عمران خان کی میڈیکل رپورٹ میں حیران کن انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 6th, September 2025 GMT
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے پیٹرن انچیف اور سابق وزیراعظم عمران خان کی میڈیکل رپورٹ میں حیران کن انکشافات سامنے آگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان کی میڈیکل رپورٹ منظر عام پر آئی ہے جس میں حیران کن انکشاف سامنے آیا ہے جس میں سرکاری طور پر حکومت کی جانب سے تشکیل کردہ پمز میڈیکل بورڈ نے عمران خان کے کان اور دانت کے حساس ہونے کی بناءپر پہلی بار ’سپورٹیو مینجمنٹ‘ تجویز کردی جس کا مطلب ہے سابق وزیراعظم کو کان اور دانت میں مستقل تکلیف کے باعث سرکاری میڈیکل بورڈ کی طرف سے بھی ان کا باقاعدہ علاج کیا جانا ضروری قرار دیا گیا ہے۔
میڈیکل رپورٹ میں سابق وزیراعظم کا بلڈ پریشر 120/70، نبض 49 فی منٹ (تھوڑی کم) ریکارڈ کی گئی، درجہ حرارت نارمل اور اسی طرح آکسیجن لیول 99 فیصد نارمل ہے۔اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنمائوں کا کہنا ہے کہ عمران خان کے ذاتی معالج کو ان کے معائنے کی فوری اجازت دی جائے اور اس میڈیکل رپورٹ کے تناظر میں اور بالخصوص کسی بھی قسم کی ٹریٹمنٹ کےلیے انہیں فوراً آن بورڈ لیا جائے، عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا چیک اپ شوکت خانم ہسپتال کے معالج سے فوری طور پر کروایا جائے۔
یہاں قابل ذکر بات یہ ہے کہ جنوری 2024ءسے کان کے اسپیشلسٹ ڈاکٹرز عمران خان کا چیک اپ کر رہے ہیں، اکتوبر 2024ءسے اگست 2025ءتک پمز میڈیکل بورڈ عمران خان کا مستقل چیک اپ کر رہا ہے، جس میں کان کی بیماری خاص طور پر زیر نگرانی ہے جب کہ عمران خان کے ذاتی معالج ڈاکٹر فیصل نے جولائی 2024ءمیں جیل کا آخری بار وزٹ کیا تھا، جس کے بعد سے اب تک 15 سے زائد مختلف ڈاکٹرز عمران خان کا چیک اپ کر چکے ہیں۔
TagsImportant News from Al Qamar.ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: میڈیکل رپورٹ چیک اپ
پڑھیں:
آیوشمان کھرانہ نے ’اندھا دھن‘ صرف ایک روپے میں کی تھی، وجہ جان کر حیران رہ جائیں گے!
بالی ووڈ کے مشہور اداکار آیوشمان کھرانہ نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اپنی سپر ہٹ فلم ’اندھا دھن‘ میں کام کرنے کے لیے صرف ایک روپیہ معاوضہ لیا تھا۔
ایک حالیہ انٹرویو میں بات کرتے ہوئے آیوشمان نے بتایا کہ فلم کی کامیابی کے بعد، خاص طور پر چین میں شاندار بزنس کے باعث، انہیں بعد میں فلم کے منافع سے حصہ دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ وہ ہمیشہ سے پروڈیوسر دوست اداکار رہے ہیں۔ ان کے مطابق، “میرے لیے سرسوتی (علم و فن) ہمیشہ لکشمی (دولت) سے پہلے آتی ہے۔ میرا مقصد فلم کی کامیابی ہے، اگر فلم اچھا بزنس کرے تو اداکار کو زیادہ ملنا چاہیے۔
اداکار نے مزید کہا کہ وہ اپنی فیس یا مالی معاملات میں زیادہ دلچسپی نہیں رکھتے۔ “میں ایک فنکارانہ ذہن رکھنے والا پنجابی ہوں، حساب کتاب کی باتیں مجھے کم سمجھ آتی ہیں، اس لیے یہ سب میری مینجمنٹ دیکھتی ہے۔
قابلِ ذکر ہے کہ ان دنوں بالی ووڈ میں اداکاروں کے بڑھتے ہوئے معاوضوں پر بحث جاری ہے، تاہم آیوشمان کھرانہ خود کو اس دوڑ سے الگ اور زمینی فنکار مانتے ہیں، جو کہانی اور کردار کو پیسے سے زیادہ اہمیت دیتے ہیں۔