شہر قائد کے علاقے گزری پی این ٹی کالونی میں سڑک کی صفائی کے دوران فٹ پاتھ پر لگائے گئے استقبالیہ کیمپ کے قریب شاپنگ بیگ سے اسلحہ برٓمد ہوا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گزری میں عید میلاد النبی ﷺ کے جلوس کیلیے لگائے گئے استقبالیہ کیمپ کے قریب سے اسلحے سے بھرا شاپنگ بیگ برآمد ہوا۔

اسلحہ برآمدگی کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاوارث حالت میں ملنے والا پستول اور میگزین اپنے قبضے میں لے لیا۔

اس حوالے سے ایس ایچ او گزری اصغر علی کانگو نے بتایا کہ پی این ٹی کالونی سی بی سی کا عملہ صفائی کے دوران سڑک پر جمع کچرا اٹھا رہا تھا کہ انھیں فٹ پر لگے ہوئے ٹینٹ کی قناعت کے قریب سفید رنگ کا شاپر دکھائی دیا۔

انہوں نے کہا کہ صفائی کرنے والوں نے وہاں موجود سبزی والے اور دیگر افراد سے معلوم کیا کہ جس کا ہے اٹھا لے لیکن کسی نے بھی شاپر کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا اس دوران صفائی کرنے والے سی بی سی کے عملے نے شاپر چیک کیا تو اس میں اسلحہ دکھائی دیا جس پر فوری طور پر پولیس کو آگاہ کیا گیا۔

اصغر کانگو نے بتایا کہ شاپر سے ملنے والا نائن ایم ایم پستول چند روز قبل پی این ٹی کالونی میں جھگڑے کے دوران کی جانے والی فائرنگ کا تسلسل ہے جسے پولیس کے خوف سے پھینکا گیا تھا جو کہ لوڈ تھا تاہم اس حوالے سے مزید تحقیقات کا عمل جاری ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انھوں نے بتایا کہ اسلحہ ہفتے کو صبح سوا نو بجے کے قریب ملا تھا اور اس کا وہاں سے گزرنے والے کسی جلوس سے کوئی تعلق نہیں تھا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کے قریب

پڑھیں:

کراچی؛ سپر ہائی وے پر نامعلوم شخص کئی گاڑیوں سے کچلا گیا، لاش سرد خانے منتقل

کراچی:

سپرہائی وے چکوال پمپ کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ۔

گڈاپ سٹی تھانے کی حدود سپر ہائی وے پر حیدآباد سے کراچی آنے والے روٹ پر چکوال پمپ کے قریب ٹریفک حادثے میں 40 سالہ شخص جاں بحق ہوگیا ۔

ترجمان ایدھی کے مطابق جاں بحق ہونے والا شخص راہگیر لگتا ہے ۔ واقعے کی اطلاع علاقے کے لوگوں نے ایدھی ایمرجنسی نمبر پر دی تھی ۔ جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش بالکل کچلی ہوئی ہے، ایسا لگتا ہے کہ رات کے وقت ایک سے زیادہ گاڑیوں نے اسے کچلا ہے ۔

جاں بحق ہونے والے شخص کے پاس سے ایسی کوئی چیز نہیں ملی جس سے اس کی شناخت کی جا سکے ۔ پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش سردخانے منتقل کر دی  ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: براق پیٹرول پمپ سچل موڑ کے قریب  ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر بھتیجا جاں بحق، چچا زخمی
  • کراچی: گلستان جوہر میں جھونپڑیوں میں آتشزدگی
  • ؎لانڈھی ٹائون کے چیئرمین عبدالجمیل خان ٹائون میونسپل کمشنر سیدامداد شاہ کے ہمراہ یوسی 2اور3میں پیور بلاک لگائے جانے کے کام کا معائنہ کررہے ہیں
  • کراچی؛ تین ہٹی مزار کے قریب منی ٹرک نے موٹر سائیکل کو روند ڈالا
  • کراچی میں گیس سلنڈر کی دکان میں دھماکا، 6 افراد زخمی
  • بنگلہ دیش میں عام انتخابات کے دوران سیکیورٹی انتظامات کی، ایک لاکھ کے قریب اہلکار تعینات ہوں گے
  • کراچی: 4 سال قبل چوری ہوئی موٹرسائیکل کا ای چالان مالک کو بھیج دیا گیا
  • کراچی: پانچ روز کے دوران آتشزدگی کے متعدد واقعات، اربوں کا نقصان اور دو افراد جان سے گئے
  • کراچی؛ سپر ہائی وے پر نامعلوم شخص کئی گاڑیوں سے کچلا گیا، لاش سرد خانے منتقل
  • تباہ کن اسلحہ کے ساتھ گھروں کو لوٹنے والے پناہ گزین نہیں دہشت گرد ہیں، خواجہ آصف