کراچی:

شہر قائد کے علاقے نارتھ کراچی شاہراہِ نور جہاں تھانے کی حدود میں واقعے ناگن چورنگی کے قریب پولیس کارروائی کے دوران اہلکار معمولی زخمی ہوگیا۔

ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی کے مطابق ناگن چورنگی پر پولیس اہلکاروں نے مشتبہ موٹر سائیکل سوار کو رکنے کا اشارہ کیا، تاہم مشتبہ ملزمان کے نہ رکنے پر فوری کارروائی کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان کے مطابق  کارروائی کے دوران 28 سالہ  کانسٹیبل تنویر خان ولد محمد اکبر خان، بیلٹ نمبر 49382 ملزمان کا تعاقب کرنے کے دوران زمین پر گر کر  معمولی زخمی ہوا۔

پولیس اہلکار تنقید کو جسم کے مختلف حصوں میں خراشیں آئیں جبکہ اہلکار کو حادثے کے بعد فوری طور پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کیلئے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کے دوران

پڑھیں:

کراچی، پاک کالونی میں پولیس مقابلہ، لیاری گینگ وار سے تعلق رکھنے والے دو ملزمان گرفتار

کراچی:

شہر قائد کے علاقے پاک کالونی میں کے ایم سی کٹ کے قریب پولیس اور ملزمان کے درمیان مبینہ مقابلے کے بعد دو خطرناک ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

گرفتار ملزمان میں سے ایک مدثر عرف ساوا عرف خوف کو زخمی حالت میں سول اسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ دوسرا ملزم شاہزیب عرف شاھو کو تھانے منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے دو پستولیں، موبائل فونز، نقدی اور گارڈن کے علاقے سے چھینی گئی 125 موٹرسائیکل بھی برآمد کر لی گئی ہے۔

تحقیقات کے مطابق دونوں ملزمان کا تعلق لیاری گینگ وار کے نعیم ڈاڈا گروپ سے ہے جو کراچی میں منشیات فروشی، اسٹریٹ کرائم، اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث رہے ہیں۔

ملزم مدثر کا مجرمانہ ریکارڈ بھی سامنے آ چکا ہے جو اس سے قبل بھی چار مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سکھر: پولیس کا سماجی برائیوں میں ملوث ملزمان کیخلاف کریک ڈائون
  • کراچی میں ایک اور پولیس اہلکار نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہید
  • کراچی، پاک کالونی میں پولیس مقابلہ، لیاری گینگ وار سے تعلق رکھنے والے دو ملزمان گرفتار
  • چارسدہ میں فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل شہید، سب انسپکٹر زخمی
  • تھانہ گلبرگ پولیس کی کارروائیاں، جرائم میں ملوث 7 ملزمان گرفتار
  • کراچی، صدر میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ، دو افراد زخمی
  • کراچی: شاہراہ نور جہاں پر پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • کلفٹن میں پولیس سے مقابلے میں ملزم زخمی حالت میں گرفتار
  • اسلام آباد پولیس کی بڑی کارروائی، رمشا کالونی تہرا قتل کیس ٹریس، 2 ملزمان گرفتار
  • کراچی، کلفٹن میں پولیس مقابلہ، ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار، ایک فرار