اندرون سندھ مختلف شہروں میں موسلادھار بارش، نشیبی علاقے زیر آب، بجلی کی فراہمی معطل
اشاعت کی تاریخ: 8th, September 2025 GMT
اندرون سندھ کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آ گئے اور مواصلاتی نظام درہم برہم ہو گیا ہے۔
ٹنڈو محمد خان، حیدرآباد، روہڑی، پڈعیدن، لاڑکانہ اور نوشہروفیروز سمیت کئی شہروں میں بارشوں نے معمولات زندگی کو متاثر کیا ہے۔
ٹنڈو محمد خان میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش شروع ہوئی، جس کے نتیجے میں نشیبی علاقے زیر آب آ گئے۔
بارش کے دوران حیسکو نے بجلی کی فراہمی بند کر دی، جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ مواصلاتی نظام بھی متاثر ہو گیا ہے۔
حیدرآباد اور گرد و نواح میں وقفے وقفے سے ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث وسیع علاقے کی بجلی بند ہو گئی ہے۔
بارش کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا، تاہم شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
روہڑی میں بھی شہر اور گردونواح میں ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ بارش کے دوران شہر بھر میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی ہے، جس سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔
پڈعیدن شہر اور گردونواح میں تیز ہواؤں اور بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ بارش کے باعث شہر میں حبس اور گرمی کا زور ٹوٹ گیا، تاہم واپڈا کے ذرائع کے مطابق 6 فیڈر ٹرپ کر گئے ہیں اور شہر سمیت دیہات کی بجلی بند ہو گئی ہے۔
لاڑکانہ اور گردونواح میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی، جس کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آ گئے۔
بارش کے نتیجے میں بجلی کی ترسیل معطل ہو گئی ہے، تاہم موسم خوشگوار ہو گیا ہے اور گرمی کی شدت میں کمی آئی ہے۔
نوشہروفیروز شہر اور گرد و نواح میں ہلکی ہلکی بارش شروع ہو گئی ہے، جس سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے اور گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے۔
جوہی شہر میں تیز آندھی کے بعد بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ بارش کے بعد شہر میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی ہے اور موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بارش کا سلسلہ جاری ہے نشیبی علاقے زیر آب موسم خوشگوار ہو بجلی کی فراہمی ہو گئی ہے ہو گیا ہے بارش کے کے باعث
پڑھیں:
کراچی، مختلف علاقے کے گھروں سے 2 افراد کی گلے میں پھندا لگی لاشیں برآمد
کراچی:شہر قائد کے مختلف علاقوں میں گھروں سے 2 افراد کی گلے میں پھندا لگی لاشیں ملیں ، ابتدائی تحقیقات میں پولیس دونوں واقعات کو خودکشی بتا رہی ہے جس کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کورنگی کے علاقے ضیا کالونی میں گھر سے نوجوان کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی جسے ایدھی کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال پہنچایا۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 17 سالہ حیدر علی کے نام سے کی گئی۔
جبکہ کورنگی پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر واقعہ گلے میں رسی کا پھندا لگا کر خودکشی کا بتایا جا رہا ہے جس کی پولیس مزید چھان بین کر رہی ہے۔
چاکیواڑہ 2 نمبر جھٹ پٹ مارکیٹ کے قریب رہائشی عمارت کے فلیٹ سے ایک شخص کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی جسے ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئی۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 36 سالہ نعیم کے نام سے کی گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اہلخانہ نے بیان دیا ہے کہ متوفی کا ذہنی توازن درست نہیں تھا اور اس سے قبل بھی خودکشی کی کوشش کر چکا ہے۔
تاہم پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد متوفی کی لاش ورثا کے حوالے کر دی جبکہ واقعے کی پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔