئی خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں گورننس کا بحران انتہائی تشویشناک سطح پر پہنچ چکا ہے۔ انہوں نے کہا، “جو لوگ دوسروں کو بحرانوں سے نکالنے کے دعویدار ہیں، وہ خود انتشار اور غیر یقینی صورتحال کا شکار ہیں۔”
مولانافضل الرحمان نے بتایا کہ عوام کو درپیش خطرات اور نازک ملکی حالات سے باخبر رکھنے کے لیے جلسوں کا انعقاد کیا جا رہا تھا، لیکن سیلاب کی صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے مردان اور دیر کے جلسے منسوخ کر دیے گئے ہیں۔ البتہ انہوں نے اعلان کیا کہ 16 اکتوبر کو ڈیرہ اسماعیل خان میں “مفکرِ اسلام مفتی محمود کانفرنس” حسبِ منصوبہ منعقد ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں بدامنی اور کرپشن عروج پر ہیں اور “حکومت نام کی کوئی چیز نظر نہیں آ رہی۔” مولانا نے سوات، وزیرستان اور باجوڑ میں امن و امان کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان علاقوں میں لوگ نقل مکانی پر مجبور ہیں، جو ایک لمحہ فکریہ ہے۔
انہوں نے ریاستی اداروں کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی بساط کے مطابق اقدامات کر رہے ہیں، لیکن موجودہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے یہ اقدامات ناکافی دکھائی دیتے ہیں۔ مولانا کا کہنا تھا کہ دہشت گرد عناصر اتنے مضبوط ہو چکے ہیں کہ وہ ریاستی اداروں کو بھی چیلنج کر رہے ہیں، جس پر فوری اور مؤثر حکمت عملی کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ تصادم ہماری خواہش نہیں، لیکن عوام کو حقیقت سے باخبر رکھنا بھی ہماری ذمہ داری ہے۔ جے یو آئی ف اسلام کے وقار اور عوامی مسائل کے حل کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی۔

Post Views: 6.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: انہوں نے کہا الرحمان نے نے کہا کہ

پڑھیں:

مردان میں خناق کی وبا پھوٹ پڑی؛ تعلیمی ادارے غیر معینہ مدت کے لیے بند

سٹی 42: مردان کے تحصیل کاٹلنگ میں حناق کی وبا پھوٹ  پڑی  جس کے باعث 3بچے جان بحق   جبکہ درجنوں متاثرہوگئے ۔ وباء کے باعث علاقے کے تعلیمی اداروں کو غیر معینہ مدت کے لئے بند کردئیے گئے 

وی او 
 محکمہ صحت کے مطابق تحصیل کاٹلنگ کے علاقہ کنج غریب آباد میں حناق کی وباء پھوٹ  پڑی ہے جس کے بعدمتاثرہ علاقوں کو صحت کی ٹیمیں روانہ کردی گئی ہیں۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد شعیب کے مطابق ٹیموں نے علاقے میں گھر گھر جاکر 3 ہزار سے زائد بچوں کو حفاظتی ویکسین لگا دی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نےڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ کو معطل کر دیا

ڈاکٹر شعیب کا کہنا ہے کہ متاثرہ بچوں میں زیادہ تر وہ  بچے ہیں جو حفاظتی ٹیکوں سے محروم رہ گئے تھے۔ ادھر وباء پھوٹنے کے بعد علاقے میں ایک پرائیویٹ سکول سمیت تمام 5 تعلیمی اداروں کو غیر معینہ مدت کے لیے بند کردئیے ہیں۔ تاکہ وبا مزید نہ پھیلے صحت ٹیموں نے گاؤں کے عوام کو احتیاطی تدابیر سے آگاہ کرتے ہوئے والدین پر زور دیا کہ اپنے بچوں کو بروقت ویکسین لگوائیں صفائی کا خیال رکھیں۔ بچوں کے بیمار کو نظر انداز نہ کیاجائے اور ہیلتھ ٹیموں کے ساتھ تعاون کیاجائے یاد رہے کہ ایک ہفتہ قبل اچانک پھیلنے والی بیماری سے تین بچے جان بحق ہوچکے ہیں جبکہ درجنوں بچے متاثر ہوچکے ہیں۔

جب انکم ٹیکس مسلط نہیں کر سکتے تو سپر ٹیکس کیسے مسلط کر سکتے ہیں، جج سپریم کورٹ  

متعلقہ مضامین

  • لاہور سے کراچی جانے والی دو ایکسپریس ٹرینیں سیلابی صورتحال کے باعث منسوخ
  • اسرائیل امریکا کا نہیں بلکہ امریکا اسرائیل کا پراڈکٹ ہے: خواجہ آصف
  • امت مسلمہ کے مابین باہمی دفاعی معاہدے کی ضرورت ہے، فضل الرحمان
  • مولانا فضل الرحمان کا قطر کے سفارتخانے کا دورہ، مسلمہ امہ کے درمیان دفاعی معاہدے کی ضرورت پر زور
  • مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال کا یمن پر گہرا اثر، ہینز گرنڈبرگ
  • امت مسلمہ کے مابین باہمی دفاعی معاہدے کی ضرورت ہے،مولانا فضل الرحمان
  • فضل الرحمان کا قطر کے سفارتخانے کا دورہ، امت مسلمہ کے درمیان دفاعی معاہدے کی ضرورت پر زور
  • امت مسلمہ کو باہمی دفاعی معاہدے کی ضرورت ہے، مولانا فضل الرحمان
  • مردان میں خناق کی وبا پھوٹ پڑی؛ تعلیمی ادارے غیر معینہ مدت کے لیے بند
  • وقف سیاہ قانون کے ختم ہونے تک قانونی اور جمہوری جدوجہد جاری رہیگی، مولانا ارشد مدنی