پشاور: کلر فیسٹیول اور ڈی جے نائٹ پروگرام کیخلاف پیکا کے تحت مقدمہ درج
اشاعت کی تاریخ: 6th, September 2025 GMT
خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں کلر فیسٹیول اور ڈی جے نائٹ کے خلاف پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ ( پیکا) کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق پشاور کے علاقے حیات آباد کے تھانے میں درج مقدمے کے متن کے مطابق غیر اخلاقی پروگرام کو چند روز قبل ترتیب دیا گیا، سوشل میڈیا پر تشہیر سے عوام میں شدید غصہ پایا جا رہا ہے۔
متن کے مطابق ترتیب شدہ شو نوجوان نسل میں عریانی اور غیر اخلاقیت کو فروغ دے رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق مقدمہ درج ہونے پر ایونٹ کینسل کردیا گیا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کے مطابق
پڑھیں:
پاکستان کو ایک ارب ۲۰ کروڑ ڈالر کی تیسری قسط کی منظوری متوقع
پاکستان کیلیے ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی تیسری قسط کی منظوری کے معاملے پر آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس دسمبرمیں ہوگا۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کےدسمبر میں ہونے والے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں پاکستان کے لیے ای ایف ایف پروگرام کےتحت ایک ارب ڈالرکی تیسری قسط کی منظوری دی جائےگی۔ اجلاس میں کلائمیٹ فنانسنگ کی مدمیں 20 کروڑ ڈالر بھی منظور کیے جائیں گے۔ یہ اضافی فنڈز کلائمیٹ ریزیلینس فنانسنگ کے تحت حاصل ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان اورآئی ایم ایف کےدرمیان اسٹاف لیول معاہدہ 15 اکتوبرکوطےپایا تھا، جس کے بعد امید ہے کہ جاری قرض پروگرام کےتحت اگلی قسط کی منظوری دے دی جائے گی۔