یو ایس اوپن: آرینا سبالینکا کو کتنی انعامی رقم ملی، جان کر حیران رہ جائیں گے
اشاعت کی تاریخ: 7th, September 2025 GMT
یو ایس اوپن ویمنز سنگلز کی دفاعی چیمپئن آرینا سبالینکا نے اپنے کیریئر کا چوتھا گرینڈ سلیم ٹائٹل جیت لیا۔
عالمی نمبر ایک آرینا سبالینکا نے امریکہ کی امانڈا اینی سیمووا کو شکست دے کر اپنے ٹائٹل کا کامیاب دفاع کیا۔
Aryna Sabalenka is a two-time US Open champion‼️ pic.twitter.com/2YURwgGs87
— US Open Tennis (@usopen) September 6, 2025بیلاروسی اسٹار رواں سال پہلا گرینڈ سلیم ٹائٹل جیتنے کے بعد جذبات سے مغلوب ہو کر آنکھوں میں نمی لیے گھٹنوں کے بل بیٹھ گئیں۔
آرینا سبا لینکا فائنل جیت کر گرینڈ سلیم ٹینس کی تاریخ کی سب سے بڑی انعامی رقم 5 ملین ڈالرز کی حقدار بن گئیں۔
Aryna Sabalenka after grabbing her US Open winners check for $5 million
???????????????????????????????? pic.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
وفاقی وزیرداخلہ اور گورنر پنجاب کی ملاقات، سیاسی و ملکی صورتحال پر گفتگو
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251103-08-27
لاہور (اے پی پی) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی اور ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اتوار کو وزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق گورنر پنجاب نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹی 20 سیریز جیتنے پر محسن نقوی کو مبارکباد دی۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا کہ قومی ٹیم نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹی 20 سیریز میں عمدہ کرکٹ کھیلی اور سیریز اپنے نام کی۔ ملاقات میں پیپلز پارٹی پنجاب کے امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا کہ ملک کی ترقی اور استحکام کے لیے ملکر کام کرنا ہوگا۔اس موقع پروفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان کی خاطر سب کو مثبت سوچ کے ساتھ ایک ہونا ہے۔ اتحاد و اتفاق کی ضرورت جتنی آج ہے پہلے کبھی نہ تھی۔ قومی و عسکری قیادت نے اتحاد و یکجہتی کے ذریعے ہی ہر محاذ پر کامیابیاں سمیٹی ہیں۔