ملک میں سیلابی صورتحال، وفاقی حکومت کا اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کی مانیٹرنگ کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 5th, September 2025 GMT
ملک میں سیلابی صورتحال، وفاقی حکومت کا اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کی مانیٹرنگ کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 5 September, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)وفاقی حکومت نے ملک بھر میں مون سون بارشوں اور سیلابی صورتحال کے دوران اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کی باقاعدہ مانیٹرنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق فنانس ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ وفاقی وزیرِ خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیر صدارت پاکستان میں مہنگائی کے رجحانات پر نظر رکھنے کے لیے وزیر اعظم کی قائم کردہ اسٹیئرنگ کمیٹی کا پہلا اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اعلامیے کے مطابق اجلاس میں آنے والے دنوں میں مہنگائی پر ممکنہ طور پر اثر انداز ہو سکنے والے بنیادی ملکی و بین الاقوامی عوامل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، شرکا نے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں خاص طور حالیہ سیلاب کی روشنی میں ان کے غریب اور کم آمدنی والے طبقات پر اثرات کا تفصیلی جائزہ لیا۔
اہم بیٹھک کے دوران اشیائے ضروریہ کی قیمتوں اور بڑی فصلوں کی صورتحال کی باقاعدہ نگرانی کرنے اور ضرورت پڑنے پر صوبائی حکومتوں اور وفاقی اداروں کے ساتھ مل کر انتظامی اقدامات کی سفارش کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔اجلاس کے دوران خاص طور پر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام اور بالخصوص سیلاب سے متاثرہ علاقوں اور کمزور طبقوں پر اثر انداز ہونے والی ضروریاتِ زندگی کی قیمتوں کی مسلسل نگرانی کا فیصلہ کیا گیا۔اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ وزیر خزانہ نے دورانِ اجلاس، وزارتِ نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ اور پاکستان ادارہ شماریات کو صوبوں کے ساتھ مل کر گندم، چاول اور چینی جیسے اہم غذائی اجناس کے دستیاب ذخائر کا فوری طور پر جائزہ لینے کہ ہدایت کی۔
محمد اورنگزیب نے اجلاس کے شرکا کو سپلائی چین کے تسلسل، ذخائر کی دستیابی اور مہنگائی پر قابو پانے کے لیے ٹھوس تجاویز جلد پیش کرنے کی ہدایت کی اور وزارتِ خزانہ کی جانب سے غریب اور سیلاب زدہ علاقوں کی مشکلات کم کرنے کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کا یقین دلایا۔ اجلاس میں وزارتِ خزانہ، پاور ڈویژن، پٹرولیم ڈویژن، وزارتِ پی ڈی اینڈ ایس آئی، وزارتِ نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ، اسٹیٹ بینک آف پاکستان، پاکستان ادارہ شماریات اور سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ پالیسی انسٹیٹیوٹ کے اعلی حکام شریک ہوئے۔چیئرمین و فاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بروقت اقدامات کے لیے کمیٹی کا اگلا اجلاس جلد بلانے کی بھی ہدایت دی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرعلیمہ خانم پر انڈا پھینکنے کا واقعہ، پی ٹی آئی نے اندراج مقدمہ کیلئے تھانے میں درخواست دیدی علیمہ خانم پر انڈا پھینکنے کا واقعہ، پی ٹی آئی نے اندراج مقدمہ کیلئے تھانے میں درخواست دیدی پنجاب حکومت کا گرانٹ اِن ایڈ پالیسی 2025کا اعلان، مریم اورنگزیب سربراہ نامزد جسٹس منصورکا چیف جسٹس کو خط ، 26ویں ترمیم پر فل کورٹ نہ بنانے سمیت چھ سوالات کے جوابات مانگ لیے ہم نے چین کے ہاتھوں بھارت اور روس کو کھو دیا، مستقبل کے لیے دعا گو ہوں، صدر ٹرمپ ریاض سیزن سکس،کنگز سلام کو عالمی سطح پر نیٹ فلکس پر نشرکرنے کا اعلان وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس، نادرا میں غیر رجسٹرڈ سیلاب متاثرین کیلئے کمیٹی قائم کرنے کی ہدایتCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کی قیمتوں کی کا فیصلہ کے لیے
پڑھیں:
پنجاب حکومت ریگولرائزیشن ایکٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ
سٹی42: پنجاب حکومت نے ریگولرائزیشن ایکٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں آرڈیننس کے اجراء کے لیے سمری گورنر پنجاب کو ارسال کر دی گئی ہے۔
ریگولرائزیشن ایکٹ کے تحت کی گئی بھرتیوں کا ازسرِنو جائزہ لیا جا سکے گا۔
حکومت کا مقصد میرٹ کی بحالی اور شفافیت کو یقینی بنانا ہے، اور اس کے لیے انتظامی اصلاحات کا نیا میکانزم تشکیل دیا جائے گا۔ آرڈیننس کی منظوری کے بعد نیا قانون فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔ غیر مجاز بھرتیوں کے کیسز پبلک سروس کمیشن یا متعلقہ فورمز کو بھیجے جائیں گے۔
فضائی آلودگی کا وبال، لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں پھر سرفہرست
محکمہ قانون نے سمری میں ریگولرائزیشن سسٹم کو میرٹ کے منافی قرار دیا ہے۔ پنجاب حکومت کے مطابق سرکاری اداروں میں کارکردگی اور میرٹ اولین ترجیح ہوگی جبکہ انتظامی ڈھانچے میں شفافیت اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنایا جائے گا۔