وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر صوبے بھر میں سیلاب متاثرین کی بحالی اور امداد کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

سیلاب متاثرین کو ریلیف پیکج دینے سلسلے میں ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید کی زیر صدارت پی ڈی ایم اے ہیڈ آفس لاہور میں اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات اور متاثرین کو امداد فراہم کرنے کے فریم ورک کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے: کیا سیلاب کے بعد کھانے پینے کی اشیا کی قلت کا خدشہ بڑھ گیا ہے؟

اجلاس میں سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی، ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا سمیت محکمہ آبپاشی، زراعت، لوکل گورنمنٹ، سی اینڈ ڈبلیو، اربن یونٹ اور دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

ریلیف کمشنر نبیل جاوید نے بتایا کہ متاثرہ علاقوں میں 12 ستمبر سے جامع سروے شروع کیا جائے گا جس میں اربن یونٹ، پاک فوج، ریونیو فیلڈ اسٹاف، زراعت اور لائیو اسٹاک محکموں کے نمائندے شریک ہوں گے۔ اس سروے میں جانی نقصان، فصلوں کی تباہی، متاثرہ مکانات اور لائیو اسٹاک کے نقصانات کا مکمل ڈیٹا اکٹھا کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے: سیلاب کی تازہ ترین صورت حال: پانی جلال پور پیروالا شہر میں داخل

انہوں نے بتایا کہ اب تک صوبے کے 4 ہزار 155 موضع جات میں 41 لاکھ 51 ہزار افراد متاثر ہوئے ہیں۔ سیلاب میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو فی کس 10 لاکھ روپے امداد فراہم کی جا رہی ہے جبکہ تباہ شدہ پکے اور کچے گھروں کے مالکان کو بھی مالی امداد دی جائے گی۔

ریلیف کمشنر نے مزید کہا کہ سیلاب متاثرین کی فصلوں کے لیے فی ایکڑ کے حساب سے امداد دی جائے گی اور ہلاک ہونے والے مویشیوں کے مالکان کو بھی معاوضہ فراہم کیا جائے گا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ امدادی پیکج کی حتمی منظوری وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف خود دیں گی تاکہ متاثرین کو شفاف اور بروقت امداد یقینی بنائی جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

امدادی رقم امدادی کارروائی سیلاب سیلاب بحالی.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: امدادی کارروائی سیلاب سیلاب بحالی سیلاب متاثرین ریلیف کمشنر متاثرین کو

پڑھیں:

صرف 10 لاکھ روپے میں منی الیکٹرک کار، کیا یہ واقعی ممکن ہے؟

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

متعلقہ مضامین

  • ایرانی ٹماٹر بھی ریلیف نہ لا سکے، کراچی میں قیمتیں آسمان پر
  • پٹرول کی قیمت میں 4 روپے اضافے پر شہری مایوس، فوری ریلیف کا مطالبہ
  • بحری جہازوں کو ہونے والے نقصان کا ازالہ منجمد ایرانی اثاثوں سے کیا جائے گا، ٹرمپ کا بڑا اعلان
  • غزہ میں غذائی بحران مزید سنگین، 14 لاکھ افراد کے شدید غذائی قلت کا شکار ہونے کا خدشہ
  • افغانستان: نورستان میں تباہ کن سیلاب، ہلاکتیں 40 سے تجاوز کر گئیں، متاثرین خوراک اور صاف پانی سے محروم
  • صرف 10 لاکھ روپے میں منی الیکٹرک کار، کیا یہ واقعی ممکن ہے؟
  • پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
  • پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
  • قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا
  • پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر