معرکہ حق میں پاک بحریہ کی ثابت قدمی اور مسلسل نگرانی نے بھارت کو اس کی حد میں رکھا، نیول چیف
اشاعت کی تاریخ: 6th, September 2025 GMT
سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف نے کہا ہے کہ پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے اور دشمن کی کسی بھی جارحیت کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا، معرکہ حق میں پاک بحریہ کی ثابت قدمی اور مسلسل نگرانی نے بھارتی بحری بیڑے کو اپنی ہی آبی حدود تک محدود رکھا۔
پاک بحریہ نے یوم دفاع عقیدت اور ملی جوش و جذبے سے منایا، سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں یادگارِ شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔
پاک بحریہ کے سربراہ نے شہداء اور غازیوں کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے اور دشمن کی کسی بھی جارحیت کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا-
امیر البحر کا کہنا تھا کہ معرکہ حق میں پاک بحریہ کی ثابت قدمی اور مسلسل نگرانی نے بھارتی بحری بیڑے کو اپنی ہی آبی حدود تک محدود رکھا-
یوم دفاع کی تقریبات کا آغاز پاک بحریہ کی تمام مساجد میں ملکی سلامتی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعاؤں سے ہوا، پاک بحریہ کے تمام یونٹس میں پرچم کشائی کی تقاریب کا انعقاد بھی کیا گیا۔
مختلف فیلڈ کمانڈز اور ہیڈ کوارٹرز میں بھی شہداء کی یادگاروں پر پھول چڑھائے گئے اور فاتحہ خوانی کی گئی، پاک بحریہ کے جہازوں اور یونٹس کی بحری روایات کے مطابق تزئین و آرائش کی گئی۔
پاک بحریہ نے یوم دفاع عقیدت اور ملی جوش و جذبے سے منایا
سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں یادگارِ شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی
پاک بحریہ کے سربراہ نے شہداء اور غازیوں کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا
پاکستان کا دفاع… pic.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پاک بحریہ کی پاک بحریہ کے
پڑھیں:
مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
پشاور:گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ضلع ٹانک کے علاقے مانجھی خیل میں قائم چیک پوسٹ پر ہونے والے حملے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اعلیٰ حکام سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔
اپنے بیان میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ہندوستان کے پروردہ خوارج کی مذموم کارروائی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس بزدلانہ حملے میں ہونے والی شہادتوں پر پوری قوم غمزدہ ہے اور شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
گورنر خیبرپختونخوا نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ حملے میں زخمی ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کو ہر ممکن اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ ان کے علاج میں کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو۔
فیصل کریم کنڈی نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں غمزدہ خاندانوں اور شہید اہلکاروں کے ساتھیوں کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔
انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور ملک میں امن و استحکام کے لیے دعا بھی کی۔