پی ٹی آئی بانی نے جنید اکبر کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ چھوڑنے کی ہدایت کردی
اشاعت کی تاریخ: 7th, September 2025 GMT
پشاور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان نے رکن قومی اسمبلی جنید اکبر کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کی چیئرمین شپ سے مستعفی ہونے کی ہدایت دے دی ہے۔
ذرائع کے مطابق علیمہ خان نے عمران خان کا پیغام پارٹی قیادت تک پہنچایا، جس میں واضح طور پر کہا گیا کہ جنید اکبر کو پی اے سی کی چیئرمین شپ چھوڑنی چاہیے۔
معلوم ہوا ہے کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے یہ تحریری ہدایت پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر اور سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا کو ارسال کی، جس میں کہا گیا کہ جنید اکبر پارٹی کے عہدے پر مکمل توجہ دیں۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ جنید اکبر کی جگہ عمر ایوب کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا نیا چیئرمین بنانے کا امکان ہے۔
اس معاملے پر جنید اکبر کا مؤقف ہے کہ وہ عمران خان کی ہدایت پر ہر وقت عمل کے لیے تیار ہیں، اور جب وہ کہیں گے تو چیئرمین شپ سے مستعفی ہو جائیں گے۔
TagsImportant News from Al Qamar.ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: چیئرمین شپ جنید اکبر
پڑھیں:
سید غلام دستگیر وزیر اعظم آفس میں بطور ڈائریکٹر پبلک افیئرز تعینات
(قیصر کھوکھر)سینئر آفیسر پنجاب اسمبلی سید غلام دستگیر کو اہم ذمہ داری مل گئی۔
تفصیلات کے مطابق سید غلام دستگیر کووزیر اعظم آفس میں بطور ڈائریکٹر پبلک افیئرز تعینات کر دیاگیا ۔
وزیر اعظم آفس سے نئی ذمہ داری کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔
وزیر اعظم کی منظوری پر سیکشن آفیسر ایڈمن محمد سعد منیر نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔
فضائی آلودگی کا وبال، لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں پھر سرفہرست