Daily Mumtaz:
2025-09-18@21:32:25 GMT

شمالی کوریا میں امریکی خفیہ آپریشن ناکام، کئی شہری ہلاک

اشاعت کی تاریخ: 7th, September 2025 GMT

شمالی کوریا میں امریکی خفیہ آپریشن ناکام، کئی شہری ہلاک

واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ 2019 میں امریکی نیوی سیلز کا ایک انتہائی خفیہ آپریشن شمالی کوریا میں بری طرح ناکام ہوا، جس کے نتیجے میں کئی عام شہری ہلاک ہوگئے۔

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق یہ آپریشن شمالی کوریا کے صدر کم جونگ اُن کی جاسوسی کے لیے ’’سننے والے آلات‘‘ نصب کرنے کے مقصد سے کیا گیا تھا۔ تاہم کارروائی فوری طور پر بے نقاب ہوگئی اور امریکی کمانڈوز نے ایسے شہریوں کو نشانہ بنا دیا جو بظاہر غوطہ خوری میں مصروف تھے۔

رپورٹ کے مطابق یہ مشن براہِ راست صدارتی منظوری کے بغیر ممکن نہیں تھا۔ لیکن سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں اس کارروائی کا کوئی علم نہیں تھا۔

خبر میں بتایا گیا کہ کئی ماہ کی تیاریوں کے باوجود آپریشن ناکام رہا۔ یہ وہی یونٹ تھا جس نے 2011 میں اسامہ بن لادن کو ایبٹ آباد میں ہلاک کیا تھا۔ کمانڈوز آبدوزوں کے ذریعے شمالی کوریا پہنچے تھے، تاہم ایک چھوٹی کشتی میں موجود عام افراد نے ان کی کارروائی کو بے نقاب کر دیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں مبینہ طور پر دو سے تین عام شہری مارے گئے۔

بعدازاں امریکی سیلز بحفاظت واپس نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔ تاہم تحقیقات کے باوجود ان ہلاکتوں کو ’’جائز‘‘ قرار دیا گیا۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ امریکی ایلیٹ فورسز دنیا بھر میں کس قدر خفیہ اور آزادانہ کارروائیاں انجام دیتی ہیں، چاہے اس کے نتائج کتنے ہی خطرناک کیوں نہ ہوں

Post Views: 2.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: شمالی کوریا

پڑھیں:

خضدار، سکیورٹی فورسز کی کارروائی، پانچ دہشتگرد ہلاک

آئی ایس پی آر کے مطابق خفیہ اطلاع پر آپریشن کے دوران 5 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ جو مختلف واقعات میں ملوث تھے۔ اسلام ٹائمز۔ سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع خضدار میں کارروائی کرتے ہوئے پانچ مبیبہ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خضدار میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی 14 اور 15 ستمبر کی درمیانی شب کو کی گئی۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ خضدار میں کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی۔ جس میں دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا۔ بیان کے مطابق "فتنہ الہندوستان" کے دہشت گرد مختلف کارروائیوں میں ملوث تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں مزید دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر سرچ آپریشن جاری ہے۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔

متعلقہ مضامین

  • خضدار میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، فتنۃ الہندوستان کے 4 دہشت گرد ہلاک
  • کراچی، شہری کو زخمی کرنے والے ڈاکوؤں سے پولیس مقابلہ، ایک ہلاک، دوسرا زخمی گرفتار
  • خضدار، سکیورٹی فورسز کی کارروائی، پانچ دہشتگرد ہلاک
  • سکیورٹی فورسز کا خضدار میں آپریشن، 5 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد ہلاک
  • بلوچستان: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد ہلاک
  • سیکیورٹی فورسز کا خضدار میں آپریشن، 5 دہشتگرد ہلاک
  • بنوں اور کرک میں دہشت گردوں کے تھانوں پر حملے ناکام، 3 دہشت گرد ہلاک، 4 زخمی
  • بنوں اور کرک میں دہشت گردوں کے حملے ناکام بنادیے گئے، 3 دہشت گرد ہلاک، 4 زخمی
  • بنوں اور کرک میں دہشت گردوں کے حملے ناکام، 3 دہشت گرد ہلاک، 4 زخمی
  • بنوں اور کرک میں دہشت گردوں کے حملے ناکام بنادیےگئے، 3 دہشت گرد ہلاک، 4 زخمی